کلبھوشن یادیوکوسزا

گزشتہ سال مارچ میں بلوچستان کے علاقے مشکیک سے پکڑے جانے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔ مذکورہ بھارتی ایجنٹ جو ہندوستان نیوی کا حاضر سروس آفیسر ہے بلوچستان، کراچی اور ملک کے دوسرے علاقوں میں دہشت گردی اور دوسری سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور ان تمام سرگرمیوں اور جرائم کا اعتراف نہ صرف اس نے میڈیا کے سامنے کیا تھا

جمعہ 14 اپریل 2017

Kulbhushan Yadav Ko Saza
گزشتہ سال مارچ میں بلوچستان کے علاقے مشکیک سے پکڑے جانے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔ مذکورہ بھارتی ایجنٹ جو ہندوستان نیوی کا حاضر سروس آفیسر ہے بلوچستان، کراچی اور ملک کے دوسرے علاقوں میں دہشت گردی اور دوسری سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور ان تمام سرگرمیوں اور جرائم کا اعتراف نہ صرف اس نے میڈیا کے سامنے کیا تھا بلکہ بعدازاں مجسٹریٹ کے سامنے بھی اپنے اسی اعترافی بیان کو دہرایا۔

شروع میں تو ہندوستان نے نہ صرف ان سرگرمیوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا بلکہ کلبھوشن یا دیو کو بھارتی نیوی کا آفیسر ماننے سے ہی انکار کردیا مگر بعدازاں جب کونسلر کے ذریعے اس تک رسائی مانگی جو کہ نہ دی گئی تو یہ اس بات کا اعتراف اور ثبوت تھا کہ وہ بھارتی نیوی کا آفیسر ہے جوکہ را کیلئے کام کررہا تھا۔

(جاری ہے)

پاک بھارت تعلقات کی تاریخ اور نوعیت کو دیکھاجائے تو اس طرح کے واقعات کوئی اچھنبے کی بات نہیں مگر اس طرح کے سینئر حاضر سروس آفیسر کا پکڑے جانا یقیناً ایک نئی بات تھی جس سے ہندوستان کی دنیا بھر میں خوب سبکی ہوئی۔


کلبھوشن یادیو کی سرگرمیوں کا محور بلوچستان اور کراچی تھا جہاں را نے بہتInvestmentکی ہوئی ہے اور بہت سے علیحدگی وشرپسند عناصر کو اس کی بھرپور سرپرستی حاصل ہے رواں سال جنوری میں پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایک Dozierبھی پیش کیا تھا جس میں بھارت کے پاکستان مخالف اقدامات اور سرگرمیوں کا ذکر کیاگیا تھا۔ کلبھوشن یادیو کا اعتراف جرم بھی ان کا اہم حصہ تھا، اپنے جاسوس کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ہندوستان کودنیا جہان میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور پاکستان کو ایک نفسیاتی برتری حاصل ہوگئی، مختلف طریقوں سے اس بابت دباؤ بھی ڈالاجاتا رہاہے کہ کلبھوشن یادیو کو رہا کردیاجائے مگر پاکستان کی حکومت کسی دباؤ کو بھی خاطر میں نہ لائی، ہندوستان ہمارا ازلی دشمن ہے اور اس کی ہروقت یہ کوشش رہتی ہے کہ پاکستان کو اندرونی وبیرونی طور پر نقصان پہنچایاجاسکے تاکہ ہم کمزور ہوں۔

ہمارے ہاں گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے جاری دہشت گردی کی جنگ میں بھی ہندوستان کا بڑا ہاتھ ہے ہندوستان کو اس چیز کا بخوبی علم ہے کہ وہ ہمیں روایتی جنگ کے ذریعے شکست نہیں دے سکتا لہٰذا وہ ہروقت پاکستان میں اندرونی مداخلت کرکے دہشت گردی اور عدم استحکام کو ہوا دیتا رہتاہے۔ ایک دوسرے کی جاسوسی کرنا کوئی معیوب بات نہیں سمجھی جاتی کیونکہ مخالفت اور دشمنی میں یہ ہوتا رہتاہے مگر یہاں بات صرف جاسوسی کی نہیں بلکہ دہشت گردی اور شدت پسندی میں براہ راست شمولیت کی ہے۔

کلبھوشن یادیو کی سزا کے زریعے ہندوستان کو واضح پیغام دیاگیاہے کہ پاکستان کی فوج، حکومت اور خفیہ ادارے دشمن کی مکار چالوں کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم اپنے قومی مفاد کے تحفظ کیلئے کوئی دباؤ اورمصلحت خاطر میں نہیں لاتے۔ اپنے جاسوس کی گرفتاری کے بعد سے ہی ہندوستان اس تاک میں تھا کہ کوئی ڈھونگ رچا کر پاکستان کو بدنام کیاجائے تاکہ کلبھوشن یادیو کی رہائی کیلئے کوئی سودا کیا جاسکے۔

گزشتہ دنوں نیپال میں لاپتہ ہونے والے پاک آرمی کے آفیسرریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل حبیب کا واقع بھی اسی طرح کی کڑی نظرآتاہے اب ایک جھوٹی کہانی اور ڈھونگ کے ذریعے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ پاکستان بھارت کے شورش زدہ علاقوں میں مداخلت کررہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہندوستان کی اس سوچ کو پوری طرح بے نقاب کیاجائے اور عوام کے اندر شعور بھی پیدا کیاجائے دشمن کی چالوں سے باخبر رہیں اور کسی چال یا جھانسے میں نہ آئیں۔ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ کلبھوشن یادیو اور بھارتی مداخلت کے مقابلے میں سول اور عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے جسے تمام شعبوں میں ایسے ہی مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Kulbhushan Yadav Ko Saza is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 14 April 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.