دیپکا پڈوکون کے کیرئیر کا اگلا قدم کیا ہے ؟

حال ہی میں اس بالی وڈ سپر اسٹار اور پوری دنیا میں نوجوانوں کی آئکن سمجھی جانے والی دیپیکا پڈوکون کو جنوبی ایشیاء کے 4th بیسٹ سیلنگ برانڈ OPPO نے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بھی بنادیا ہے۔۔۔ OPPO دنیا کا معروف ڈجیٹل ٹیکنالوجی برانڈ ہے جو دنیا کے تمام براعظموں میں یکساں مقبول ہے۔

جمعہ 21 اپریل 2017

Deepika Padukon Future Step
دیپیکاپڈوکون ، وہ نام ہے جس کا شمار بالی وڈ کی مشہور اور کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے ۔ 5 جنوری 1986کو ڈنمارک میں پیدا ہونے والی اداکارہ نے اپنے فلمی سفر کے آغاز میں ہی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنا شروع کردئیے تھے ۔ دیپیکا نے بالی وڈ میں اداکاری کا لوہا منوانے کے بعد ہالی وڈ کی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور عنقریب ہی ہالی وڈ کی بڑی اسکرین پر بھی جلوہ گر ہونے کو ہیں ۔

دیپیکا کی شہرت بین الاقوامی سطح پر سر چڑھ کے بول رہی ہے۔ پاکستان میں بھی دیپیکا کو پسند کرنے والوں کی تعداد بھی کچھ کم نہیں۔
حال ہی میں اس بالی وڈ سپر اسٹار اور پوری دنیا میں نوجوانوں کی آئکن سمجھی جانے والی دیپیکا پڈوکون کو جنوبی ایشیاء کے 4th بیسٹ سیلنگ برانڈ OPPO نے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بھی بنادیا ہے۔

(جاری ہے)


OPPO دنیا کا معروف ڈجیٹل ٹیکنالوجی برانڈ ہے جو دنیا کے تمام براعظموں میں یکساں مقبول ہے۔

2004 میں اپنے وجود کے بعد 2008 میں OPPO نے موبائل فون مارکیٹ میں قدم رکھا اور اپنا لوہا منوایا اور اب 25 سے زائد مارکیٹوں میں اس کے موبائل فون دستیاب ہیں۔ اپریل 2015 تک دنیا کے 116 ممالک میں یہ برانڈ رجسٹر ہوچکا تھا اور یہ سفر یہیں نہیں رکا، OPPO نت نئے ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی سے مزین پراڈکٹ صارفین تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔
اس سلسلے میں OPPOنے دیپیکا کے ہمراہ ایک مہم کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت برانڈ کی طرف سے دیپیکا کے 5دستخط شدہ نئے ایف 3 پلس صارفین کوگفٹ کے طور پر دئیے جائیں گے۔

اس برانڈ کے تحت چلنے والے اشتہارات کی بدولت دیپیکا بار بار ٹیلی ویژن اسکرین پر جلوہ گر ہورہی ہیں اور اس نئے گٹھ جوڑ کی وجہ سے دونوں ہی صارفین کے دل میں اپنا گھر بنارہے ہیں۔
اگر بات کی جائے OPPOکے نئے اسمارٹ فون ایف تھری پلس کی تو لگتا ہے کہ دیپیکا کی طرح اس فون میں بھی کئی انوکھی خوبیاں موجود ہیں۔ایف تھری پلس کیمرہ فون اوپو کا پہلا دوہرے کیمرے والا اور پوری دنیا میں واحد فون ہے جو 120 ڈگری وسیع اینگل تک گروپ سیلفی لے سکتا ہے۔

OPPOایف تھری پلس کے ذریعے بہترین سیلفی تصاویر لی جاسکتی ہیں جس میں انقلابی ڈویئل سیلفی کیمرے موجود ہیں ان میں سے ایک 16 میگا پکسل کیمرہ ہے۔ جبکہ پچھلا کیمرہ سونی کے اشتراک سے بنایا گیا ہے جس میں بہترین اور سنجیدہ فوٹوگرافی کے لیے IMX398 سینسر لگایا گیاہے۔ اس سینسر کو کسٹمائزڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔ OPPOایف تھری پلس ایک خوبصورت اور بہترین ڈیزائن کا حامل کیمرہ ہے جسے آج کے موبائل تقاضوں کے پیش نظر بنایا گیا ہے۔
دیپیکا اور OPPOایف تھری پلس کا ساتھ کس حد تک لوگوں کو بھاتا ہے اس کا اندازہ آنے والے چند دنوں میں ہوجائے گا لیکن بظاہر یوں نظر آرہا ہے کہ کامیابیوں کی طرف تیزی سے گامز ن دیپیکا پڈوکون صارفین کو OPPO ایف تھری پلس کی طرف مائل کرنے میں بھی کامیاب ہوجائیں گی۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Deepika Padukon Future Step is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 21 April 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.