Quick Mango Achar Recipe In Urdu - Recipe No. 5075

Quick Mango Achar Urdu recipe is available at UrduPoint. Quick Mango Achar is a famous dish in this region. You can read here Quick Mango Achar recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Quick Mango Achar. You can know the complete method to make Quick Mango Achar on this page. We will also tell you how long it will take to make Quick Mango Achar. Read the recipe, ingredients, and everything related to Quick Mango Achar below.

آم کا آسان اچار بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 5075

Quick Mango Achar Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

5760 منٹ

پکانے کا وقت

5760 منٹ

کیلوریز‎

38 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 کچے آم 1/2 کلو

2 میتھی کے بیچ دو بڑے چمچ

3 کلونجی ایک بڑا چمچ

4 نمک ڈیڑھ پاؤ

5 سرخ مرچ پسی ہوئی ایک بڑا چمچ (اوپر سے برابر کرکے)

6 سونف تین بڑے چمچ

7 تیل 3/4 کلو

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آم دھوکر چھلنی میں ڈالیں
  2. 2 تمام پانی نچڑ جائے تو کھدر کے صاف کپڑے سے خشک کریں
  3. 3 چار چار حصوں میں یا زیادہ حصوں میں کاٹ لیں
  4. 4 تمام مصالحے آدھے تیل میں ملائیں اور آم ڈال کر تمام آموں میں لکڑی کے چمچ سے ملائیں
  5. 5 اب صاف مرتبان میں ڈال دیں
  6. 6 مرتبان کو ڈھک کر رکھ دیں
  7. 7 دن میں دو تین مرتبہ مرتبان کو پکڑ کر ہلائیں
  8. 8 دوسرے روز باقی تیل کو پکائیں
  9. 9 تیل کی جھاگ ختم ہوجائے تو اسے ٹھنڈا ہونے دیں
  10. 10 پھر ٹھنڈا تیل آموں کے اوپر مرتبان میں ڈال دیں
  11. 11 مرتبان کے اوپر صاف کپڑا رکھ کر اوپر ڈھکن رکھ دیں
  12. 12 ہر روز ہلایا کریں
  13. 13 چند دنوں کے بعد آم تھوڑے نرم ہوجائیں گے
  14. 14 اچار استعمال کرسکتے ہیں
  15. 15 اس اچار میں آپ اور چیزیں بھی ڈال سکتے ہیں
  16. 16 مثلاً
  17. لسوڑے

  18. 1 کچے سبز لسوڑے ڈنڈیوں سمیت تین چار جوش دینے سے صرف رنگ بدلیں گے
  19. 2 کھلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اورتین چار جوش آجائیں تو لسوڑے چھلنی میں ڈال دیں
  20. 3 تمام پانی نچر جائے تو صاف کپڑے پر پھیلا دیں
  21. 4 بالکل خشک ہوجائیں تو ان پر تھوڑا سا نمک چھڑکیں
  22. 5 اچھی طرح ہلائیں تاکہ برابر نمک لگ جائے
  23. 6 اب اچار میں ڈال دیں
  24. 7 تھوڑے دنوں میں آموں کے ساتھ ہی یہ بھی مزیدار ہوجائیں گے
  25. چنے

  26. 1 چنے رات کو بھگو دیں
  27. 2 صبح انہیں اُبال لیں
  28. 3 خاصے سخت ہی ہو تو چھلنی میں ڈال کر پانی نکال دیں
  29. 4 کپڑے پر ڈال کر خشک کرلیں
  30. 5 اب چنے پر تھوڑا سا نمک چھڑک دیں اور اچھی طرح ہلائیں
  31. 6 اب اچار میں ڈال دیں
  32. 7 جب تک آم کا اچار استعمال ہوگا چنے بھی ٹھیک رہیں گے
  33. آملے

  34. 1 کھولتے ہوئے پانی میں اُبال لیں
  35. 2 تھوڑے نرم ہو تو لسوڑوں کی طرح کپڑے پر پھیلا کر خشک کرلیں
  36. 3 پھر ان پر تھوڑا نمک چھڑک کر اچھی طرح ہلائیں
  37. 4 ھر اچار میں ڈال دیں
  38. نوٹ

  39. 1 جب بھی آم کے اچار میں کچھ اور ڈالنا ہوتو تھوڑا تیل اور ڈال لیں
  40. 2 تیل اچار کے اوپر تک آنا چاہیے
  41. 3 تیل ہمیشہ اُبال کر اور ٹھنڈا کرکے ڈالیے
  42. 4 اس طرح اچار خراب نہیں ہوتا
  43. 5 گیلا چمچ ڈالنے سے بھی اچار خراب ہوجاتا ہے
  44. 6 اس لیے احتیاط لازمی ہے

(10756) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba

More Recipes

Urdu cooking recipe of Quick Mango Achar, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Quick Mango Achar is a Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba, and listed in the chatni, achar, jam jelly and murabba. its preparation time is only 5760 minutes and it's making time is just 5760 minutes Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.