رمضان المبارک کے نام پر مہنگائی کا نہ رکنے والا سلسلہ

رمضا ن شر یف کا آغاز ہو تے ہی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے حکومتی اہلکاروں کی نا اہلی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مہنگائی کا جو طو فان بر پا کیا یہ عید کے قر یب آتے ہی اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے

پیر 13 جولائی 2015

Ramzan Ul Mubarak K Naam Per Mehengai Ka Na Rukne Wala Silsela
پیر امداد حسین:
رمضا ن شر یف کا آغاز ہو تے ہی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے حکومتی اہلکاروں کی نا اہلی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مہنگائی کا جو طو فان بر پا کیا یہ عید کے قر یب آتے ہی اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے نا مناسب ملکی سیا سی ومعا شی حالات کی وجہ سے محسوس ہو تا ہے کہ غر یب عوام سے عید کی خوشیاں بھی چھینی جا چکی ہیں وطن عزیز بے پناہ قدرتی وما لی وسائل حامل ہے لیکن اپنوں کی چیرہ دستیوں اور نا اہلی کے باعث دنیا کا خوشحال ترین خطہ مفلوک حالی کا شکار ہو چکاہے۔

حکومت پنجاب نے سستے رمضان بازاروں کے نام پر جوسلسلہ شروع کیا ہوا ہے اسکا فائدہ رعوام تک پہنچنے کی بجائے سرکاری افسروں ،ملا زمین اور مارکیٹ کمیٹی کے سیا سی عہدیدداروں تک منتقل ہو رہا ہے اس وقت کھیت سے منڈی میں آ کر پا نچ رو پے کلو کے حساب سے بکنے والی سبزی رمضان بازاروں میں چا لیس رو پے کلو تک بک رہی ہے جبکہ عام مارکیٹ میں صورتحال اس سے بھی دگر گوں ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شر یف نے ماضی کی طرح اس سال بھی عوام کو ریلیف دینے کے لئے اربوں رو پے کی سسبڈی جاری کرکے رمضان بازاروں کا انعقاد کیا ہے اور پنجاب بھر میں رمضان بازاروں میں چینی ،دالیں، چاول، گھی، آٹا، بیسن کھجور،پھل او ر سبزیاں سستے داموں مہیا کرنے کا بندوبست کیا ہے جبکہ چینی 52روپے فی کلو۔ آٹے کا10 کلو کا تھیلا 310 روپے میں رمضان بازاروں میں فراہم کیا جارہا ہے۔

جبکہ ماہ رمضان سے قبل عام مارکیٹ میں یہی چینی 45روپے فی کلو سے تجاوز کر کے اب25 روپے کلو اضا فہ کے ساتھ 65 روپے کلومیں فروخت ہو رہی ہے۔ اگر حکومت نے اس طرف توجہ نہ کی تو ماہ کے مضان کے بعد چینی 80 رو پے کلو سے بھی تجاوزکر جائے گی۔ لیکن اگر انتظا میہ اپنا کردار ادا کر ے تو منصو عی مہنگا ئی کے طوفان کے آگے بند باندھا جا سکتا ہے۔ حکومت رمضان المبارک سے قبل ہونے والے قیمتوں میں اضافہ کو اگر کنٹرول کر لے تو رمضان المبارک میں نہ تو کوئی رمضان بازار منعقد کرنا پڑے اور نہ ہی کوئی فیئر پرائس شاپ قائم کرنی پڑے ستم تو یہ ہے کہ اس طرح اس مقدس ماہ کے نام پر سالانہ مہنگائی کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں۔

پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاولنگر میں 9سستے رمضان بازار اور100فیئر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں جنکی تمام تر نگرانی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سید حیدر اقبال کر رہے ہیں ان رمضان بازاروں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔صارفین کے لئے بیٹھے کے اعلی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ تاجروں کو سٹالز لگانے کے لیے تمام ضروری سہولیات مہیا کی گئی ہیں ان رمضان بازاروں میں گھی ، دالیں ، چاول، پھل اور سبزیاں عام مارکیٹ کی نسبت دس فیصد کم نرخوں پر دستیاب ہیں اور یہ ریٹ ارد گرد کے اضلاع سے کہیں کم ہیں اس کے لیے جہاں ڈی سی او سید حیدر اقبال کی کوششیں شامل ہیں وہاں تنظیم کریانہ ایسوسی ایشن کا تعاون قابل ستائش ہے کریانہ آئٹم میں دس فیصد رعایت کے باوجود ان کا میعار کسی بھی طرح سے کم نہیں البتہ شروع کے دنوں میں پھل اور سبزیوں کے غیر معیاری ہونے کی اطلاعات پر ڈی سی او سید حیدر اقبال نے سخت نوٹس لیا اور متعلقہ افسران کی سرزنش کر کے پھلوں اور سبزیوں کے معیار کو بہتر بنایا اور ان کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ان سٹالز پر سبزیوں اور پھلوں کے معیارمیں بہتری پیدا ہوئی۔

سید حیدراقبال گاہے بگاہے رمضان بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے دکانداروں کو اس ماہ مقدس کی اہمیت کے پیش نظر منافع کم کر کے صارفین کو سستی اشیاء دینے کے بارے میں بھی تاکید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ڈی سی او بہاولنگر سید حیدر اقبال نے نوا ئے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ضلع بہاولنگر میں9رمضان بازارلگائے گئے ہیں جن میں2 بہاولنگر،2 چشتیاں،منڈی صادق گنج ،ہارون آباد،فورٹ عباس ،ڈونگہ بونگہ اور سلیمانکی روڈمنچن آباد میں لگائے گئے ہیں ضلع بھر میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لئے100 فیئر پرائس شاپ قائم کی گئیں ہیں جہاں عوام کو معیاری اشیاء عام مارکیٹ سے 10 فیصد کم قیمت پر فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام مار کیٹ میں اشیاء خردونوش کو مقررہ قیمتوں میں فروخت کروانے اور بلیک مافیا کونکیل ڈالنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے انتہائی سخت پالیسی اپناتے ہوئے 36 پرائس کنٹرول سپیشل مجسٹریٹ مقرر کئے جنہوں نے 1197 ریڈ کر کے156300 روپے کے جر مانے اور 5 مقد مات کا اندراج کیا۔اسی طرح احترام رمضان آرڈینس کے تحت 367 ریڈ کر کے ہوٹل مالکان کے خلاف14 ایف آئی آر کا اندراج کرواکر پانچ کو گرفتار کیا جبکہ76500 روپے کے جر مانے کئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ناپ تول میں کمی کر نے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجسٹریٹس نے542 ریڈ کر کے 71 دو کانداروں کے چالان عدالت کوبھجوا دیئے ہیں۔ سید حیدر اقبال نے بتایا کہ ناقص اور غیر معیاری گوشت فروخت کر نے والے قصابوں کے خلاف محکمہ لائیوسٹاک کوخصوصی ٹاسک دیا گیا تھا جس پر انہوں نے کاروائی کرتے ہوئے 70 ریڈ کر کے 5 چالان عدالت کو بھجوائے ،24000 جرمانہ کیا گیا جبکہ 3 مقد مات درج کروا کر57 کلو ناقص گوشت کا ضائع کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ڈی سی اوآفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں پر اوورچاجنگ ،ناقص اور غیرمعیاری اشیاء کی فروخت کے بارے موصول ہونے والی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لا ئی جاتی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف رمضان المبارک میں افطار دسترخوانوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ضلع بھرمیں مختلف مقامات پر مخیر افراد کے تعاون سے جاری ان افطار دسترخوانوں پر غریب مستحق افراد کی ایک بڑی تعداد روزہ افطار کرتی ہے ان دسترخوانوں کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ ڈی سی او سید حیدر اقبال اور ان کی ٹیم کے ممبران بھی عام لوگوں کے ساتھ ان افطار دسترخوانوں پر روزہ افطار کرتے ہیں اور ان کی موجودگی سے وہاں موجود غریب روزہ داروں کو محرو می کا احساس نہیں ہوتا اور وہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Ramzan Ul Mubarak K Naam Per Mehengai Ka Na Rukne Wala Silsela is a Business and Economy article, and listed in the articles section of the site. It was published on 13 July 2015 and is famous in Business and Economy category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.