خطے کی ترقی میں پاکستان کا کردار

پاکستان کی معاشی اور علاقائی سطح پر چین کے ساتھ پاکستان کی دوستی ماضی سے لے کر آج تک بام عروج پر ہے۔ہمالیہ سے بلند دوستی کایہ رشتہ اسی وقت سے اٹوٹ انگ بنا ہوا ہے۔ملکی صورتحال کے مد نظر بین الاقوامی سطح پر اقتصادی اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے

بدھ 26 اپریل 2017

Khitte Ki Taraqi Main Pakistan Ka Kirdar
پاکستان کی معاشی اور علاقائی سطح پر چین کے ساتھ پاکستان کی دوستی ماضی سے لے کر آج تک بام عروج پر ہے۔ہمالیہ سے بلند دوستی کایہ رشتہ اسی وقت سے اٹوٹ انگ بنا ہوا ہے۔ملکی صورتحال کے مد نظر بین الاقوامی سطح پر اقتصادی اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔تاہم علاقائی صورتحال کے باعث افغانستان کے ساتھ اعتماد بحال کرنے کے اقدامات تیز کئے جائیں، خارجہ پالیسی اور معیشت کا ایک دوسرے کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے۔

خطے میں تمام ممالک کے ساتھ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو بڑھاکرمعاشی اور علاقائی تعاون کو مضبوط کیا جا سکتا ہے ، امن اور معیشت کسی بھی ملک کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ علاقائی سازشوں کے باوجود پاک،چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی مالیت 46 ارب ڈالر سے بڑھ کر 51 ارب 50 کروڑ ڈالر ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر چھیالیس ارب ڈالرز میں سے چھتیس ارب ڈالرز چین کی نجی کمپنیوں کے ذریعے توانائی کے شعبے پر خرچ کرنے کے لئے رکھے گئے ہیں۔

علاقائی سطح پر مل جل کر ترقی کے لیے ایک دوسرے کا ہاتھ بٹاکر اورعلاقائی طور پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھی مل جل کر کام کرنا چاہیے ،پاکستان نے اس حوالے سے خطے میں بڑی قربانی دی ہے۔پڑوسی ممالک کی جانب سے پاک ، چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے بڑے پیمانے پر گمراہ کن مہم شروع کی جارہی ہے ۔ باوجود اس کے 18 ارب ڈالر کے سی پیک منصوبوں پرکام شروع ہے اور 35 ارب ڈالر کے منصوبوں پر 2 سالوں میں کام ہوچکا ہے علاقائی صورتحال اور خاص طور پر پاکستان اپنے دوست ممالک کے ساتھ مل کر خطے کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے۔

خطے میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔معاشی لحاظ سے پل کا کردار ادا کرکے گریٹر ایشیا کی حمایت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔دنیا بھر میں پہلی مرتبہ عالمی سطح پر نریندرمودی پر تنقید ہو رہی ہے ، ادھر چائنا نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، اس صورتحال میں دانش مندی کا طرز عمل اختیار کیا جائے توبہتر ہو گا۔

پاکستان کے چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو استحکامت دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اسی طرح سی پیک ایک قومی میگا منصوبہ ہے جس سے معیشت مزید مستحکم ہو گی۔ راہداری کے منصوبے کیلئے قومی مفاہمت پیدا کی جارہی ہے اس سے تمام صوبوں کو استفادہ اور اقتصادی انقلاب آئے گا۔حالانکہ سی پیک کی مفاہمت کی یادداشت 2013ء میں ہوئی تھی ۔

چلتے چلتے ا ب یہ ایک حقیقت بننے جارہی ہے اور چین سی پیک کے منصوبہ کے ذریعہ 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ کراچی پورٹ کے ذریعہ تقریباً 1300 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ گوادر کی اپ گریڈیشن، توانائی بحران پر قابو پانے، پاکستان اور چین کے درمیان روابط کو بہتر بنانے کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر پر توجہ دی جارہی ہے۔ پلان کے مطابق گوادر سے خضدار براستہ رتو ڈیرو شاہراہیں، نیشنل ہائی وے پلان کے مطابق تعمیر ہوں گی، ہر صوبے میں انڈسٹریل زون قائم کرنے اور انہیں برابری کے طور پر فائدہ پہنچایا جائے گا۔

گوادر میں فری ٹریڈ زون قائم کئے جائیں گے جو تقریباًدوہزار ایکڑ پر مشتمل ہو گا۔ گوادر بین الاقوامی ایئر پورٹ بھی دو سال میں تعمیر کی جائے گی۔ ملتان سکھر ہائی وے بھی سی پیک کا حصہ بتایا جا رہا ہے جو 2018ء میں مکمل ہو جائے گا۔ترقی کی راہیں رواں دواں ہیں،دنیا بھر کے سرمایہ کار یہاں کا ر خ کررہے ہیں۔ لوگ صرف خوشحالی اور ترقی کیلئے اقدامات کی حما یت کرتے ہیں۔

اب عوام باشعور ہو چکے ہیں۔ ملک کو اس وقت احتجاج نہیں اچھی طرزسیاست کرکے ملک میں غربت اور ناخواندگی میں کمی لانے کی اصل ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت ملک کو اقتصادی طور پر مضبوط بنانے اورعام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر کرنے پر یقین رکھتی ہے۔حکومت ملک میں غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاری کے فروغ و استحکام کیلئے بہت سارے منصوبوں پرمل کر کام کر رہی ہے۔ سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کرکے انہیں ای کامرس کے ذریعے ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کیاہوا ہے، ایسے بہترین اقدامات سے پاکستان تیزی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا، اسی حوالہ سے سرمایہ کاری کرنے کے بہتر مواقع اور تمام تر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Khitte Ki Taraqi Main Pakistan Ka Kirdar is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 26 April 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.