بھارت کا راہداری منصوبے پر فوجی مقاصد کا بے بنیاد الزام

بھارت کا موقف ہے کہ اس راہداری کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا پاکستان نے پاک چین اقتصادی راہداری منصبہ پر بھارت کے استدلال کو مسترد کر دیا ہے

ہفتہ 6 جون 2015

Baharat Ka Rahdari Mansobe Per Fouji Maqasid Ka Bebunyad ilzaam
نواز رضا
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس آج منعقد ہو گا جس سے صدر مملکت ممنون حسین خطاب کریں گے صدر مملکت اپنے خطاب حکومت کی ایک سال کی کارکردگی پر روشنی ڈالیں گے جب کہ قومی اسمبلی کا 23وان سیشن 5جون 2015ء اور سینیٹ کا116 واں سیشن 8جون 2015ء کو طلب کر لیا جس کے ساتھ ہی قومی اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہو جائے گا قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جون 2015ء کو اواخر تک جاری رہے گا گو کہ قومی اسمبلی کے سیشن میں قومی بجٹ2015-16 کی منظوری دی جائے گی لیکن قومی بجٹ پر بحث کے دوران ملکی سیاسی صورت حال باالخصوص خیبر پختونخوا کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا جائے گا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر ہونے والی دھاندلیوں نے 2013ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف ڈی چوک اسلام آباد میں 192روز دھرنا دینے والی جاعت کے ”چہرے“ کو گہنا دیا پاکستان تحریک انصاف کے مطالبہ انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں کی تحقیقات کے لئے جو ڈیشل کمیشن قائم تو ہو گیا ہے کم و بیش تمام جماعتیں خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں پر سراپا احتجاج ہیں اور بلدیاتی انتخابات کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں چونکہ عمران خان نے اپنے مطالبات منوانے کے لئے لوگوں کو دھرنا دینے کی راہ دکھائی ہے لہذا مختلف جماعتوں کے ناکام امیدواروں نے بنی گلہ میں عمران خان کی رہاش گاہ کے باہر دھرنا دے چکے ہیں انتخابی دھاندلیوں کے اگرچہ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر پاکستان تحریک انصاف کو دیگر جماعتوں کے مقابلے میں زیادہ نشستیں حاصل ہوئی ہیں لیکن یہ بات خاص طور نوٹ کی گئی ہے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کا گراف 10 فیصد تک نیچے گرا ہے عمران خان نے اس بات کا اعتراف کیا ہے خیبرپختونخوا میں کئی مقامات پر توقع سے کم ووٹ ملے ہیں جب کہ یہ بات دیکھنے میں آئی ہے عوامی نیشنل پارٹی جو 2013ء کے انتخابات میں عبرتناک شکست سے دوچار ہوئی تھی بلدیاتی انتخابات میں اس کی بحالی ہوئی ہے اسی طرح جمعیت علماء اسلام (ف)، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کو خاطر خوا ہ نشستیں کر لیں اس طرح چار جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف نے مجموعی طور پاکستان تحریک انصاف سے زائد ووٹ حاصل کئے ہیں خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں21سے زائد افراد پر تشدد انتخابات کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں خیبرپختونخوا حکومت نے عوامی نیشنل پارٹی کے انتخاب میں تحریک انصاف کے کارکن کے قتل پر عوامی نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین کو جس طرح گرفتار کیا ہے اس پر وزیراعظم میاں نواز شریف سے لے کر تمام سیاسی جماعتوں نے شدید ردعمل کا مظا ہرہ کیا اس سے خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سہ جماعتی اتحاد کے قیام کا امکان بڑھ گیا جس حکومت کا صوبائی وزیر بیلٹ بکس ہی اٹھا کر لے جائے وہاں بلدیاتی انتخابات کی شفافیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے حتی کہ پاکستان عوامی تحریک کی صوبائی حکومت میں شامل جماعت اسلامی نے بھی پی ٹی آئی پر بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کئے ہیں جس سے دونوں جماعتوں کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں عمران خان اور ْپختونخوا حکومت نے انتخابات میں دھاندلی اور بدامنی کا الزام الیکشن کمیشن کے سر تھوپ دیا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے امن و امان کی ذمہ دار خیبر پختونخوا حکومت تھی الیکشن کمیشن نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز پیش کی تھی جس سے خیبر ْپختونخوا کی حکومت نے اتفاق نہیں اب بلدیاتی انتخابات میں دھاندلیوں کے الزامات سے زچ ہو کر عمران خان نے خیبر پختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی انتخبات کرانے کی پیشکش کر دی عمران خان اپنی پیشکش میں کس حد سنجیدہ ہیں اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے خیبرپختونخوا میں دھاندلی کے الزامات کے بعد دوبارہ انتخابات کرانے کیلئے تین شرائط پیش کر دی ہیں اور کہا ہے کہ شرائط کو پورا کرنے سے ان کے دعوے کی سچائی کو جانچا جاسکتا ہے، شرط نمبر ایک انتخابات میں قتل و غارت گری اور سرکاری مشینری کا استعمال کرنے والوں کی رکنیت معطل کریں، شرط نمبر دو عمران خان عہد کریں کہ وہ دوبارہ منعقد ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں انتخابی نتائج کو چوری ذریعے حاصل کرنے والوں کو نہ صرف پارٹی سے بے دخل کریں گے بلکہ آئندہ انتخاب میں پارٹی ٹکٹ بھی نہیں دیں گے، شرط نمبر 3 عمران خان اس چار کے ٹولے کے نام افشاں کریں جس نے بلدیاتی انتخابات میں من مرضی کے نتائج حاصل کرنے کیلئے ہر گھناؤنا ہربہ استعمال کرنے کے گر خیبرپختونخوا کی حکومت کو اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔

