19 June 2015 - Urdu News Archives

جمعہ 19 جون 2015 کا اخبار

دہشت سے پاک پاکستان کا اصل مقصد اور ہدف ہر صورت حاصل کریں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت سے پاک پاکستان کا اصل مقصد اور ہدف ہر صورت حاصل کریں گے جب کہ دہشت گردوں کو دوبارہ پاؤں جمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں بر سر پیکار جوانوں ... مزید

جمعہ 19 جون 2015 کی اہم خبریں

جمعہ 19 جون 2015 کی تصاویر

جمعہ 19 جون 2015 کی کشمیر کی خبریں

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے دو ملین سے زائد عوام کو صہیونی ریاست کی بدترین ناکہ بندی کا سامنا ہے جس کے باعث غزہ کی معیشت بدترین تباہی کا شکار ہے۔ معاشی ابتری کے نتیجے میں ہرطرف غربت اور بے روزگاری کا دور دورہ ہے اور سینکڑوں خاندانوں کو دو وقت کا کھانا تک میسرنہیں ہے۔ غزہ کی پٹی میں ایوان صنعت وتجارت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پراسرائیل کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں کو نو سال ہوچکے ہیں۔ اس ایک عشرے میں غزہ کے عوام کو بدترین مالی اور معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ایوان صنعت وتجارت کے ڈائریکٹرتعلقات عامہ ماہر الطباع نے کہا کہ غزہ کی پٹی کی کل آبادی 18 لاکھ سے زیادہ ہے۔ غزہ کے عوام رمضان المبارک کا استقبال بھوک اور افلاس کے ساتھ کررہے ہیں۔ معاشی مسائل کوئی معمولی پریشانی نہیں بلکہ غزہ کی عوام کا اجتماعی المیہ کی شکل اختیار کرچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں بے روزگاری کی شرح 55 فی صد سے تجاوز کرچکی ہے اور مجموعی طورپر پونے ایک ملین آبادی کو روزگار میسرنہیں ہے۔اس کے علاوہ ایک ملین آبادی کی کوئی یومیہ آمدن نہیں۔ ان کی کل تعداد 60 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ 39 فیصد افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں۔