یوم دفاع پاکستان
6ستمبر 1965 بہادرافواج پاکستانی قوم نے عیاراور بزدل دشمن کا حملہ ناکام بنادیا
بدھ 7 ستمبر 2016
6ستمبر 1965ء کادن عسکری اعتبارسے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا سبق آموز دن ہے جب کئی گنا بڑے ملک نے افرادی تعداد میں کئی گنا زیادہ لشکر اور دفاعی وسائل کے ساتھ اپنے چھوٹے سے پڑوسی ملک سے بلااشتعال اور بلااعلان رات کے اندھیرے میں فوجی حملہ کردیا۔ اس چھوٹے مگر غیوراور متحد ملک نے اپنے دشمن کے جنگی حملہ کا اس پامردی اور جانثاری سے مقابلہ کیا کہ دشمن کے سارے عزائم خاک میں مل گئے۔ بین الاقوامی سطح پر بھی اسے شرمندگی اٹھانا پڑی۔ جارحیت کرنے والا وہ بڑا ملک ہندوستان اور غیورو متحد چھوٹا ملک پاکستان ہے۔
1965ء کی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونیو الی اس جنگ نے ثابت کر دیا کہ جنگیں ریاست عوام اور فوج متحدہو کر ہی لڑتی اور جیت سکتی ہیں۔
(جاری ہے)
قوم کے اپنے ملک سے محبت اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور جانثاری کے جرات مندانہ جذبے نے مل کرنا ممکن کو ممکن کردکھایا اور لوگ کہہ اٹھے
اج ہندیاں جنگ دی گل چھیڑی اکھ ہوئی حیران حیرانیاں دی
مہاراج اے کھیڈ تلواردی اے جنگ کھیڈنئی ہوندی زنانیاں دی
پاکستان پر 1965 ء میں ہندوستان کی طرف سے جنگ کا تھونپا جانا بہت بڑا چیلنج تھا۔
اے پترہٹاں تے ئنیں
وکدے توں لبھدی پھر ینیں بازار کڑے
اس کے علاوہ جسٹر سیکٹر قصور، کھیم کرن اور مونا بھاؤ سیکٹرزکے بھی دشمن کو عبرت ناک شکست اس انداز میں ہوئی کہ اسے پکاہوا کھانا، فوجی سازوسامان، جیپس اور جوانوں کی وردیاں چھوڑ کرمیدان سے بھاگنا پڑا۔
پاکستان نیوی: ستمبر 1965ء میں نیوی کی جنگی سرگرمیاں بھی دیگر دفاعی اداروں کی طرح قابل فخر رہیں اعلان جنگ ہونے کے ساتھ بحری یونٹس کو متحرک وفنکشنل کرکے اپنے اپنے اہداف کی طرف روانہ کیا گیا۔ کراچی بندرگاہ کے دفاع کے ساتھ ساتھ ساحلی پٹی پر پٹرولنگ شروع کرائی گئی۔ (راقم ٹیموں کا حصہ رہا ) پاکستان کے بحری تجارتی روٹس کی حفاظت بھی پاکستان بحریہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ اس لیے سمندری تجارت کو بحال رکھنے کیلئے گہرے سمندروں میں بھی یونٹس بچھوائے گئے۔ یہ امر تسلی بخش ہے کہ پوری جنگ کے دوران پاکستان کا سامان تجارت لانے کے جانے والے بحری جہاز بلاروک ٹوک اپنا سفر کرتے رہے۔ اس کے علاوہ ہندوستانی بحریہ کو بندر گاہوں سے باہرتک نہ آنے دیا۔ پاکستان نیوی کی کامیابی کا دوسرا ثبوت ہے۔ ہندوستان کے تجارتی جہاز ” سرسوتی “ اور دیگر تو کتنے عرصہ تک پاکستان میں زیر حراست وحفاظت کراچی کی بندرگاہ میں رہے۔ 7ستمبر کادن پاکستان کی فتح اور کامیابیوں کا دن تھا۔ پاکستان نیوی کابحری بیڑا جس نے پاکستان کی واحد آبدوزبی پی این ایس غازی بھی شامل تھیں۔ ہندوستان کے ساحلی مستقر ” دوارکا“ پر حملہ کیلئے روانہ ہوا۔ اس قلعہ پر نصب ریڈار ہمارے پاک فضائیہ کے آپریشنز میں ایک رکاوٹ تھی۔ مذکورہ فلیٹ صرف 20 منٹ تک اس دوارکا پر حملہ آوررہا۔ توپوں کے دبانے کھلے اور چند منٹ میں دوارکا تباہ ہوچکا تھا۔ پی این ایس غازی کا خوف ہندوستان کی نیوی پراس طرح غالب تھا کہ ہندوستانی فلیٹ بندرگاہ سے باہر آنے کی جرات نہ کرسکا۔ ہندوستانی جہاز ” تلوار “ کو پاکستانی بیڑے کا سراغ لگانے کیلئے بھیجا گیا مگر وہ بھی ”غازی “ کے خوف سے کسی اور طرف نکل گیا۔ پاک فضائیہ نے میدان جنگ میں اپنی کارکردگی سے ثابت کردیا کہ وہ فرمان قائداعظم کے مطابق Second to None ہے۔ پاکستانی شہری 1965 ء کی جنگ کا غیر جانبداری سے اور غیر جذباتی جائزہ لیاجائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ سب کچھ قائداعظم کے بتائے ہوئے اصول (ایمان ، نظم) پر عمل کرنے سے حاصل ہوا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Youm e Difa Pakistan is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 07 September 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.