آپریشن ضرب عضب قیام امن کیلئے مثبت قدم

پاکستان بھر سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جارہا ہے کراچی ،شمالی علاقوں سمیت ملک کے کونے کونے میں قیام امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں جس سے پاکستان کو تباہ کرنے کے بھارتی منصوبے فلاپ ہو رہے ہیں

جمعہ 18 ستمبر 2015

Operation Zarb e Azb Qayyam Amaan K Liye Musbat Qadam
کشور طور:
یہ حقیقت ہے کہ جنگ ہتھیاروں سے نہیں بلکہ جذبوں سے لڑی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہی جذبوں کے باعث 1965 کی جنگ میں پاکستانی قوم نے ایسی جرات وبہادری کی مثال قائم کی کہ انہیں شاندار فتح نصیب ہوئی، یہاں قابل تحسین بات یہ ہے کہ یہ جذبے آج بھی پاکستانی قوم میں بدرجہ اتم موجود ہیں پوری قوم وفاع وطن کے لیے جان ومال قربان کرنے کے لیے تیار ہے ہمارے عظیم لیڈرز اور شہدا کی ان گنت قربانیوں سے باعث پاکستان دنیا کے نقشے پر مرض وجود میں آیا اور یہ ہمیشہ قائم رہے گا لیکن مقام افسوس ہے کہ جس روز سے پاکستان معرض وجود آیا ہے اس روز سے مخالفین السلام پاکستان کو نیست ونابود کرنے اور کرہ ارض سے اس کو مٹانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

اور بھارت اس میں سر فہرست ہے۔

(جاری ہے)

برصغیر کی تقسیم کے وقت سے لے کر تاحال بھارت نے کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا کے پاکستان کو شکست وریخت سے دوچار کیا جائے لیکن وہ اس میں ہمیشہ ہی ناکام رہا ہے ۔بھارت نے اقوام متحدہ کی قرادادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور وہ مسلسل انسانی حقوق کی پامالیاں کر رہا ہے یہی نہیں بھارت نے پاکستانی سرحدوں پر بھی جنگ کی سی حالت قائم کی ہوئی ہے۔

6 ستمبر1965 کو جب بھارت نے پاکستان پر اچانک حملہ کیا اس وقت بھارتی سورماوٴں کا ارادہ تھا کہ وہ ناشتہ لاہور کے جمخانہ کلب میں کریں گئے لیکن پاکستان کی غیور قوم اور پاک بہادر فوج کے جوانوں نے بھارت کے ارادے خاک میں ملا دئیے ۔ بھارت پاکستان کے ہاتھوں بار بار سوا ہونے کے باوجود بھی نہیں سمجھ رہا کہ جس قوم سے ہو ٹکر لے رہا ہے وہ کٹ تو سکتی ہے مگر جھک نہیں سکتی۔

1965 کی جنگ میں پاک افواج اور عوام نے ایک شاندار کردار ادا کیا جس کی مثال دُنیا میں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی ۔ پاک فوج نے دشمن کو ناشتہ کرانے کی بجائے چھٹی کا دودھ یاد کرا دیا۔ بھارت پاکستان کی ترقی و خوشحالی سے ہمیشہ سے ہی خائف رہا ہے اور اسے کسی صورت میں بھی پاکستان کی ترق برداشت نہیں ہوتی ۔ بھارت کی یہ کوشش ہے کہ پاکستان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو ، پاکستان میں دہشت گردی ، خودکش دھماکے ، قتل وغارت گرمی اور لوٹ گھسوٹ عام ہو ۔

ملکی حالات اتنے ابتر ہوں کہ لوگ عید، یوم آزادی اور یومِ دفاع منانے کی بجائے گھروں میں دبک کر بیٹھے رہیں۔
بھارت نے اپنے انہی منصوبوں کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی ، قتل وغارت اور خودکش دھماکے کرائے جس کے واضح ثبوت بھی موجود ہیں۔بھارت ہٹ دھرمی کی وجہ سے پاکستان کے ناساز حالات اور دہشت گردی کے خوف وہراس کی وجہ سے ہر شخص پریشان تھا ، ہر شخص ایک بار ضرور سوچتا تھا کہ نجانے اس کی گھر میں واپسی ممکن ہوگئی یا نہیں۔

سکولوں میں جانے والے ننھے پھول بھی محفوظ نہیں تھے مائیں اپنے بچوں کی تعلیم جیسا اہم فریضہ حاصل کرنے کے لیے سکول بھیجنے سے ڈرتی، بم دھماکوں میں کئی مائیں اپنے بیٹے، بہنیں اپنے بھائی کھو بیٹھیں ، کئی خواتین کے سہاگ اُجڑ گئے۔ یہ بھارتی اقدامات ہماری آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں لیکن وقت اب تبدیل ہوتا جا رہا ہے بگڑتے ہوے حالات کو دیکھ کر اسے کنٹرول کرنے کے لیے پاک فوج نے جو مثالی کردار ادا کیا ہے اور کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔

پاک فوج نے ملک سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے جو آپریشن ضرب عضب شروع کیا ہے اس کے دوررس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ پاکستان بھر سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جارہا ہے کراچی ،شمالی علاقوں سمیت ملک کے کونے کونے میں قیام امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں جس سے پاکستان کو تباہ کرنے کے بھارتی منصوبے فلاپ ہو رہے ہیں۔

مرد مجاہد چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی ان گنت کاوشوں سے 70 فیصد دہشت گردی کا خاتمہ کای جا چکا ہے ۔پاک فوج کی لازوال قربانیوں کے باعث آج چین کے ساتھ اقتصادی راہداری کا منصوبہ ہو ا ہے ۔ پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستانی قوم اور پاک فوج دشمن کے عزائم خاک میں ملائے گی۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Operation Zarb e Azb Qayyam Amaan K Liye Musbat Qadam is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 18 September 2015 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.