اخلاقیات اور عبادات

حیرت ہے ہم نے اب تک اخلاقیات کو دین کا حصہ کیوں نہیں بنایا۔۔۔۔۔ ہم نے عبادت اور اخلاق کو الگ خانوں میں کیوں تقسیم کر دیا ہے

Dr Azhar Waheed ڈاکٹر اظہر وحید منگل 21 نومبر 2017

Ikhlaqiyat aor ibadaat
نوعِ انسانی کے پاس اخلاق کا کوئی ایسا نمونہ موجود نہیں جو خُلقِ رسولﷺ میں پیش نہ کیا جا چکا ہو۔ پانی پینے اور پلانے سے لے کر مہمان کی تکریم میں دروازے پر آنے تک، کھانا کھانے سے لیکر کر کھانا پیش کرنے تک۔۔۔۔۔ بیداری کے معمولات تو ایک طرف، سونے کیلئے بستر پر محوِ استراحت ہونے کے آداب بھی آپﷺ کے ہاں موجود ہیں۔ حیرت ہے ہم نے اب تک اخلاقیات کو دین کا حصہ کیوں نہیں بنایا۔

۔۔۔۔

(جاری ہے)

ہم نے عبادت اور اخلاق کو الگ خانوں میں کیوں تقسیم کر دیا ہے؟ ہر مسجد میں پیش امام کو چاہیے کہ وہ عوام کو بتائے۔۔۔۔۔ جو اچھے اخلاق سے پیش نہیں آتا وہ اچھا مسلمان نہیں، خواہ وہ عبادت میں پیش پیش ہی کیوں نہ ہو۔ اچھے اخلاق اپنانے سے دنیا بھی سنورتی ہے اور عاقبت بھی! قرآن حق کہتا ہے "بے شک رسول اللہﷺ کی زندگی تمہارے لیے بہترین نمونہ ہے"۔ آپﷺ ہی انسانِ کامل ہیں۔۔۔۔ انسان کو انسانیت کے درجہِ کمال تک پہنچنے کیلئے آپﷺ ہی کے نمونہِ اخلاق سے خود کو متصف کرنا ہوگا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Ikhlaqiyat aor ibadaat is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 21 November 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.