سمجھوتہ ایکسپریس کی پاکستان واپسی

ٹرین کے بھارتی مسلمان محفوظ اور پاکستانی مسلمان غیر محفوظ کیسے تھے؟۔۔۔۔ بھارت کی جانب سے داخلی دروازے بند کر کے ٹرین روکنے کی جو وجہ بتائی گئی وہ بذات خودبھارت کی نااہلی کو ظاہر کرتی ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ ان کے ملک میں ہڑتالیں چل رہی ہیں اور کسانوں سمیت کئی تنظیمیں احتجاج کر رہی ہیں

جمعرات 22 اکتوبر 2015

Samjhota Express Ki Pakistan Wapsi
بھارت نے گزشتہ دنوں پھر ایک عجیب حرکت کی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کا کشمیر کی حمایت اور امن کے لیے پیش کیے گے چار نکات کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پیش کرنے پر بھارت سیخ پا تھا۔ اب بھارت نے اس غصے اک اظہار سمجھوتہ ایکسپریس کو بھارت میں داخلے سے روک کر کیا ہے۔ پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے 210 مسافر 7گھنٹے تک انتظار کرتے رہے۔

ان مسافروں کے بھارت میں ویزا سمیت تمام کاغذات مکمل تھے لیکن اس کے باوجودیہ بھارت داخل نہ ہو سکے۔ اس دوران پاکستانی حکام بھارت کے ریلوے حکام سے مذاکرات کرتے رہے اور پھر انہوں نے ٹرین کی واپسی کا حتمی فیصلہ کردیا۔ٹرین میں 130 پاکستانی جبکہ80 بھارتی مسافر سوار تھے۔ بھارت کی جانب سے داخلی دروازے بند کر کے ٹرین روکنے کی جو وجہ بتائی گئی وہ بذات خودبھارت کی نااہلی کو ظاہر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ ان کے ملک میں ہڑتالیں چل رہی ہیں اور کسانوں سمیت کئی تنظیمیں احتجاج کر رہی ہیں یہ کسان ٹرین پر پتھراوٴ کر سکتے ہیں۔ اسے آگ بھی لگائی جا سکتی ہے اس لیے مسافروں کو درپیش خطرے کے پیش نظر ٹرین ” سمجھوتہ ایکسپریس“ کو بھارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی حکام نے ٹرین روکنے کے بعد ٹرین پر حملے کے خدشے کو ظاہر کرتے وقت جو فیکس پاکستانی حکام کو بھیجی اس میں کہا گیا کہ پاکستانی مسافروں کو تو واپس بلا لیں بھارتی مسافروں کو ٹرین کے ذریعے بھارت بھیج دیا جائے۔

پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ کہ اگر ٹرین پر حملہ ہوسکتا ہے تو پھر پاکستانی یا بھارتی مسافروں پر تفریق کیوں؟ لہذا اگر بھارتی مسافر جا سکتے ہیں تو پھرپاکستانی مسافر بھی جائیں گے۔ اس صورت حال پر ٹرین سبھی مسافروں کو واپس لاہور ریلوئے اسٹیشن لے آئی۔بھارتی حکام کایہ کہنا تھا کہ بھارتی مسافروں کو آگے بھیج دیا جائے اور پاکستانی مسافروں کو روک دیا جائے کئی سوال پیدا کرتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا احتجاج کرنے والوں کو پہلے سے معلوم ہو گا کہ ٹرین میں بھارتی مسافر کون ہے اور پاکستانی مسافر کون ہے؟ کیا بھارتی مسافروں کو ٹرین پر پتھراوٴ نہیں ہو گا اور نہ اسے آگ لگائی جائے گی؟ احتجاج کرنے والوں کو یہ فرق کون بتاتا ہے؟ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاک بھارت ٹرین کو آگ لگائی جا چکی ہے جو کہ ایک سازش ثابت ہوئی۔اس میں بھی حملہ آوروں کو پاکستانی اوربھارتی مسافروں کا فرق معلوم تھا۔ بھارت کی قابلیت اور کشیدہ حالات کا ساری دنیا کو پتہ لگ چکا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بعض تجزیہ نگار اسی طرح ٹرین واپس بھیجنے کو بھارتی غصہ بھی قرار دے رہے ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Samjhota Express Ki Pakistan Wapsi is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 22 October 2015 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.