ساڑھے نو کروڑ کی واردات

حکومت پنجاب کی کوشش ہے تمام اضلاع میں محنتی اور دیانتدار ڈی پی او تعینات کیے جائیں۔ اسی تناظر میں شیخوپورہ میں سرفراز خاں ورک کو بطور ڈی پی او تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی سے ضلع میں امن عامہ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ڈی پی او شیخوپورہ اپنی ایمانداری ، ذہانت اور اعلیٰ کردار کی بدولت خاص و عام میں مقبول ہیں

بدھ 7 دسمبر 2016

9.5 Crore Ki Wardaat
اسد اللہ خاں وٹو:
حکومت پنجاب کی کوشش ہے تمام اضلاع میں محنتی اور دیانتدار ڈی پی او تعینات کیے جائیں۔ اسی تناظر میں شیخوپورہ میں سرفراز خاں ورک کو بطور ڈی پی او تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی سے ضلع میں امن عامہ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ڈی پی او شیخوپورہ اپنی ایمانداری ، ذہانت اور اعلیٰ کردار کی بدولت خاص و عام میں مقبول ہیں۔

گزشتہ دنوں قابل فخر کارروائی کی ایک مثال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ سرفراز خاں ورک کی سرکردگی میں دیکھنے میں آئی۔ مورخہ 4نومبر 2016 کی بات ہے کہ ریسکو 15 پر خرم ممتاز ولد ممتاز بٹ قوم کشمیری لاہو ر کی کال موصول ہوئی کہ وہ سونے کا تاجر ہے اس نے اپنے ملازم گارڈ خورشید ولد حاجی یوسف سکنہ مٹھا اٹوانہ خوشاب کو ڈرائیور امجد علی ولد میاں غلام محمد آرائیں سکن سبزہ زار لاہور کے ہمراہ گاڑی نمبر LE1590 پر نوکروڑ پچاس لاکھ روپے دیکر پشاور روانہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جب یہ دونوں افراد لاہور شیخوپورہ روڈ پر کوٹ عبدالمالک کے قریب ایک بیکری پر اشیاء خوردونوش خریدنے کے لیے رکے اور خورشید احمد گاڑی سے اتر کر بیکری میں چلا گیا بقول امجد علی ڈرائیور گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا تھا کہ اسی اثناء میں پانچ چھ کس نامعلوم ملزمان جو کہ مہران گاڑی پر سوار تھے آئے گاڑی روک کر اترے گاڑی کو محاصرے میں لیکر ڈرائیور امجد پر اسلحہ تان لیا اور کہا ک ہم ” ایف آئی اے والے“ ہیں ۔

زبردستی گاڑی کے دروازے کھلوا کر اس میں بیٹھ گے اور اسلحہ کی نوک پر شیخوپورہ کی جانب گاڑی لیجانے کا حکم دیا ۔ ریسکو 15 پر کال موصول ہوتے ہی کرائم فائٹر ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خاں ورک نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر ڈی ایس پی فیروز والہ رانا آصف زمان اور متعلقہ تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او رانا امحمد اقبال کو حکم دیا کہ وہ ملزمان کا تعاقب کرکے انہیں گرفتار کریں اور مال مسروقہ فوری برآمد کریں۔

ایس ایچ او موصوف ، ڈی ایس پی فروز والہ رانا محمد آصف زمان نے ڈی پی او کے حکم کو چیلنج سمجھتے ہوئے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی شروع کردی۔ ڈرائیور امجد علی اور سیکورٹی گارڈ خورشید کو مشکوک پاکر ان کے موبائل فونز کی بلاتا خیر سی ڈی آر حاصل کی ۔ جس میں خورشید کے نمبر سے دیگر پانچ چھ نمبروں پر مسلسل بار بار رابطہ اور کال ہونا ٹریس ہو گیا اور ان نمبرز کی مزید تفصیل حاصل کی گئی تو یہ نمبرز بھی گارڈ خورشید کے رہائشی علاقے مٹھا ٹوانہ خوشاب کے رہائشی افراد کے ثابت ہوئے جس پر ایس ایچ او رانا محمد اقبال نے ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ ان مشکوک افراد کے علاقوں مٹھا ٹوانہ خوشاب اور سرگودھا میں چھاپہ مار کر ملزمان محمد سلیم ولد حاکم خان ،کامران ولد غلام حسین ، ابوبکر ولد حاجی مجید، قاسم ولد محمد صادق کو ٹریس کر کے رانڈ اپ کیا اور تفتیش کی ۔

تو ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے واردات میں لوٹی ہوئی ساڑھے نوکروڑ روپے ، واردات میں استعمال ہونے والے 2عدد پسٹل 30بور ، بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کروا دیں ۔ تھانہ فیکٹری ایریا ضلع شیخوپور ہ مقدمہ نمبر 1569/16 بتاریج 6/11/2016 بجرم 395/365/170/171ت پ گواہ ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک کی سربراہی میں محض دو دن کی کوشش سے یہ لوٹی ہوئی بڑی رقم بھی بحفاظت برآمد کر لی اور ملزمان کو آہنی سلاخوں کے پیچھے پابند سلاس کر دیا۔

ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا کہ پولیس کی اس فرض شناسی پر آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا سے مذکورہ افسران و ملازمین کو سی سی ون سرٹیفیکٹ جاری کرنے کی سفارش کروں گا۔ انہوں نے ایس ایچ اورانا محمد اقبال اور ان کی ماتحت پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں نقدانعام اور تعریفی اسناد دیں ۔ علاوہ ازیں ضلع شیخوپورہ میں دہشت کی علامت اشتہاری ملزمان کے خلاف تاریخی کریک ڈاوٴن جاری ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

9.5 Crore Ki Wardaat is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 07 December 2016 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.