میلسی نادر ا آفس یا مسائل کی آماجگاہ

تحصیل میلسی کی کل آبادی 7لاکھ 44ہزار 284 نفوس پر مشتمل ہے جس میں شہری آبادی 1لاکھ 7 ہزار 539 ہے اور کل 33یونین کونسلز ہیں تحصیل میلسی کا کل ایریا 1676سکوائر کلو میٹر ہے۔ محیط تحصیل میلسی میں اتنی بڑی آبادی کیلئے صرف ایک نادرا آفس جو کہ بین الاضلاعی روڈ پر واقع ہے اور سائلین پر ہر وقت خطرہ منڈلاتا رہتا ہے

جمعہ 18 نومبر 2016

Mailsi Nadra Office
تحصیل میلسی کی کل آبادی 7لاکھ 44ہزار 284 نفوس پر مشتمل ہے جس میں شہری آبادی 1لاکھ 7 ہزار 539 ہے اور کل 33یونین کونسلز ہیں تحصیل میلسی کا کل ایریا 1676سکوائر کلو میٹر ہے۔ محیط تحصیل میلسی میں اتنی بڑی آبادی کیلئے صرف ایک نادرا آفس جو کہ بین الاضلاعی روڈ پر واقع ہے اور سائلین پر ہر وقت خطرہ منڈلاتا رہتا ہے۔ ایک تو سیکورٹی نقطہ نظر سے جگہ نا مناسب ہے دوسرا مین روڈ ہونے کے باعث آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں نادرا آفس کے باہر اور آفس کے اندر سہولیات کا فقدان ہے۔

روزانہ کی بنیاد پر 800سے 1000لوگوں کامجمع ہوتا ہے اور روزانہ کوئی نہ کوئی نا خوشگوار واقعہ ،لڑائی جھگڑا، ایکسیڈنٹ، سائیکل ،موٹر سائیکل کی چوری وغیرہ جیسے ناخوشگوار واقعات رونما ہوتے ہیں۔ نادرا آفس کے عملہ کی کمی کے ساتھ ساتھ سہولیات بڑھانے کی بجائے مزید کم کر دی گئی ہیں جیسے تحصیل میلسی کی 33یونین کونسلز کے لیئے 2عدد ایم آر وی موبائل وین تھیں جو کہ اب بند کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ موبائل وین دور دراز دیہاتوں میں جا کر عوام کو ان کے گھروں پر سہولت پہنچانے میں بہت سود مند ثابت ہوتی تھیں اور دیہات کے لوگوں کیلئے اچھی سہولت تھی جسے اب بند کر دیا گیا ہے۔ سائلین کے ہجوم کے بڑھنے کی ایک وجہ خیر پور ٹامیوالی میں موجود نادرا آفس جس میں (ب) فارم اور انگلش کارڈ بنوانے کی سہولت نہ ہے تو اس سہولت کیلئے قریبی تحصیل کا ہجوم بھی میلسی نادرا آفس میں امڈ آتا ہے۔

سائلین صبح کاذب کے وقت قطار یں بنانا شروع کر دیتے ہیں جس میں بوڑھے لوگ اور خواتین بھی شامل ہیں جن کو علیحدہ قطار بنانے اور بٹھانے کا کوئی انتظام نہ ہے۔ صبح کاذب سے پہلے کے آئے ہوئے لوگ تقریباً شام 4بجے تک فارغ ہوتے ہیں اگر سادہ لوح انسانوں کے کام کے حصول میں کوئی رکاوٹ یا اعتراض نہ ہو تو۔وگرنہ پھر اگلے روز سے وہی پریکٹس ۔ اتنے بڑے ایریا کے لوگوں کیلئے نادرا آفس کی بلڈنگ نا کافی ہے۔

نادرا حکام کو چاہیئے کہ عوام کی سہولیات کو مد نظر رکھیں جبکہ میلسی نادرا دفتر میں ایگزیکٹو و کارڈ کے حصول والے لوگ جنہوں نے بھاری فیسیں ادا کی ہوتی ہیں پیسہ بھی دیتے ہیں اور پریشانی جوں کی توں۔نادرا حکام کو چاہیئے ہر تحصیل میں ایم آر وی موبائل وین بحال کرے۔ یونین کونسل لیول پر یا سب تحصیل لیول پر اپنے سب آفس یا ایس ایم آر یو دفاتر بنائیں تا کہ سادہ لوح عوام کو شنا ختی کارڈ ، ب فارم ، کے حصول اور اس سے متعلقہ مسائل کو حل کرانے میں سارا دن ضائع نہ کرنا پڑے اور پریشانی سے بھی بچا جائے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Mailsi Nadra Office is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 18 November 2016 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.