کینیڈا میں تبدیلی آگئی

نئی حکومت پرانی پالیسیاں تبدیل کررہی ہے

ہفتہ 26 مارچ 2016

Canada Main Tabdeeli Aa Gayi
نعیم خان:
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹرودو کے اقتدار میں آتے ہی کینیڈا کی پالیسیوں میں حیرت انگیز تبدیلی نظر آنے لگی ہے۔ نوجوان وزیر اعظم کو سحرا نگیز شخصیت قرار دیا جاتا ہے جو روایتی پالیسیوں کے برعکس جدت کی جانب سفر کررہے ہیں۔ اب حال ہی میں جسٹن ٹروڈو نے ایران کے ساتھ بہتر تعلقات کو فروغ دینے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی حکومت ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی چاہتی ہے۔ اگلے روزجسٹن ٹروڈو نے کینیڈا کے اخبار ہافنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیا تو اس دوران ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی میں وقت لگے گالیکن انہو ں نے اس سلسلے میں ضروری اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ نئے وزیراعظم کی جانب سے یہ بیان اتنا معمولی تھا کہ ملکی میڈیا اسے نظر انداز کرپاتا۔

(جاری ہے)

خاص طور پر یہ بات خاصی اہم قرار دی جانے لگی کہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات شروع ہوچکے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ مشرق وسطی کے بارے میں شفاف اور واضح پالیسی اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم کی باڈی لینگویج ظاہر کرتی ہے کہ اب کینیڈا مشرق وسطی کے ساتھ اپنے تعلقات آگے بڑھانے کے حتمی فیصلہ کر چکا ہے اور بیک ڈور چینل اس پر کام بھی شروع ہو چکا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے ایران اور گروپ فائیو پلس دن کے جامع ایٹمی معاہدے کو بھی مثبت اقدام قرار دیا اور کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کینیڈا سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان سے ایران کو مثبت سگنل بھیج رہا ہے۔ یادرہے کہ چار سال قبل کینیڈا کے سابق وزیراعظم سٹیفن ہار پر کے دور حکومت میں ایران اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔ اب نئے کینیڈین وزیراعظم جہاں کئی پرانی پالیسیوں کو تبدیل کرتے چلے جارہے ہیں وہیں وہ ایران کے ساتھ چار برس سے معطل سفارتی تعلقات کو بھی بحال کرنا چاہتے ہیں۔

عوامی حلقوں میں اس صورت حال کو دلچسپی کی نگاہ دے دیکھا جارہا ہے۔ خاص طور پر جوش نوجوان طبقہ جسٹن ٹروڈو کی پالیسیوں کو ” تبدیلی“ کانام دے رہا ہے اور ان پالیسیوں کو کینیڈا کی بہتری اور ترقی کانیا سفرقرار دیا جارہا ہے۔ نئے وزیراعظم نے جہاں کئی پرانی پالیسیوں کو تبدیل کرنا شروع کیا ہے وہیں یہ اعلان بھی کردیا ہے کہ 2018تک ملک کی نمائندہ کسی خاتون کی تصویر کرنسی نوٹ پر چھاپی جائے گی۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ بینک آف کینیڈا کی طرف سے جاری کیے جانے والے نوٹوں کی اگلی سیریز میں ایک نامور خاتون کی تصویر کو شامل کرنے کے لیے عوامی مشاورت کا آغاز کرد یا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بنکوں نے نئے نوٹ کے لیے ملک کی اہم خاتون کو نامزد کرنے کے لیے ایک آن لائن مہم کا آغاز بھی کیا ہے۔ ان نامزدگیوں کے حوالے سے کچھ شرائط مقرر کی گئی ہیں۔

مثال کے طور پر کاتون کا پیدائش یا قومیت کے اعتبار سے کینیڈین ہونا ضروری ہے اور انہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈین عوام اور ملک کی خدمت کی ہو۔ نامزد خواتین کا حقیقی ہونا ضروری ہے یعنی وہ افسانوی کردار نہ ہوں اور ان کا انتقال 15اپریل 1991سے پہلے ہوا ہو۔وزیراعظم نے یہ واضح نہیں کیاہے کہ کتنی مالیت کے نوٹ پر خاتون کی تصویر چھاپی جائے گی البتہ اس وقت کینیڈا کے 20ڈالر کے نوٹ پر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تصویر ہے جو آئینی طور پر مملکت کی سربراہ ہیں۔

لیکن وہ قومیت کے اعتبار سے کینڈین نہیں ہیں۔دیگر الفاظ میں نئے وزیراعظم اپنے عوام کو یہ پیغام بھی دنیا چاہتے ہیں کہ ان کے نزدیک کینیڈا کی اپنی قومیت اور پہچان زیادہ اہم ہے۔ یادرہے اس سے قبل برطانوی ریاستوں میں علیحدگی کی تحریک بھی شروع ہوچکی ہے جس میں عوامی دستخط کی مہم کے ذریعے برطانیہ سے علیحدگی کی کوشش کی جاچکی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے ساتھ ساتھ کرنسی نوٹ پر کینیڈین قومیت کی حامل خواتین کو جگہ دینے جیسے فیصلوں سے جسٹن ٹروڈو زیراعظم غیر معمولی عوامی حمایت حاصل کرتے جارہے ہیں۔

دوسری جانب یقینا فیصلوں پر انہیں اعلیٰ سطحی اور بین الاقوامی پریشر گروپس کی جانب سے مزاحمت کاسامنا بھی کرنا پڑے گا لیکن فی الوقت ان کی پوری توجہ ملک کے اندر عوامی طاقت کا حصول نظر آتا ہے۔ اس سے قبل ماضی میں 50ڈالر کے نوٹوں کی ایک سیریز پر حقوق نسواں کی علمبردار پانچ اہم کینیڈین خواتین کی تصاویر شائع کی گئی تھیں لیکن 2014میں اس تصویر کو آرکٹک جانے جانے والی تحقیقی ٹیم کی تصویرکے ساتھ تبدیل کردیا گیا تھا۔

یادرہے کہ کرنسی نوٹ پر ملکی قومیت کی حامل خاتون کی تصویر چھاپنے کو یورپ میں ترقی اور روشن خیالی کے طور پر دیکھا جارہاہے جسے عوامی حمایت حاصل ہورہی ہے۔ امریکہ میں بھی دس ڈالر کے نوٹ پر کسی مشہور خاتون کی تصویر چھاپنے کے منصوبے پرکام کررہا ہے۔ یہ نئی تصوریر امریکہ کے پہلے وزیرخارجہ الیگزینڈرہملٹن کی جگہ لے گی۔ مجوزہ نئے نوٹ کو عورتوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق آئینی ترمیم کی توشیق کے 100برس مکمل ہونے کے موقع پر 2020میں جاری کیاجائے گا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Canada Main Tabdeeli Aa Gayi is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 26 March 2016 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.