بجلی کی تقسیم کا ر کمپنیوں کی ناقص کارکردگی”پیپکو“ بدترین مالی بحران کا شکار!

”میپکو“ 8 ارب روپے کی مقروض․․․․ ضلعی امن کمیٹی کا ملتان میں مثالی امن قائم رکھنے پر اتفاق ، ختم نبوت میں ترمیم کی مذمت

بدھ 25 اکتوبر 2017

Bijli Ki taqseem kar company ki Naqs Karkrdgiii
اظہر سلیم مجوکہ:
ملک بھرکی طرح جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی تحریک انصاف اور بعض دیگر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے عدالتوں اور افواج کے خلاف اپنائے گئے طرز عمل کی مذمت کی گئی ہے ۔ تحریک انصاف وکلا ونگ کی طرف سے بھی ہنگامے کی وجہ سے نواز شریف اور ان کے خاندان کے افراد پر فرد جرم نہ لگنے کو انصاف اور قانون کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا رہا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پہلے پارلیمنٹ کے ذریعے ایک نا اہل شخص کو پارٹی کا صدر بنانے کی غیر قانونی کوشش کی گئی ہے اور اب قانون نافذ کرنے والے اداروں ریاست کے ستونوں اور عدالت پر اثر انداز ہونے والے حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔

اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گاڈ فادر کے حکم پر عدالت میں ہنگامہ آرائی کے ذریعے مسلم لیگ (ن) شہید بننا چاہتی ہے اور اداروں کا ٹکراؤ چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ملتان میٹروبس منصوبہ کو کامیاب بنانے کے لئے میٹرو روٹس کے لئے 100 بسوں کا تحفہ دیا ہے۔اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی بدترین مالی بحران کاشکار ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں 2 کھرب 27 ارب21 کروڑ کی رکیوری میں ناکام ہوچکی ہیں۔ میپکو بھی 8 ارب کی مقروض ہے، مختلف شہروں میں عدم ادائیگی کی وجہ سے پیپکو اس وقت شدید مالی بھران کا شکار ہے جبکہ عوام پر بھاری بھر کم بلوں کا بوجھ ڈالا جا رہاہے ۔ لاہور ہائی کورٹ کے 7 ہیڈ ہاک ججوں کو توسیع نہ ملنے کی وجہ سے عہدوں سے سبکدوش ہونا پڑا ہے جن میں سے 5 ملتان بینچ میں تعینات تھے، اب ملتان بینچ میں صرف سات جج رہ گئے ہیں ملتان میں وکلا نمائندوں کی طرف سے پہلے ہی ججوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

وفاقی وزیر آبی وسائل سید جاوید علی شاہ نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام شہباز شریف نے کرائے ہیں خطے کے کئی سیاست دان اگرچہ صدر وزیراعظم اور گورنر بھی رہ چکے ہیں مگر وہ اتنے کام نہیں کر ا پائے۔ سیدجاوید علی شاہ کے مطابق نشتر فیز II سفاری پارک فخرالدین شاہ ایکسپریس ، صاف پانی کے پلانٹس ہیپاٹائٹس سنٹر اور فیڈر بسیں میاں شہباز شریف کا ہی کارنامہ ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مظفر گڑھ میں طیب اردگان ہسپتال کے دورے کے دوران تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے وزیر اعلیٰ نے ان منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔ وزیر اعلیٰ نے ان منصوبوں کو جلد مکمل کرنے اور عام آدمی تک علاج معالجہ کی سہولیات بہم پہنچانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاپ نے اپنے دورہٴ ملتان کے دوران جرنلسٹ کالونی ملتان کا مسئلہ جلد حل کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے ۔

پریس کلب کے وفد کو لاہور آنے کی دعوت بھی دی گئی ہے عدالتی حکم کے باوجود یوٹیلی سٹور ملتان کے 12 عارضی ملازمین کو فارغ کرنے پر احتجاج کیا گیا ہے۔ سینئر سیاستدان مخدوم ہاشمی نے ملتان میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ انہوں نے نواز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ وہ سیاست دان بنیں کاروبار نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کپٹن(ر)صفدر کی اسمبلی میں تقریر کو پسند نہیں کرتے فوج کا احترام لازمی ہے اگر نیب کا ادارہ سب کا احتساب کرے تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Bijli Ki taqseem kar company ki Naqs Karkrdgiii is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 25 October 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.