عید الاضحی ، سنت ابراہیمی

قربانی کے احکام وسائل پر فاروق چوہان اور عبدالستار عاصم کی کتاب

جمعرات 31 اگست 2017

Eid Ul Azha Sunnat e Ibrahemi
خالد یزدانی:
ذوالحجہ اسلامی سال کا آخری مہینہ ہے جو حج اور قربانی کی وجہ سے عالم اسلام کے لئے بڑی حیثیت رکھتا ہے۔ اس ماہ مبارک کے پہلے دس دن تو نہایت ہی اہمیت کے حامل ہیں، کیونکہ ان ایام مبارکہ میں اسلام کی بنیادی عبادات نماز ،روزہ،صدقہ، حج اور قربانی ہوجاتی ہیں۔ لہٰذا ایک سچے مسلمان کو چاہیے کہ ان دس دنوں میں اپنے رب کو راضی کرنے کیلئے کمر بستہ ہوجائے اور ان دنوں میں ذکر الہٰی نوافل، کرے۔

اللہ کا فضل واحسان ہے کہ اس نے رمضان المبارک کے دو ماہ بعد ہی ان دس دنوں کی بہاریں نصیب کردیں۔ ان ایام کے بارے میں رسولﷺ نے فرمایا۔ ”کوئی دن بارگاہ الہٰی میں ان دس دنوں سے زیادہ عظمت والا نہیں اور نہ ہی کسی دن کا عمل ان دس دنوں کے عمل سے زیادہ محبوب ہے ”9 ذوالحجہ اس قدر عظیم دن ہے کہ اللہ تعالی اس دن سے زیادہ کسی بھی دن اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی نصیب نہیں فرماتا۔

(جاری ہے)

“ سیدنا ابرہیم اور سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اطاعت اور فرمانبرداری کی ایک لازوال یادگار ہے، مدینہ میں دس سال مسلسل قربانی کا عمل ظاہر کرتا ہے۔ نبی کریم ﷺ کو اس سنت سے کتنی محبت تھی ۔ اس عظیم سنت پر عمل کرتے ہوئے مسلمان ہر سال قربانی کا فریضہ ادا کرتے ہیں۔ علامہ عبدالستار عاصم اور محمد فاروق چوہان کی کتاب عیدالا ضحی، سنت ابرہیمی قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل والٹن لاہور کینٹ کے زیر اہتمام شائع کتاب کا انتساب بریگیڈیئر (ر)محمد اختر خان، جاوید راہی ، غلام حیدر شیخ (کویت)‘مقصود احمد کے نام منسوب ہے ۔

کتاب میں قربانی کی فضیلت، قربانی کے مسائل ،قربانی کی تاریخ، قربانی کے جانوروں کی عظمت، قربانی کن کن جانوروں کی ہوسکتی ہے،قربانی کی قسمیں، قربانی کی کھالیں کن کن لوگوں کو دینی جائز ہے، قربانی کا مسنون طریقہ کیا ہے، کون کون لوگ قربانی کا گوشت استعمال کرتے ہیں۔ نبی ﷺ مہربان نے قربانی کیسے ادا کی اور عید الضحیٰ کن طریقوں سے ادا کی، عید کے دن کا افضل ترین عمل کون سا ہے، قربانی کن کن لوگوں پر واجب ہے،فلسفہ قربانی کیا ہے،قربانی کے حوالے سے یہ ایک بھرپور معلوماتی کتاب ہے۔

عیدالاضحی کیسے ادا کی جائے یہ کتاب ہر مسلمان کو عید سے قبل ضرور پڑھنی چاہیے ، یہ کتاطب روشنی کا چراغ ہے، ایسی کتابیں زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچانی چاہیے، تاکہ وہ مطالعہ کرکے صحیح طریقہ سے عیدا لاضحیٰ اور قربانی کی سنت اچھے طریقے سے ادا کرسکیں۔ شاید کہ اتر جائے تیرے دل یں میری بات کے عنوان سے کتاب میں محمد فاروق عزمی لکھتے ہیں: قربانی دین اسلام کا ایک اہم فریضہ ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے دن ذی الحجہ کی دسویں میں انسان کا کوئی عمل خدا کے نزدیک قربانی کرنے سے زیادہ پیارا نہ ہوگا۔

قربانی کافلسفہ ہمیں ایثار اور نفس کی سرکوبی کا درس دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ تک نہ کوئی قربانی کا گوشت پہنچتا ہے نہ خون ، اصل چیز امت کیلئے درس ایثار ہے۔ عام طور پر قربانی کے گوشت کی تقسیم ، قربانی کا طریقہ،قربانی کے فضائل ومسائل، پر بہت توجہ دی جاتی ہے لیکن قربانی کی کھال کو غیر اہم اور کوئی الگ چیز تصور کیا جاتا ہے اور کبھی جانور ذبح کرنے کے عوضانہ کے طور پر اس جماعت یا پارٹی کو دے دی جاتی ہے اس طرح قربانی کی اصل کو ضائع کردیتے ہیں اور اجرو ثواب سے محروم ہوجاتے ہیں۔

جس طرح نماز عیدین کے لئے حکم ہے کہ کھلے میدان میں یا بڑی بڑی عید گاہوں میں اجتماعی طور پر نماز ادا کی جائے تاکہ مسلمانوں کی وحدانیت قوم کا اظہار ہوسکے۔ اسی طرح اگر قربانی کے جانوروں کی کھال سے سرمائے کو ایک جگہ اکٹھا کرکے خلوص نیت اور ایمانداری سے کسی اچھے اور شرعی طور پر جائز منصوبے میں لگایا جائے تو یہ ایک احسن عمل ہوگا اور یوں ہر سال مختلف منصوبوں میں لگایا جائے تو یہ ایک احسن عمل ہوگا اور یوں ہر سال مختلف منصوبوں کی تکمیل سے لوگوں کو روزگار ، علاج معالجے اور دیگر اہم معاملات میں سہولتیں اور آسانیاں میسر آئیں گی۔ جناب عبدالستار عاصم اور محمد فاروق چوہان نے اس موضوع پر ایک خوبصورت مختصر اور مدلل کتابچہ تحریر کیا ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Eid Ul Azha Sunnat e Ibrahemi is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 31 August 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.