ملتان میٹروبس منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں

حالیہ بارشوں کی وجہ سے میٹروبس منصوبہ کے روٹ کی سڑک میں گڑھے پڑنے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے اس حوالے سے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ابھی میٹروبس منصوبہ کا آغاز اور افتتاح بھی نہیں ہوا اور ابھی سے ٹوٹ پھوٹ سامنے آرہی ہیں

جمعرات 18 اگست 2016

Multan Metro Buss Mansoba Takmeel K Akhri Marahil main
اظہر سلیم مجوکہ :
ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں جشن آزادی کی تقاریب بھر پور طریقے سے منانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔سرکاری اداروں کی عمارات پر پرچم لہرانے کے ساتھ ساتھ مختلف تعلیمی اداروں کی طرف سے بھی یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں تقریری مقابلے اور ملی نغموں کے ذریعے حاضرین کے لیے دلچسپی کے سامان رکھے گے ہیں ضلعی حکومت کی طرف سے مرکزی تقریب کے ساتھ ساتھ دیگر تقاریب کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

جس میں شہریوں کی خاصی تعداد بھی شریک نظر آرہی ہے۔ 14 اگست کی مرکزی تقاریب کے ساتھ ساتھ اگست کے مہینے کو بھر پور طریقے سے منانے کے لیے سرکاری اور نجی تنظیموں اور اداروں کے مختلف پروگرام ترتیب دے رکھے ہیں پاک فوج کی طرف سے بھی جشن آزادی کی تقاریب بھر پور طریقے سے منائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ملتان کور کی طرف سے قلعہ کوہنہ قاسم باغ کے دمدسہ ملتان پر تصویری نمائش کا خوبصورت اہتمام بھی ملتان کے شہریوں فن کے دلدادہ افراد کے لئے قابل توجہ بنا ہو اہے ۔

اس نمائش کا افتتاح اگرچہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرنا تھا لیکن سانحہ کوئٹہ کی وجہ سے وہ ملتان نہ آسکے۔ یقینا پاک فوج کے سالار کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فعال کردار اور ہرعزم جوش اور ولولہ لائق تحسین ہے۔ آئی ایس پی آر کے حسن انتظام کی وجہ سے تصویری نمائش بھرپور رہی ہے اور عوام کی کثیرتعداد کی طرف سے پسندیدگی اور پذیرائی مل رہی ہے اس تصویری نمائش میں جنوبی پنجاب کی روایتی ثقافت کو خاص طور پر اُجاگر کیاگیا ہے اور اس میں پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا گیا ہے۔

نامور فوٹوگرافر گلریز غوری اور عاصم تنویر کی تصاویر کی خاصی پذیرائی ہوئی ہ ہے۔ آرٹسٹ گلزیرغوری نے کینوس پر خوبصورت رنگوں اور تخیل کے ذریعے حقیقی مناظر پیش کئے ہیں ۔ جنوبی پنجاب کی دیہی زندگی پیشوں ، تہواروں اور روایات کو رنگوں کے ذریعے خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ ملتان کے اہم تاریخی مقامات اورمزارات کی بھی خوبصورت عکاسی دیکھنے میں آئی ۔


جی او سی میجر جنرل محمد عارف ، آئی ایس پی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر میجر تاج مینگل اور ان کی ٹیم نے تصویری نمائش کے کامیاب انعقاد میں اپنا اہم کردار ادا کیا ا ورجی اوسی میجر جنرل محمد عارف نے ملتان کے شہریوں کے لیے اسے ایک اہم پیش رفت اوریوم آزادی کا تحصہ قرار دیا۔آئی ایس پی آر کے میجر عکرمہ، محمد اسحاق اور دیگر افسران نے جنوبی پنجاب کی ثقافت پر مبنی اس تقریری نمائش کے انتظامی امور میں خاصی جانفشانی دکھائی یہی وجہ ہے کہ افتتاح کے موقع پرنہ صرف ملتان کے اہم خطوط، آرٹسٹ اور میڈیا کے افرادکی بھر پور شرکت رہی بلکہ نمائش میں رکھے گے فن پاروں کی پذیرائی بھی ہوئی۔

ملتان کے اہم خطاط اور آرٹسٹوں کے فن پاروں کو بھی اس قسم کی تصویری نمائش میں رکھنا چاہیے جبکہ ملتان میں گھنٹہ گھر کی عمارت میوزیم کے لیے مخصوص کی گئی تھی اس کو بھی میوزیم میں تبدیل کرنا چاہیے اور جنوبی پنجاب کی ثقافت کو محفوظ کرنا چاہیے۔ ملتان میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے عوام میں آگاہی پھیلانے اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے لیے واک اور مختلف سیمیناروں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کی طرف سے قوانین کی خلاف ورزی پر چالانوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے اپنے دورہ ملتان میں میٹرو بس منصوبہ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ موجودہ بارشوں کی وجہ سے شہر میں سیوریج کے معاملات کو بھی فوری طور پر حل کرنے کے لیے کہا ہے ۔ دوسری طرف حالیہ بارشوں کی وجہ سے میٹروبس منصوبہ کے روٹ کی سڑک میں گڑھے پڑنے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے اس حوالے سے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ابھی میٹروبس منصوبہ کا آغاز اور افتتاح بھی نہیں ہوا اور ابھی سے ٹوٹ پھوٹ سامنے آرہی ہیں۔

اس سے قبل ملتان کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے فرش کی ٹائیلیں اکھڑنے کی خبریں بھی منظر عام پر آچکی ہیں ضلعی حکومت اور حکومت پنجاب کو اس حوالے سے تعمیراتی کمپنیوں اور متعلقہ اداروں سے ضروری باز پرس کرنا چاہیے۔
ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی بچوں کے اغوا کے واقعات کی وجہ سے شہریوں میں خوف وہراس پایا جا رہا ہے۔ عوامی اور سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کو شہریوں میں امن وا مان کی بحالی اور اس قسم کے واقعات اور خوف وہراس کے خاتمے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے اور جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ اشکنی کے لیے آئینی ہاتھوں سے نپٹنا چاہیے اور اس حوالے سے گرفتار کرنے والوں کو عدالت سے سزا دلوانے میں بھی اپنا کرار ادا کرنا چاہیے۔


بہاولپور میں نگووائرس سے دو افراد کی موت کے بعد ایم ایس بہاول پور وکٹوریہ ہسپتال کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج کو بھی او ایس ڈی بنایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ویڈیولنک کانفرنس میں وزیراعلیٰ کے احکامات کے بعدیہ فیصلہ کیا گیا ہے تاہم سینئر ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے مطابق کانگووائرس کی تشخیص کے لیے پنجاب میں کوئی لیبارٹی بھی موجود نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے بہاول پور کی بلدیاتی مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے پولنگ یک اور 2ستمبر کو ہوگی۔ ضلعی میونسپل کارپوریشن اور یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر اپنے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لیے مسلم لیگ ن کے گروپس نے بھی اپنے رابطے تیز کر دئیے ہیں ۔
ملتان شہر میں رانا محمود الحسن اور طارق رشید گروپ سرگرم ہو گئے ہیں جبکہ ضلع کونسل میں اپنے امید وار لانے کے لیے شوکت بوسن اور سردار سکندر بوسن بھی سرگرم عمل ہیں۔ تحریک انصاف نے ضلع اور شہروں کے لیے علیحدہ تنظیمیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس پرجلد عملدرآمد شروع ہو گا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Multan Metro Buss Mansoba Takmeel K Akhri Marahil main is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 18 August 2016 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.