بھٹہ مزدور بچوں کی تعلیم کا چراغ روشن

چائلڈ لیبر کے خاتمے بالخصوص اینٹوں کے بھٹوں پر بچوں سے مشقت کے خاتمے کے لیے موثر قانون سازی اور انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اینٹوں کے بھٹوں پرکام کرنیوالے بچوں کی تعلیم کے لیے خصوصی پیکیج کی منظوری کی ہے

منگل 1 مارچ 2016

Bhatta Mazdoor Bachoon Ki Taleem Ka Chirag Roshan
فیصل جاوید:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر صوبے میں مزدوروں کو دیگر طبقات کی طرح زندگی کی بنیادی سہولتیں اور حقوق فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گے ہیں۔ چائلڈ لیبر کے خاتمے بالخصوص اینٹوں کے بھٹوں پر بچوں سے مشقت کے خاتمے کے لیے موثر قانون سازی اور انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اینٹوں کے بھٹوں پرکام کرنیوالے بچوں کی تعلیم کے لیے خصوصی پیکیج کی منظوری کی ہے۔

پیکیج کے تحت سکول جانیوالے ہر بچے کو 100 فیصد مفت تعلیمی اخراجات کے علاوہ 1000 روپے ماہانہ خصوصی وظیفہ دیا جائے گا جبکہ بچوں کے سکول داخلے پر والدین کو 2ہزار روے سالانہ وظیفہ دیا جائے گا ۔ بچوں اور ان کے والدین کو علاج معالجہ کی مفت سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

دور دراز سکولوں میں جانیوالے بچوں کے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی ۔

پیکیج کے تحت بچوں کو فری کتابیں، سٹیشنری ،یونیفارم، جوتے اور سکول بیگز بھی فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے آرڈنینس کے مسودے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ آرڈنینس کے تحت چائلڈ لیبر کرانے والے بھٹہ مالکان کو 6 ماہ تک قید کی سزا ہو گئی۔ خلاف وزری پر بھٹہ مالکان کا سمری ٹرائل ہوگا اور 5لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

چائلڈ لیبر کرانے پر بھٹہ بھی سیل ہوگا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا صوبے سے محبت، کام سے لگن اور آگے بڑھنے کا عزم بلاشبہ لائق تحسین ہے۔ شہباز شریف جیسے بے باک لیڈر کی سر پرستی میں صوبے میں بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے مگر اس کے لیے متعلقہ اداروں کو محنت اور عزم سے کام کرنا ہوگا۔ حکومت پنجاب نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح وبہبود کے لیے محنت کشوں کو مالکانہ حقوق پر مفت رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے 10 ارب روپے بجٹ 16-2015 میں مختص کئے ہیں۔

حالیہ بجٹ میں محکمہ لیبروانسانی وسائل کے لیے گزشتہ برس ے 11.3 فیصد زیادہ یعنی 610 ملین روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے۔ محکمہ محنت و انسانی وسائل کے نئے ٹارگٹس میں صوبہ پنجاب میں چائلڈ لیبر کے حوالے سے مصدقہ ڈیٹاحاصل کرنا اور جاری ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل شامل ہے۔ صوبائی چالڈ لیبر سروے کے لیے حالیہ بجٹ میں 50 ملین روپے رکھے گے ہیں۔

مزوروں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے 65 ملین روے کی لاگت سے لیبر انفارمیشن سسٹم اینڈ ریسورس سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے بھٹہ مزدوروں سمیت محنت کش طبقہ کی بحالی اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کو اولین ترجیح قراد دیتے ہوئے 5.2 ملین روے سے چائلڈ و جبری مشقت کے خاتمے اور کم وسیلہ طبقے کی بحالی اور ڈیسنٹ ورک کے فروغ کا مربوط منصوبہ شروع کیا ہے۔

یہ منصوبہ جنوبی ایشیا میں مزدوروں کی بحالی اور امداد کا اپنی نوعیت کا انفرادی اور بے مثال منصوبہ ہے۔ جبری مشقت کے خاتمہ کے لیے 196 ملین روپے جبکہ چائلڈ لیبر کی بدترین اشکال کے خاتمے کے لیے 180 ملین روپے کے منصوبے علیحدہ ہیں جو مختلف اضلاع میں کامیابی سے جاری ہیں۔ چائلڈ لیبر وجبری مشقت کے خاتمہ کے لیے آئی ایل او سمیت بین الاقوامی اداروں کے اشتراک سے موثر اور نتیجہ خیز اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انٹرنیشنل سٹینڈ رڈز کے اطلاق اور ہیلتھ اینڈ سیفٹی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
حکومت پنجاب اس کوشش میں ہے کہ بھٹہ مزدوروں کے سکولوں میں داخل کروائے جانے والے بچوں کے لئے شروع کئے گے اس تعلیمی سلسلے کو بلا تعطل جاری رکھا جائے۔ اس مقصد کے لیے مانیٹرنگ کا مربوط اور موثر نظام بھی وضع کیا گیا ہے۔ جس کے تحت ڈسٹرکٹ ویجلینس کمیٹیاں اپنے اپنے اضلاع میں اس مہم کے تحت سکولوں میں داخل ہونیوالے بچوں کے تعلیمی سلسلے کی نگرانی کریں گی اور اس امرکو یقینی بنائیں گی کہ سکول داخل ہونے ولاے بچے تعلیمی سلسلے کو باقاعدگی سے جاری رکھیں۔

اس امر کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ بھٹہ مزدور معاشی وسائل کی وجہ سے اپنے سکول جانے والے بچوں کو دوبارہ بھٹوں پر مزدوری پر مجبور نہ کریں، جس کے لیے بھٹہ خاندانوں کی بے نظیر انکم سپورٹ اور دیگر مالی امداد پر مبنی پروگراموں کے ذریعے معاشی امدادبھی فراہم کی جاتی رہے گی تاکہ ان بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور وہ تعلیم جاری رکھیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Bhatta Mazdoor Bachoon Ki Taleem Ka Chirag Roshan is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 01 March 2016 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.