پنجاب ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن

پنجاب کے 20 اضلاع میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے واٹرفلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا کام کھارے پانی والے علاقوں پر مشتمل 20 اضلاع سے شروع کیا جا رہا ہے

ہفتہ 25 اپریل 2015

Punjab Taraqi o Khush Hali Ki Rah Per Gamzan
محمد عمران اسلم
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف صاحب کمال ہیں۔ انہوں نے قلیل مدت میں عوامی فلاح و بہبود کے طویل منصوبے مکمل کر کے محیرالعقول کارنامے سرانجام دینے کا ایک نیا سیاسی رحجان متعارف کرایا۔ ناقدین ان کی سیاسی بصیرت اور عوامی خدمت کے منصوبوں کو دیکھ کر انگشت بدنداں ہیں۔ حتی کہ چین جیسی محنتی قوم سمیت غیر ملکی رہنما بھی وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی اپنے کام سے کمٹمنٹ ،انتھک محنت اور لگن کی معترف ہیں -عام آدمی یہ جانتا ہے کہ جو منصوبہ محمدشہبازشریف شروع کرے گا۔

اس کی شفافیت اور معیار ہر شک و شبہے سے بالاتر ہو گا۔ مدت تکمیل سے پہلے مکمل ہونے والے بیسیوں ترقیاتی منصوبے شہبازشریف اور ان کی ٹیم کی اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)


پنجاب کے 20 اضلاع میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے واٹرفلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا کام کھارے پانی والے علاقوں پر مشتمل 20 اضلاع سے شروع کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صاف پانی سہولت سینٹرز کو چلانے کے لئے مینجمنٹ ماڈل بنایا جا رہا ہے۔ جس میں مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر بہاولپور‘ اوکاڑہ‘ قصور اور لاہور میں 307واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے اور دوسرے مرحلے میں واٹر فلٹریشن پلانٹ دیگر شہروں میں نصب ہوں گے۔

پنجاب بھر میں 1500 واٹرفلٹریشن پلانٹس لگانے کا منصوبہ بروقت مکمل کرنے کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ واٹرفلٹریشن پلانٹس کے لئے سولر پینل لگانے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔ 2017 ء تک پنجاب کی اکثریتی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ہدف مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے دیہی واٹرسپلائی سکیموں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے اور صوبہ کے بارانی اور سیم زدہ علاقوں میں بند واٹرسپلائی سکیموں کی بحالی کی مشروط منظوری بھی دے دی ہے۔


وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں کم آمدن والے بے گھر افراد کے لئے ہزاروں گھروں پر مشتمل آشیانہ ہاوٴسنگ سکیم کامیابی سے جاری ہے۔ لاہور اور فیصل آباد میں قرعہ اندازی کے بعد سینکڑوں لوگ اپنی چھت تلے پرسکون اور باعزت زندگی بسر کر رہے ہیں۔ آشیانہ ہاوٴسنگ سکیم میں سکول‘ کالج ‘ ہسپتال‘ مسجد‘ مارکیٹ اور دیگر ضروری سہولیات بھی میسر ہیں۔

صوبہ پنجاب میں پیدا ہونے والی بہترین کپاس کے استعمال کے لئے فیصل آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ قائداعظم ایپرل پارک کے قیام کا پراجیکٹ چینی اور پاکستانی نجی اداروں کے باہمی اشتراک سے تکمیل کے مراحل تیزی سے طے کر رہا ہے۔ جنوبی پنجاب کے جدید ترین ایپرل پارک میں ٹیکسٹائل اور گارمنٹ سیکٹر کو خصوصی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ سالٹ رینج میں خصوصی اکنامک زون کے قیام اور نیا شہر آباد کرنے کے مجوزہ منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے اور وزیراعلیٰ کی ہدایت پر قواعد و ضوابط کے مطابق بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کر کے ابتدائی کام شروع کیا جا رہا ہے۔

اس منصوبے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار حاصل ہو گا۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے 30 ارب روپے کی لاگت سے ملتان میں ساڑھے 18کلومیٹر طویل میٹروبس پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ بہاوٴالدین زکریا یونیورسٹی سے چوک کمہاراں تک میٹروبس پراجیکٹ میں 21 میٹرو سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ راولپنڈی میں میٹروبس پراجیکٹ مکمل ہو چکا ہے۔
توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے ایل این جی پاور پارک قائم کیا جائے گا۔

قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں حکومت پنجاب کا اپنے وسائل سے لگایا ہوا 100میگاواٹ کا سولرپاور پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ پنجاب میں روایتی ذرائع کے ساتھ قابل تجدید ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔ شیخوپورہ کے نزدیک ایل این جی پاور پلانٹ سے 1000 سے زائد میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔پنجاب بھر میں ایل این جی کے 3پاور پلانٹس سے مجموعی طور پر 3600میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایل این جی پاور پراجیکٹس کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کیا جائے گا۔ ٹرانسمیشن لائنز کی اپ گریڈیشن اور پائپ لائنز بچھانے کا کام بھی سرعت سے انجام پذیر ہو گا۔ سالٹ رینج میں چین کے تعاون سے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔
عالمی ادارے فراسٹ اینڈ سلیون اور محکمہ ہائیرایجوکیشن حکومت پنجاب کے درمیان لاہور نالج پارک کا ماسٹرپلان تیار کرنے کے حوالے سے معاہدہ ہو چکا ہے۔

جس کے تحت فراسٹ اینڈ سلیون لاہور نالج پارک کی ماسٹر پلاننگ کا ڈیزائن تیار کرے گا۔ ابتدائی خاکہ اور ماسٹرپلاننگ کا عمل 16 ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا اور مرحلہ وار سٹریٹیجک اور آپریشن پلان بھی تیار کیا جائے گا۔ نالج پارک لاہور میں جنوبی ایشیا کا سٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ و ریسرچ سینٹر بنایا جا رہا ہے۔ 50 ایکڑ اراضی پر کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے سے گردے اور جگر کے مریضوں کو ایک ہی چھت تلے جدید ترین طبی سہولتیں میسر ہوں گی۔

غریب اور نادار مریضوں کا علاج مفت ہو گا اور انسٹی ٹیوٹ کوپائیدار بنیادوں پر چلانے کے لئے انڈوومنٹ فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔
تعلیم اور صحت ریفارمز روڈ میپ کی طرز پر ٹیکس ریفارمز روڈ میپ کا پروگرام بھی وضع کیا جار ہا ہے۔ ٹیکس نظام میں انتظامی اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی اور ٹیکس وصولی سسٹم کو ری ڈیزائن کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر حکومت میڈیکل کالجوں‘ ہسپتالوں اور سپیشلائزڈ اداروں کی ترقیاتی سکیموں پر سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام (ADP) کے تحت 24 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔

بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں 594 ملین روپے سے کڈنی ٹرانسپلانٹ اینڈ ڈائیلسز یونٹ کے قیام‘ 401 ملین روپے سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال ساہیوال کو ٹیچنگ ہسپتال بنانے اور ہسپتال میں کارڈیالوجی یونٹ قائم کرنے اور شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان فیزii کی تعمیر۔ 89 ملین روپے سے راولپنڈی میں گائنی اور چلڈرن فلٹر کلینک کی تعمیر‘ راولپنڈی میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل کی تعمیر‘ راولپنڈی میں 1275 ملین روپے سے انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ کا قیام‘ 98 ملین روپے سے بے نظیربھٹو ہسپتال کی رینوویشن‘ 196 ملین روپے سے ہولی فیملی ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور آپریشن تھیٹرز کی تعمیر کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

ڈیرہ غازی خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کو اپ گریڈ کر کے ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دیا جا رہا ہے جس کے لئے 400 ملین روپے رواں مالی سال میں رکھے گئے ہیں۔ ڈی جی خان میڈیکل کالج کی عمارت بھی مکمل ہو گئی ہے۔ گورنمنٹ نوازشریف میڈیکل کالج گجرات کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گجرات کو منسلک کیاگیا ہے۔ اس ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دے دیا گیا ہے جس کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں سال 250 ملین روپے فراہم کئے گئے ہیں۔

اسی طرح الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں مزید 100 بستروں کے اضافے کے لئے 161ملین روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ مزید برآں فیصل آباد میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کے منصوبے کے لئے 400 ملین روپے رکھے گئے ہیں جبکہ اس منصوبے پر 218 ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ فیصل آباد میں غلام محمد آباد ہسپتال کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے اور جنرل ہسپتال فیصل آباد کو 50 بستروں سے بڑھا کر 250 بستر کئے جا رہے ہیں جس پر 702 ملین روپے سے زیادہ خرچ آئے گا۔

خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ سے منسلک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کو ٹیچنگ کا درجہ دے دیا گیا ہے اور اس کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔ گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور مسنگ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے علاوہ نیا آئی سی یو بھی قائم کیا جا رہا ہے جبکہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج کی نئی عمارت کی تعمیر جاری ہے جس کے دو فلور مکمل ہو گئے ہیں اس کے لئے 335ملین روپے جاری ہو چکے ہیں۔

شیخ زائد ہسپتال لاہور میں ضروری سہولیات کی فراہمی کے لئے 81 ملین روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سرگنگا رام ہسپتال کے نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس پر 175 ملین روپے خرچ ہوں گے جس میں سے 66 ملین روپے ریلیز ہو چکے ہیں۔ گورنمنٹ شاہدرہ ہسپتال کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چلڈرن ہسپتال کے ایم آئی آر آئی سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے علاوہ 128سلائس کی سی ٹی سکین مشین بھی لگائی جا رہی ہے۔

سروسز ہسپتال کے آوٴٹ ڈور بلاک کی تعمیر میں پیش رفت اور ہسپتال کے خصوصی شعبہ جات کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں میں پیش رفت جاری ہے۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سکولز ریفارمز روڈمیپ کے نئے مرحلے ”پڑھو پنجاب۔بڑھو پنجاب“ کا افتتاح کرتے ہوئے 2018ء تک صوبہ پنجاب کے ہر بچے و بچی کے سکول داخلے کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ نئے مرحلے کے تحت سکولو ں میں زیرتعلیم طلبا و طالبات کو امتحانی سوالات کے 85 فیصد درست جوابات دینا ہوں گے جس سے معیاری تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی اور طلبا و طالبات کی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے لاہور کے دیہی علاقے میں ایک سکول اپنانے Adopt) کرنے کا)کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سکول کے معاملات کی نہ صرف نگرانی کریں گے بلکہ گاہے بگاہے سکول کا دورہ بھی کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وزراء، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز، مختلف محکموں کے سربراہان، کمشنرز، آر پی اوز ، ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز بھی اسی طرح ایک ایک سکول Adopt کریں گے۔

ایوان اقبال? میں محکمہ تعلیم پنجاب کے زیراہتمام پنجاب سکولز ریفارمز روڈمیپ کے نئے مرحلے ”پڑھو پنجاب۔بڑھو پنجاب“ کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے 2 بچوں کے داخلہ فارم پر دستخط کرکے داخلہ مہم برائے سال 2015-16 کا باقاعدہ آغاز کیا اور بچوں کو کتابیں ، بیگ اور سٹیشنری بھی دی۔
لائیو سٹاک شعبہ کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے -پنجاب حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار 12 ارب روپے سے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے جس کے تحت 85 ہزار سے زائد ہونہار مستحق طلبا و طالبات ملکی اور غیر ملکی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس پروگرام میں پاکستان کی تمام اکائیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

پنجاب ایجوکیشن فاوٴنڈیشن کی واوٴچر سکیم کے تحت 16 لاکھ بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ پنجاب میں سفارش کے بغیر میرٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زائد اساتذہ بھرتی کئے گئے ہیں جنہیں بہترین اور معیاری تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ لاکھوں طلبا و طالبات کو میرٹ پر ہی لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں اور صوبے کے تمام سکولوں میں آئی ٹی لیبز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

ڈیفڈ کے اشتراک سے پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مختلف فنون کی تربیت دی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شیخوپورہ میں اپنی نوعیت کی پاکستان کی پہلی جدید ماڈل مویشی منڈی کا افتتاح کر دیا ہے۔ ماڈل مویشی منڈی میں جانوروں کے تحفظ کیلئے خصوصی شیڈز بنائے گئے ہیں۔سکیورٹی کا باقاعدہ نظام وضع کیا گیا ہے اور ٹرکوں کی فری پارکنگ سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

