میانوالی: بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار

میانوالی میں مرکزی بازاروں کی سڑکیں سامان تجارت رکھنے کے لئے بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔۔۔۔۔ عوام کا شہر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرنے پر زور۔ اُردو پوائنٹ خصوصی ویڈیو رپورٹ

Tanveer Shehzad تنویر شہزاد جمعرات 15 جون 2017

Mianwali Bazaroon Main Tijawizat Ki Bharmar

دنیا بھر میں سڑکیں ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بنائی جاتی ہیں لیکن پنجاب کے شہر میانوالی میں مرکزی بازاروں کی سڑکیں سامان تجارت رکھنے کے لئے بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔شہر کے تمام بڑے بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار ہے۔ گاڑیوں کے ٹائر، کرکٹ کے بلے ، برقی پنکھے اور فریجوں سمیت دکانوں کا دیگر سامان سڑکوں پر سجانے کی روایت عام ہے۔

(جاری ہے)

بعض جگہوں پر تو تعمیراتی سامان پر سڑکوں پر دھرا ہوا ہے۔ رہی سہی کسر تجارتی سامان سے لدی ریڑھیاں اور معروف بازاروں میں مسافروں کے منتظر سائیکل رکشے پوری کر دیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہاں بازاروں میں اکثر ٹریفک جام رہتی ہے اور یوں شہریوں کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے۔میانوالی کے رہائشیوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔اس بارے میں دیکھئے یہ خصوصی ویڈیو رپورٹ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Mianwali Bazaroon Main Tijawizat Ki Bharmar is a investigative article, and listed in the articles section of the site. It was published on 15 June 2017 and is famous in investigative category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.