الیکٹرانک عینک

اسے لگانے والے بہرے سن سکیں گے

بدھ 18 مئی 2016

Electronic Glasses
خدیجہ اسماعیل:
ٹیکنالوجی کے اس تیز ترین اور جدید دور میں بہت سی نئی ایجادات ہمارے سامنے آئی ہیں۔ وہیں ایک الیکٹرونکس کمپنی نے ایک ایسا آلہ اور عینک متعارف کروائی ہے۔ جس کی مدد سے ہم اپنے اردگرد ہونے والے تمام گفتگو کوباآسانی سن سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اس عینک کے ذریعے ہم ہوا کے شور کوبھی دیکھ سکتے ہیں۔

یہ جدید دور کی ایک اہم اور حیرت انگیز ایجاد ہے جس سے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد فائدہ اٹھارہی ہے۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ یہ ایک انوکھی ایجاد ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے بہت سے ایسے افراد بھی فائدہ اٹھارہے ہیں جو کہ قوت سماعت سے محروم ہیں۔ ٹیکساس میں ایسے بوڑھے افراد جنہیں کم سنائی دیتا ہے ان کی ایک بڑی تعداد اس آلہ سے مستفید ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کی آپٹومیٹرک ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اس مادہ میں اس الیکٹرونک عینک کولگانے کی وجہ سے متاثر شخص کو ڈاکٹر کواپنی آنکھوں کا معائنہ کروانا پڑا۔ اس کے علاوہ اس آلہ کے استعمال سے بوڑھے افراد کی بہت بڑی تعداد کو کانوں میں تکلیف کاسامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ یہ آلہ بغیر کسی ماہر ڈاکٹر کی رہنمائی کے بنایاگیا ہے۔ تقریباََ 30ملین امریکیوں میں سے دوتہائی ایسے افراد ہیں جن کی عمر 70سال سے زیادہ ہے اور وہ قوت سماعت محروم ہوچکے ہیں جبکہ صرف پندرہ سے 30فیصد ایسے افراد ہیں جنہیں اس آلہ سے فائدہ ہوا ہے اس آلہ کی کم فروخت کی ایک وجہ یہ ہے کہ لوگ اس کے استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے ضرور معائنہ کرواتے ہیں تاکہ انہیں معلوم ہوسکے کہ انہیں کانوں کا کوئی خطرناک مسئلہ یا بیماری تو نہیں ہے۔

ایک آلہ کی قیمت تقریباََ 21400ڈالر ہے۔ ایک سروے کے مطابق تقریباََ 3.1ملین کے قریب 2014ء میں اس آلہ کی فروخت ہورہی ہے ٹیکنالوجی کی اس نئی ایجاد کامقابلہ سمارٹ فونزسے ہے۔ اس نئی ایجاد کو ضرور استعمال کرنا چاہیے تاکہ اس سے فائدہ حاصل کیا جاسکے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Electronic Glasses is a investigative article, and listed in the articles section of the site. It was published on 18 May 2016 and is famous in investigative category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.