ایسی ماڈل مویشی منڈیاں پنجاب بھر میں قائم کی جائیں گی۔ماڈل مویشی منڈیوں میں مویشی پال حضرات کو جانور کی صحیح قیمت مل سکے گی۔ ماڈل مویشی منڈیوں میں بائیوگیس کے پلانٹ بھی لگائے جائیں گے۔ پنجاب میں کرپشن فری مویشی مارکیٹ کا جدید نظام متعارف کرایا ہے۔ اب سات دن مویشی منڈی لگے گی۔ ماڈل مویشی منڈی کے اندر بینک بھی قائم کیا گیا ہے۔ سلاٹر ہاوٴس، وٹرنری ہسپتال، ڈسپنسری اور رہائشی کمرے بھی بنائے کئے گئے ہیں۔

بائیوگیس کے پلانٹ کی تنصیب ہونے تک مویشی منڈی کو شمسی توانائی سے بجلی فراہم کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے جس کے تحت آئندہ 3 برس کے دوران مرحلہ وار صوبہ پنجاب کی تمام دیہی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی جس پر تقریباً 150 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت ضلع قصور کے علاقے صوئے آصل کی 8 کلومیٹر طویل سڑک لدھیکے بھلر تا پانڈوکی سڑک کی تعمیرو مرمت کا افتتاح کیا۔ رواں برس 2 ہزار کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 15 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ پنجاب کے ہر ضلع میں”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“کے تحت دیہی سڑکوں کا جال بچھانے کے شاندار پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت دیہی علاقوں میں تعمیر و مرمت کے حوالے سے سڑکوں کی چوڑائی کو 10 فٹ سے بڑھا کر 12 فٹ کر دیا گیا ہے جبکہ شولڈرز شامل کرنے کے بعد چوڑائی 24 فٹ ہوگی۔ اس پروگرام کے تحت بننے والی تمام سڑکیں مکمل کارپٹڈ ہوں گی۔ ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت تعمیر و مرمت ہونے والی تمام سڑکوں کے اعلیٰ معیار کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور اس ضمن میں تھرڈ پارٹی آڈٹ لازمی ہوگا اور تھرڈ پارٹی آڈٹ کے بعد ہی ٹھیکیدار کو ادائیگی ہوگی۔

سب سے بہترین 3ٹھیکیداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں انعام و تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے جبکہ ان کنٹریکٹرز کی لیبر کو نقد انعام دیا جائے گا۔ اسی طرح 10 بہترین انجینئرز کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں بھی انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں قبضہ کی گئی محکمہ کی جنگلات کی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کیلئے گرینڈ آپریشن کا فیصلہ بھی کیا گیاہے۔

محکمہ جنگلات صوبے بھر میں اپنی اراضی کے مستند ڈیٹا کو یقینی بنانے کیلئے جی آئی ایس میپنگ( GisMaping)کرائے گا۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے نوجوان طبقے کے مسائل اور ضروریات کا بروقت ادراک کرتے ہوئے گزشتہ 6سالوں میں متعدد منفرد اور موثر سکیمیں متعارف کرائیں۔ بیروزگار نوجوانوں کو معاشی خودمختاری کی طرف گامزن کرنے کے لئے اربوں روپے کے آسان قرضے تقسیم کئے گئے۔

نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے یوتھ کمیشن قائم کیا گیا۔ 20ہزار نوجوان کاشتکاروں کو 2لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی پر 20ہزار ٹریکٹر دیئے گئے۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ کے ساتھ اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے مالی امداد دینے کا پراجیکٹ شروع کیا گیا۔ ویٹرنری ‘ زرعی و فاریسٹری گریجوایٹ طلباء کو ان کے اضلاع میں زرعی اراضی دی گئی۔

ہر سال 50ہزار نوجوانوں کو 3 ماہ کے لئے 50ہزار ماہانہ مشاہرے پر12 ارب روپے کے پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ سے 65ہزار سے زائد محروم معیشت خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کو تعلیمی وظائف دیئے جا رہے ہیں۔ صوبہ بھر میں ہونہار طلبا میں 2لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جا چکے ہیں۔ جبکہ تیسرے مرحلے میں مزید 3لاکھ لیپ ٹاپ طلباء کو دیئے جائیں گے۔ پنجاب کے نوجوانوں کو معاشی خودمختاری دینے کے لئے خودروزگار سکیم شروع کی گئی جس کے تحت 20ہزار نوجوانوں کو آسان اقساط پر گاڑیاں فراہم کی گئیں ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Punjab Taraqi o Khush Hali Ki Rah Per Gamzan is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 25 April 2015 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.