10 September 2017 - Urdu News Archives

اتوار 10 ستمبر 2017 کا اخبار

او آئی سی سربراہان کا مسلم دنیا کی سائنس و ٹیکنالوجی میں شاندار ترقی بحال کرنے ،اسلاموفوبیا کے چیلنجوں سے نمٹنے ..

اسلامی تعاون تنظیمکے سربراہان نے مسلم دنیا کی سائنس و ٹیکنالوجی میں شاندار ترقی کوبحال کرنے اور اسلاموفوبیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام رکن ممالک نوجوانوں کو شدت پسندوں اور دہشت گردوں سے تحفظ دینے کیلئے تعلیم اور سائنس ... مزید

اتوار 10 ستمبر 2017 کی اہم خبریں

نواز شریف کو ہمیشہ سمجھانے کی کوشش کی کوئی آرمی چیف اپنا بندہ نہیں ..

نواز شریف کو ہمیشہ سمجھانے کی کوشش کی کوئی آرمی چیف اپنا بندہ نہیں ہو سکتا،سول ملٹری تنائو اتنا ہے نہیں جتنا بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، ، اختلافات کے باوجود میرا آگے بھی نواز شریف سے گزارا ہو سکتا ہے، بچے بچے ہی ہوتے ہیں، انہیں لیڈر کیسے مانا جا سکتا ہے، مریم نواز کا اب تک کا کردار صرف نواز شریف کی بیٹی تک کا ہی ہے، چودھری نثار کا اعلان، کہتے ہیں جب مریم نواز باضابطہ سیاست میں آئیں گی تو پھر لوگ فیصلہ کریں گے، بے نظیر بھٹو کا معاملہ مریم نواز سے قطعا مختلف ہے،مجھ سے مشاورت کے بغیر دھرنے والوں کو ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی جس پر میرا اپنی حکومت کے ساتھ اختلاف ہوا ، شاہد خاقان عباسی کو میری مشاورت سے وزیر اعظم بنایا گیا، پہلے مجھے آسمان پر پہنچایا گیا پھر تنقید شروع ہوئی، خود کو پارٹی صدارت کیلئے موزوں نہیں سمجھتا ،شہباز شریف پارٹی صدارت کیلئے موزوں ترین امیدوار ہیں، پارٹی میں گروپ بنانے کی گیم میں زندگی بھر نہیں جائوں گاکیونکہ اسے منافقت سمجھتا ہوں، نہ کبھی وزیر خارجہ کا امیدوار تھا، نہ کبھی میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا، وزیر خارجہ کے اپنے گھر کی درستگی کے بیان سے اختلاف ہے، ایسے لوگوں کے ہوتے ہوئے دشمنوں کی کیا ضرورت ہے ، ووٹ کے تقدس کے مطالبے پر نواز شریف کے ساتھ ہوں مگر طریقہ کار پر متفق نہیں،سول ملٹری تعلقات کو مشاورت سے بہتری کی طرف لے جا سکتے ہیں، جب وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو وہ میرے لئے مشکل ہفتہ تھا، مخصوص وجہ سے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا، وزارت داخلہ کس کو اچھی نہیں لگتی مگر عہدوں میں کبھی دلچسپی نہیں لی، بہت لوگوں نے وزیر اعظم بننے کے آپشن دیئے،سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا نجی ٹی وی کو انٹرویو