امریکہ تیسری عالمی جنگ کے حالات پیدا نہ کرے

بق فرانس کے بحیرہ روم میں پہنچنے والے بحری بیڑے سے اس وقت عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے جاری ہیں جبکہ امریکہ نے شام میں داعش کے 283 آئل ٹینکر تباہ کر دئیے ہیں۔ دوسری جانب ترک فضائیہ نے فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر روس کے ایس یو 24جنگی طیارے کو ایف 16طیارے کے ذریعے مار گرایا

پیر 30 نومبر 2015

America Teesri Aalmi Jang K Halat Paida Na Kare
امریکہ نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ و (داعش ) کیخلاف کارروائیوں میں شریک اپنے اتحادیوں سے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیا ہے۔ اس سلسلہ میں اتحاد میں شامل 65 ممالک میں سے 59 کے سفیروں کو داعش کیخلاف مہم کے حوالے سے بات چیت میں شریک کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے بحیرہ روم میں پہنچنے والے بحری بیڑے سے اس وقت عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے جاری ہیں جبکہ امریکہ نے شام میں داعش کے 283 آئل ٹینکر تباہ کر دئیے ہیں۔

دوسری جانب ترک فضائیہ نے فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر روس کے ایس یو 24جنگی طیارے کو ایف 16طیارے کے ذریعے مار گرایا جس پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ روس کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے سنگین نتائج نکلیں گے۔

(جاری ہے)

ماسکو نے اس سلسلہ میں ترکی کے ساتھ فوجی تعلقات بھی ختم کر دئیے ہیں۔
یہ بات اب دنیا سے ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ اپنے مفادات کی خاطر امریکہ نے خود دہشت گرد تنظیم داعش کو جنم دیا اور اسے خلیجی ریاستوں میں وہاں کے حکمرانوں کیخلاف اٹھنے والی عوامی تحریکوں میں استعمال کیا۔

اب یہی داعش پیرس حملوں کے حوالے سے مغرب اور یورپ میں خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہے تو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو اس تنظیم کے خاتمہ کی فکر لاحق ہوئی ہے مگر اس بارے میں بھی امریکہ کا دہرا معیار ہے جو شام میں بدستور داعش کو ہی وہاں کے حکمران بشارالاسد کیخلاف استعمال کر رہا ہے اس لئے جب روس کی جانب سے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جاتی ہے تو امریکہ اس پر روس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا نظر آتا ہے۔

ترکی بھی چونکہ امریکی اتحادیوں میں شامل ہے اس لئے اسکی جانب سے گزشتہ روز روسی جنگی طیارے کو مار گرایا جانا درحقیقت اس کیلئے یہ پیغام ہے کہ وہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرنے سے باز رہے۔ اس کا یہ جنگی جہاز شام میں داعش کیخلاف اپریشن میں ہی استعمال ہو رہا تھا جسے مار گرانے کا مقصد اس اپریشن پر روس کو سزا دینا ہے۔ روسی صدر نے اسی تناظر میں باور کرایا ہے کہ روس کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔

اگر امریکہ فی الواقع داعش کا خاتمہ چاہتا ہے تو اسے شام میں داعش کیخلاف روس کے اپریشن کی حمائت کرنی چاہئے مگر وہ الٹا روس کو ہی سبق سکھانے پر تلا بیٹھا ہے جس سے بادی النظر میں یہی محسوس ہو رہا ہے کہ امریکہ اپنے سپر پاور ہونے کے زعم میں علاقائی اور عالمی معاملات میں اپنی پالیسیوں کو ہی مقدم سمجھتا ہے چاہے اسکے نتیجہ میں علاقائی اور عالمی امن کو مزید خطرات ہی کیوں نہ لاحق ہو جائیں اس پالیسی کے تحت امریکہ درحقیقت تیسری عالمی جنگ کی راہ ہموار کر رہا ہے جس کے دنیا کی تباہی کی صورت میں ہی نتائج برآمد ہونگے۔

اگر امریکہ کو علاقائی اور عالمی امن مقصود ہے تو وہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔ وہ دوسروں کی خودمختاری میں مداخلت کریگا تو اسکے ردعمل میں ٹکراؤ ہو گا اور نوبت ایٹمی جنگ تک آن پہنچے گی۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

America Teesri Aalmi Jang K Halat Paida Na Kare is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 30 November 2015 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.