میانوالی کا گورنمنٹ پرائمری بوائز سکول کو مسائل کا سامنا

سکول بجلی کی سہولت سے محروم، بچوں کو پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں۔۔۔۔۔ اُردو پوائنٹ خصوصی ویڈیو رپورٹ

Tanveer Shehzad تنویر شہزاد جمعرات 15 جون 2017

Mianwali Ka Gov Primary Boys School Ko Masail Ka Samna
میانوالی کے علاقے پائی خیل کے نواحی علاقے چنن خیل میں واقع گورنمنٹ پرائمری بوائز سکول کو آج کل بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں موجود یہ سکول بجلی کی سہولت سے محروم ہے۔ بچوں کو پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔ سٹاف کی قلت کا یہ عالم ہے کہ چھ کلاسوں کو دو استاد پڑھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فرنیچر نہ ہونے کی وجہ سے بچے ریتلی زمین پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں۔

سکول کی چار دیواری چھوٹی ہونے کی وجہ سے بھی سکول ناپسندیدہ عناصر کی آماجگاہ بنا رہتا ہے۔سکول کے استاد اکرام اللہ خان کہتے ہیں کہ سہولتوں کی کمی کے باوجود سکولوں کا نتیجہ 70فیصد ہے ۔علاقے کے لوگوں کے مطابق اس سکول کو ضروری سہولیات فراہم کر کے اس سکول کے معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔اس بارے میں دیکھئے یہ ویڈیو رپورٹ

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Mianwali Ka Gov Primary Boys School Ko Masail Ka Samna is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 15 June 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.