سندھی کاشتکاروں کا استحصال

حکومتی اور اپوزیشن ارکان کا ”واک آؤٹ ڈے“۔۔۔ بالآخر ڈپٹی سپیکر مر تضیٰ جاوید عباسی ”ناراض اپوزیشن“ منا کر قومی اسمبلی کے ایوان میں لانے میں کامیاب ہو گئے، ڈپٹی سپیکر کے رویہ کیخلاف لابی میں بائیکاٹ کئے بیٹھے ارکان اس بات کے منتظر تھے

جمعہ 26 فروری 2016

Hakomat Oro Opposition Arkaan Ka Walk Out Day
نواز رضا:
بالآخر ڈپٹی سپیکر مر تضیٰ جاوید عباسی ”ناراض اپوزیشن“ منا کر قومی اسمبلی کے ایوان میں لانے میں کامیاب ہو گئے، ڈپٹی سپیکر کے رویہ کیخلاف لابی میں بائیکاٹ کئے بیٹھے ارکان اس بات کے منتظر تھے کہ انہیں ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی منانے آجائیں۔ بدھ اجلاس مرتضیٰ جاوید عباسی کی صدارت میں ہوا تو سید خورشید شاہ نے کہا کہ ”ڈپٹی سپیکر (آپ) جانبدار بن گئے ہیں اپوزیشن کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے لہذا وہ ڈپٹی سپیکر کی صدارت میں اجلاس میں نہیں بیٹھ سکتے جس پر پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف، جماعت اسلامی کے ارکان کارروائی کا بائیکاٹ کر تے ہوئے لابی میں چلے گئے زاہد حامد اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد اپوزیشن جماعتوں کو منانے ان کی لابی میں گئے لیکن اپوزیشن ڈپٹی سپیکر کے خلاف اپنے موقف پر ڈٹی رہی اور انہیں متنازعہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

شیخ آفتاب احمد نے ڈپٹی سپیکر کو بتایا کہ اپوزیشن آنے کے لیے تیار نہیں ہے آپ بھی ان سے بات کر لیں جس پر شیخ آفتاب احمد اور مرتضیٰ جاوید عباسی اپوزیشن کی لابی میں چلے گئے۔ ڈپٹی سپیکر نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات میں وضاحت پیش کی کہ ”میں نے اس وقت بھی دوبارہ گنتی کی پیشکش کی تھی میرا فیصلہ درست تھا۔ اپوزیشن سے ملاقات کے بعد ڈپٹی سپیکر واپس آگئے اور اپوزیشن کے ارکان سید خورشید شاہ کی قیادت میں ایوان میں آگئے۔

بدھ حکومت کے ساتھ اپوزیشن کا ”واک آؤٹ“ ڈے تھا‘ نواب یوسف تالپور کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری قومی غذائی تحفظ و تحقیق رجب علی بلوچ نے کہا کہ 18ویں ترمیم نے پاکستان کے زرعی شعبے کو کمزور کر دیا ہے ایک اور ترمیم آنی چاہئے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ارکان کے درمیان گنے کے کاشتکاروں کو مناسب معاوضہ نہ ملنے پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا عبداستار بچانی نے کہا کہ سندھ کے کاشتکار ڈی چوک میں احتجاج کر رہے ہیں کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ،رانا حیات خان نے کہا کہ سندھ حکومت والے خود توگنے کے کاشتکاروں سے زیادتی کر رہے ہیں۔

ہم بھی ان کے حق میں احتجاج کرتے ہیں وہ اورمسلم لیگ (ف) کے سید کاظم شاہ سندھ کے گنے کے کاشتکاروں کے حق میں احتجاجاً واک آؤٹ کر گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد حیات اور رجب علی بلوچ نے کہا کہ سندھ کے کاشتکاروں کا استحصال کرنے والا سندھ کا ”بادشاہ گر“ ہے جس کی شوگر ملیں کاشتکاروں کو لوٹ رہی ہیں۔ جمعیت علماء اسلام (ف) نے صوبہ خیبر پی کے میں وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں میں پاسپورٹ دفاتر کے افتتاح پر شدید احتجاج کرتے ہوئے چوہدری نثار سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔

ریاض حسین پیرزادہ نے قومی اسمبلی میں آگاہ کیا ہے کہ ملک میں مردم و خانہ شماری کی قومی مہم کو 29فروری کو مشترکہ مفادات کونسل کے ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے صوبوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ جبکہ سید خورشید شاہ نے دو مرحلوں میں قومی مردم شماری کا مطالبہ کر دیا ہے، اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل 2015پر قائمہ کمیٹی داخلہ وانسداد منشیات کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے، افغانستان کے اولسی جرگے کے سپیکر اور ارکان کی ایوان میں آمد پر اظہارخیال کرتے ہوئے آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتے ہیں، سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کا تعلق تاریخی پس منظر کا حامل ہے‘ اکرم خان درانی نے کہا کہ دوست ملک افغانستان پاکستان کے وجودکے حصے کی طرح ہے‘ شیریں مزاری نے کہا کہ اب دونوں ممالک کو مل بیٹھ کر معاملات کو حل کرنا ہوگا، صاحبزادہ طارق آ نے کہا کہ ہم اولسی جرگے کے سپیکر کو” پخیر راغلے “کہتے ہیں، محمود خان اچکزئی نے کہا کہ افغانستان نے 1965 اور 1971 کی جنگ میں پاکستان کی اخلاقی حمایت کی‘ سپیکر نے ارکان کے سوالات کے جوابات نہ دینے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جس وزارت کا جواب نہ آیا اس کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Hakomat Oro Opposition Arkaan Ka Walk Out Day is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 26 February 2016 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.