(جاری ہے)

اب دیکھنا یہ ہے کہ دیگر جماعتیں اس پیشکش کا کیا جواب دیتی ہیں اگر تمام جماعتوں نے متحد ہو کر پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ کیا تو حیران کن نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ بالآخر پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں نے پاک چین اقتصادی راہداری میں صوبہ پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق رائے کر لیا ہے پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرادی ہے سب سے پہلے گوادر کو کاشغر سے ملانے والے مغربی روٹ کو مکمل کیا جائے گا اس طرح مشرقی اور وسطی روٹ کی طرف اٹھنے والی آوازیں خاموش ہو گئی ہیں اجلاس میں قومی قیادت نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کے منصوبوں کی توثیق کر دی ہے جن کا مقصد سڑکوں اور ریل کا نیٹ ورک بنانا، ایئرپورٹس اور بندرگاہوں کی تعمیر کرنا، اور ملک بھر میں اکنامک زونزو بجلی گھر بنانا ہے پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس سی پی ای سی کے منصوبوں کی نگرانی کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی اور اگر کوئی تحفظات پیدا ہوتے ہیں تو اس کا ازالہ کیا جائے گا صوبوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے ورکنگ گروپ بنائے جائیں گے جب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ نے دستخط کئے ہیں اس منصوبہ کو متنازعہ بنانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں ایک مرحلے پر تو خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے تو دھمکی دے دی اگر مغربی روٹ کو سب سے پہلے مکمل نہ کیا گیا تو پاک چین اقتصادی راہداری راہداری کے دوسرے روٹ کو خیبر پختونخوا سے گذرنے نہیں دیں گے بہر حال وزیراعظم میاں نواز شریف نے معاملہ کی نزاکت سمجھتے ہوئے پاک چین اقتصادی راہداری پر دوسری بار بریففنگ کا اہتمام کیا وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات پروفیسر احسن اقباک ”داد“ کے مستحق ہیں جنہوں نے جامع بریفنگ دے کر پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں تحفظات کو دور کر دیا اس منصوبہ کے خلاف شدید ردعمل بھارت کی طرف سے آیا یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ بھارت کی خفیہ ایجسی ”را“ نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو ناکام بنانے کے لئے اربوں ڈالر مختص کر دئیے ہیں اب یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے بھارت ہمسایہ ممالک چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی راہداری کے سخت خلاف ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ ماہ دورہ چین کے دوران اس منصوبے کی سخت مخالفت کی انہوں نے نہ صرف سفارتی ذرائع سے منصوبہ کی مخالفت کی بلکہ چینی قیادت سے کہہ دیا کہ بھارت کو اقتصادی راہدری میں منصوبہ قابل قبول نہیں ہوئی ہے دراصل بھارت جو کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دیتا لیکن جب آزاد جموں کشمیر میں پاکستان کوئی ترقیاتی منصوبہ کرتا ہے تو بھارت واویلہ شروع کر دیتا ہے بھارت کا موقف ہے کہ اس راہداری کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا پاکستان نے پاک چین اقتصادی راہداری منصبہ پر بھارت کے استدلال کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ منصوبہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ یہ خطہ میں خوشحالی، ترقی کا منصوبہ ہے پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے اس منصوبہ کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کیے چیف جسٹس ناصر ا لملک کی سربراہی میں قائم کردہ جوڈیشل کمیشن اپنی 45روزہ مدت میں تحقیقات مکمل نہیں کر سکا اب تک کمیشن 20 نشتیں ہوچکی ہیں پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتیں ابھی تک اپنے ثبوت نہیں کر سکیں جس کے باعث کمیشن اپنا کام مکمل نہ کر سکا جب کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے کسی نوعیت کی تاخیر نہیں ہوئی بلکہ سیاسی جماعتیں جن میں تحریک انصاف پیش پیش ہے ابھی تک ”منظم دھاندلی“ کا کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکیں پنجاب کے سابق نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی بھی گواہی دے کر جا چکے ہیں لیکن تحریک انصاف کے وکیل کو ان سے 35پنکچروں کے بارے میں سوال کرنے کی جرات نہیں ہوئی اس لئے ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا یہ بات کہی جا سکتی ہے جوڈیشل کمیشن فوری طور پر اپنی رپورٹ تیار نہیں کر سکے گا فی الحال حکومت اور تحریک انصاف ہر سماعت کے بعد اپنی مرضی کے مطالب نکال رہی ہیں اب ساری امیدیں بند تھیلوں میں موجود فارم 15سے لگائی جا رہی ہیں پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار عام انتخابات میں مبینہ منظم دھاندلی کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہے پوری قوم کی نظریں جوڈیشل کمیشن پر لگی ہوئی ہیں جوڈیشل کمشن کی تحقیقاتی رپورٹ جہاں ملکی سیاست پر غیر معمولی اثرات مرتب کرے گی وہاں جمہوری نظام کے استحکام کا باعث بنے گی۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Baharat Ka Rahdari Mansobe Per Fouji Maqasid Ka Bebunyad ilzaam is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 06 June 2015 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.