سکندر حیات بوسن کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری

صوبائی بجٹ میں ملتان میٹروبس منصوبے کیلئے تین ارب روپے مختص۔۔۔۔۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی پر ایک بار پھر پانامہ لیکس کی پٹاری کھلنے کے امکانات بھی نظرآرہے ہیں جبکہ پی پی کے رہنما آصف زرداری اوروزیراعظم میاں نواز شریف کے درمیان کسی ممکنہ مفاہمت کے آثار بھی دکھائی نہیں دے رہے اور پی پی کے اہم رہنماں کے اس حوالے سے بیانات بھی آنے والے نئے سیاسی منظر نامے کی جھلک دکھارہے ہیں

پیر 27 جون 2016

Sikandar Hayat Bosan K Khilaf Nab Tehqiqat Jari
اظہر سلیم مجموکہ:
وزیر اعظم میاں نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی پر ایک بار پھر پانامہ لیکس کی پٹاری کھلنے کے امکانات بھی نظرآرہے ہیں جبکہ پی پی کے رہنما آصف زرداری اوروزیراعظم میاں نواز شریف کے درمیان کسی ممکنہ مفاہمت کے آثار بھی دکھائی نہیں دے رہے اور پی پی کے اہم رہنماں کے اس حوالے سے بیانات بھی آنے والے نئے سیاسی منظر نامے کی جھلک دکھارہے ہیں۔

تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن عید کے بعد ہونے کے امکانات اور معدوم ہوتے نظرآرہے ہیں اور تحریک انصاف کے سنجیدہ حلقوں کے مطابق پارٹی الیکشن میں تاخیر پارٹی کے مستقبل کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے؟ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ قیادت کو معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے پارٹی الیکشن فوری طور پر کرادینے چاہیں تاکہ آنے والے الیکشن کے لئے نہ صرف کارکنوں کی بے دلی ختم ہوسکے بلکہ تنظیمی اعتبار سے بھی اس کے بہتر نتائج نکل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نیب کی طرف سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کے خلاف ناجائز اثاثوں کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات کاسلسلہ جاری ہے اور وفاقی وزیر کے خلاف نیب نے ثبوت بھی حاصل کرلئے ہیں اس حوالے سے باقاعدہ انکوائری کافیصلہ نیب کے ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں کیا جائے گا۔ اس سے قبل جنوبی پنجاب سے ہی تعلق رکھنے والے سابق وزیر جج مولانا خاور سعید کاظمی کوبھی عدالت کی طرف سے 12سال کی قیدکی سزا سنائی گئی ہے۔

مولانا حامد سعیدکاظمی کی سزاکے خلاف اپیل بھی دائر کردی گئی ہے اور ایک پریس کانفرنس میں جماعت اہل سنت کے مرکزی رہنما مولانا مظہر سعید کاظمی اور دیگر رہنماؤں نے ان کی سزا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فیصلے پرنظر ثانی کامطالبہ بھی کیا ہے۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے بھی مولانا حامد سعیدکاظمی کی سزا کی غیر منصفانہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کو پی پی کے ساتھ وابستگی کی سزادی گئی ہے۔


رمضان المبارک میں کئے گئے بلندوہانگ دعوؤں کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور واپڈا حکام اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہورہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ‘ ٹریننگ اور وولیٹج کی کمی کی وجہ سے روزہ دار مشکلات کاشکار ہیں دوسری طرف جنوب پنجاب میں گرمی کی شدت کی وجہ سے بھی پاور ہاؤسز کو فعال کرکے لوڈشیڈنگ میں کمی کی جاسکتی ہے جبکہ گارڈن ٹاؤن اور قاسم بیلہ کے رہائشی عوام بھی گزشتہ کئی سالوں سے لوڈشیڈنگ میں اضافے اور وولیٹج کی کمی کے مسائل سے دوچار ہیں اور انتظامیہ کے وعدوں کے باوجود ابھی تک یہاں الگ فیڈراور ٹرانسفارمرز کی فراہمی کاوعدہ پورا نہیں ہوسکا۔

عوامی اور سیاسی حلقوں کاکہنا ہے کہ وزارت پانی وبجلی کے کرتا دھرتا عابد شیرعلی کھلی کچہریوں اور ملتان آفس کے دوروں کی بجائے ان معاملات کو حل کرانے کی طرف توجہ دیں توجنوبی پنجاب کے عوام کو اضافی لوڈشیڈنگ اور بجلی کی بندش کی اذیت اور برقی آلات کے نقصانات سے بچایا جاسکتا ہے۔ پی پی کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی مرید حسین قریشی نے کہا ہے کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور آنے والا دورپی پی کا ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جس شخصیت کوٹی اوآر کی ذمہ داری سونپی ہے اس کاپنا دامن کرپشن سے پاک نہیں ہے۔ صوبائی وزیر امداد باہمی ملک اقبال چنڑنے بہاولپور می متعدد رمضان بازاروں کے معائنے کے موقع پر ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان کے آخری روز تک اشیاء خوردونوش کامعیار برقرار رکھاجائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوسہولیات کی فراہمی میں کوئی کاتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور نہ ہی رمضان المبارک میں کوالٹی پر کوئی سمجھ تہ کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی یوسف کسیلہ نے کہا ہے کہ چودھری نذیر آرائیں ان کی حمایت کررہے ہیں اور وہ ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ سابق ایم پی اے کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے میرے الیکشن لڑنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی اور وزیراعلیٰ کی قانونی ٹیم نے بھی ان کے حق میں رائے دی ہے۔ سابق ایم پی اے یوسف کسیلہ کے مطابق مخالفین جھوٹا پروپیگنڈ ہ کررہے ہیں جبکہ انہوں نے علاقے ریکارڈ ترقیاتی کام بھی کروائے ہیں۔ پنجاب حکومت نے بجٹ میں ملتان میٹروبس مصنوبہ کے لئے 3ارب مختص کر دئیے ہیں جبکہ ایم ڈی اے چوک تاڈیرہ اڈاروڈ کی کشادگی پر 50 کروڑ خرچ کئے جائیں گے تاہم بجٹ میں فنڈز مختص نہ ہونے سے ماڈل کیپیٹل مارکیٹ کے قیام کے دعوے دھرے رہ گئے ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Sikandar Hayat Bosan K Khilaf Nab Tehqiqat Jari is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 27 June 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.