Soyabean Ka Jadu - Article No. 1949

Urdu Cooking Soyabean Ka Jadu سویا بین کا جادو (Article No. 1949) - Pakistani cooking Articles in Urdu, cooking information in Urdu and Food recipes in Urdu. Cooking articles in Urdu and Cooking features in Urdu.

Soyabean Ka Jadu Recipe In Urdu

سویا بین کا جادو - آرٹیکل نمبر 1949

سویا کے بیج یا سویا (سویا موڈرن نام ہے) دنیا بھر میں ایک ورسٹائل کھانا مانا جاتا ہے۔ سنہری پیلے رنگ کے سویا بین (جس میں چکنائی اور کولیسٹرول بہت کم ہوتا ہے) ایک مکمل ڈش ہونے کے علاوہ سلاد میں بھی کافی شاندار لگتے ہیں آپ اپنے سالن اور پلاؤ میں سویا چنکس یا نگٹس ڈال کر ان کے مزے کو دوبالا کر سکتے ہیں آپ سویا کا دودھ، دہی یہاں تک کہ ٹوفو بھی کھا سکتے ہیں جو کہ ایک صحتمند غذا ہے اور پنیر کا کم چکنائی کا نعم البدل ہے آپ اپنے چائینز کھانوں کو اور زیادہ شاندار بنانے کے لئے گہری سویا ساس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

بین محبت بخش ہوتی ہے: جو لوگ سبزیاں شوق سے کھاتے ہیں سویا ان کے لئے بہترین غذا ہے جو کہ انیمل پروٹین کا اچھا ذریعہ ہے۔ سویا میں جو پروٹین پائی جاتی ہے درحقیقت اس میں تمام ضروری امینو ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو کہ اناجوں میں جانے والی والی امینو ایسڈ کا مجموعہ ہوتے ہیں۔
سویا میں LDLکم ہوتا ہے یا کولیسٹرول کم مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ مونو فیزک علامات میں کمی لاتا ہے۔ سادہ سویا دودھ میں اعلیٰ معیار کی پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے۔ آئیسو فلیورنس اور وٹامن بی بھی اس میں کافی مقدار میں موجود ہوتے ہیں یہ دودھ میں موجود چینی (سیکٹوس) سے پاک ہوتا ہے۔
یہ ان لوگوں کے لئے بہترین متبادل ہے جن کو گائے کے دودھ سے الرجی ہو اور جو لیکٹوس کو پسند نہیں کرتے ہیں جدید پروسیسنگ تیکنیک کی وجہ سے بین کا ذائقہ کم ہو جاتا ہے تو جنہیں بین کا ذائقہ پسند نہ ہو وہ بھی اسے با آسانی پی سکتے ہیں۔
کھانوں میں استعمال: میں سویا کے کالے جادوئی ساس کو کھانوں کو مزیدار بنانے کے لئے لازمی استعمال کرتا ہے خصوصاً سوپ، نوڈلز اور فرائیڈ رائس وغیرہ میں۔ پسندیدہ ترکی چلی پنیر کی ہے (یا ٹوفو)۔ پنی یا ٹوفو کے ٹکڑوں کو پندرہ منٹ تک سویا ساس میں ڈبو کر میرینٹ کریں۔
لمبائی میں پیاز اورشملہ مرچ کو کاٹ لیں چند ہری مرچیں ڈالیں۔ لہن کے چند جوئیں لے کر ٹکڑے کرلیں پین گم کریں اس میں چند قطرے تیل میں ڈالیں ہری مرچیں اور لہسن کو تلیں اب اس میں پیاز، پنیر کے ٹکڑ، نمک (سویا ساس بھی کھانے کو نمکین کرتا ہے) شملہ مرچ ڈالیں اور پھر اسے بایک کٹی پیاز سے سجائیں۔
نقصانات: سویابین چائنا میں پیدا ہوتے ہیں اور بہت سے جنوبی ایشیائی ممالک میں اسے پانچ متبرک فصلوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ تحقیقوں سے یہ بات ابھی تک ثابت نہیں ہوئی ہے کہ واقعتا سویا بریسٹ کینسر اور پروسٹیٹ جیسی بیماریوں سے متعلقہ ہارمون کی پرورش میں کارآمد ہوتا ہے یا نہیں۔
ہو سکتا ہے یہ مرد کے تھرائیڈ فنکشن پر اثر انداز ہوتا ہو جو اس کی زرخیزی کو ختم کر دیتا ہے اور بچے کی جنسی اور ذہنی نشوونما پر اثر انداز ہوتا ہوا اور اس سے ہونے والی الرجی خطرناک بھی ہو سکتی ہے۔ تو خیال رکھیں آپ اپنی پلیٹ میں حد سے زیادہ سویا ڈالنے کی بھی کوشش نہ کریں۔
پروسیش سویا کی مختلف شکلیں: #سویا بین کو سکھا، پیس اور گرم کرکے دوسرے بنایا جاتا ہے اس میں گاڑھا ایجنٹ ملا کر سویا دہی اور ٹوفو (کم چکنائی والی پنیر) بنایا جاتا ہے۔ # سویا سے حاصل ہونے والی تیل کی مدد سے سویا کا آٹا بنایا جاتا ہے جس میں سبزیوں والی پروٹین شامل ہوتی ہے پھر اس میں ذائقے شامل کرکے اس کو چنکس، نگٹس کی شکل میں کاٹا جاتا ہے۔
# سویا ساس۔ سویا بین میں بھنے ہوئے گندم، نمک اور پانی کی مدد سے بنتا ہے علاوہ ازیں ٹیری ساس بھی ا یسے ہی بنتا ہے مگر وہ زیادہ تیز ہوتا ہے اور بغیر گندم کے بنتا ہے۔ ٹمپی (سویا بین کا پیسٹ) کو بطور گوشت کے متبادل کے استعمال کیا جاتا ہے آپ سویا بین، چاول، نمک اور پانی ملا کر مزیددار کھانا بنا سکتے ہیں یی نہیں بلکہ اسے فلیور ساس، سوپ اوکیسرویس کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

More From Features