بھارت میں بھکاری نے بھیک نہ دینے والے شخص کو ٹرین کے سامنے پھینک کر خود بھی خودکشی کرلی

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سریش نے اطراف میں کھڑے افراد کو مدد کے لیے آوازیں بھی دی تھیں تاہم کوئی بھی اس کی مدد کو نہ آیا اور چند ہی لمحوں میں یہ واقعہ پیش آگیا

منگل 3 نومبر 2015

India Main Bhekari Ne Bheek Na Dene Wale Shakhas Ko Train K Samne Phenk Kar Khud Bhi Khudkushi Kar LI
بھارت میں ایک جنونی بھکاری بھیک نہ ملنے پرطیش میں آگیا اورریلوے اسٹیشن پر کھڑے شخص کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دے کر خود بھی ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ایک شخص ٹرین کے انتظار میں کھڑا تھا کہ ایک بھکاری وہاں آیا اور اس سے بھیک میں 100 روپے مانگے ،جس پر اسٹیشن پر کھڑے اس سریش کمار نامی شخص نے بھیک دینے سے انکار کرتے ہوئے اسے وہاں سے چلے جانے کو کہا جس پربھکاری برہم ہوگیا اور اس شخص کو گالیاں دینا شروع کردیں۔


کچھ دیر بعد بھکاری نے سرویش کمار کو یکدم اپنے بازووٴں میں سختی سے جکڑ لیا اور اسے بے دردی سے گھسیٹتے ہوئے پٹریوں پر لے گیا اور اسے اچانک سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی جس کے باعث موقع پر ہی دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

(جاری ہے)


عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سریش نے اطراف میں کھڑے افراد کو مدد کے لیے آوازیں بھی دی تھیں تاہم کوئی بھی اس کی مدد کو نہ آیا اور چند ہی لمحوں میں یہ واقعہ پیش آگیا۔

ریلوے پولیس نے پٹڑیوں سے دونوں لاشوں کے بکھرے اعضاء جمع کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوادیئے جب کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بھکاری کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور وہ چند روز سے ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے ہونے والی چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں بھی لوث تھا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

India Main Bhekari Ne Bheek Na Dene Wale Shakhas Ko Train K Samne Phenk Kar Khud Bhi Khudkushi Kar LI is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 03 November 2015 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.