لاہور میں تین وہیکل انسپیکشن اینڈ سرٹیفکیشن سٹیشنز کا قیام

مسافروں کی ” قاتل“ کھٹارہ بسوں سے نجات، مینٹی ننس پڑتال کا جدید نظام

جمعرات 4 اگست 2016

Lahore Main Teen Vehicle Inspection And
انسپکٹرجنرل ٹریفک کانظام فوری طور پر درست کریں، وارڈنزموبائل فون پر مصروف رہتے ہیں
وطن عزیز میں ہر شعبے میں خرابیوں ‘ لاپرواہیوں اور غفلتوں کی نشاندہی بہت آسانی سے کی جاسکتی ہے لیکن اگر کسی شعبے میں سب کچھ اچھا تلاش کرنے کی کوشش کی جائے تو یہ جوئے شیرلانے کے مترادف ہے تا ہم ہر شعبے میں ایسے افراد ضرور موجود ہیں جو اپنی انفرادی حیثیت میں پوری ذمہ داری کاثبوت دیتے اور منصبی فرائض کو دیانت داری سے ادا کرتے نظر آتے ہیں، جہاں تک ٹرانسپورٹ کے شعبے کا تعلق ہے اگرچہ ایسی بڑی کمپنیاں قائم ہوگئی ہیں جو بین الاقوامی سطح کی نہ سہی اس سے کچھ کم تر مگر بہت اچھی حالت میں بسیں چلارہی ہیں اور مسافروں کو بہتر سروس فراہم کررہی ہیں لیکن چھوٹے شہروں میں جوبسیں اور ٹرک چلائے جارہے ہیں وہ ازکارفتہ قسم کے ہیں جن کے بارے میں کہا جاسکتا ہے” کون سی کل سیدھی“ مالکان اس کا جواز یہ پیش کرتے ہیں کہ کچے راستوں اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر ایسی ہی گاڑیاں چلائی جاسکتی ہیں اگر اس جواز کومان لیاجائے تب بھی صحیح مینٹی ننس ہونے کاتوکوئی جوازنہیں ہے جس کی وجہ سے ان سے نکلتا بے پناہ دھواں اپنے زہریلے اثرات سے مسافروں کی صحت تباہ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بریکیں اور دوسری چیزیں درست نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات کی خبریں آتی ہیں لوگ ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں، وزیراعلیٰ شہباز شریف جو صوبے کے عوام کیلئے ہر لمحے فکر مند دکھائی دیتے ہیں، یہ صورت ان سے کیسے اوجھل ہو سکتی تھی چنانچہ اس جانب خصوصی توجہ اور اس حوالے سے عملی اقدامات کے طور پر کالا شاہ کاکو میں پاکستان میں گاڑیوں کی چیکنگ اور سرٹیفکیشن سسٹم (VICS) کا افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ نے نئے نظام کے افتتاح کے بعد کالاشاہ کاکو میں سٹیشن کا دور کیا، گاڑیوں کی انسپکشن اور سرٹیفکیشن کے نظام اور گاڑیوں کی انسپکشن اور سرٹیفکیشن کے تمام مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیرا علیٰ کو گاڑیوں کی انسپکشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ سویڈن کے معروف بین الاقوامی ادارے اوپس کے تعاون سے سڑکوں پر سفر کرنے والوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے یہ جدید ترین نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

اس کا دائرہ کا پورے پنجاب تک بڑھایاجائے گا۔ اس نظام سے گاڑیوں کی چوری کے واقعات میں کمی آئے گی۔ پنجاب حکومت نے بہت بڑا پروگرام شروع کیا ہے۔ 2017ء کے اختتام تک پنجاب میں مجموعی طور پر 39 وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم کے تحت سٹیشن قائم کیے جائیں گے، لاہور میں اس ضمن میں 3سنٹر قائم کئے جائیں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی سربراہی اور رہنمائی میں یہ تمام شاندار اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہم نے ٹریفک نظام کو بھی بہتر بنانا ہے۔ میں نے خود یکھا کہ ٹریفک کا عملہ سڑکوں پر بے پرواہ ہوکر موبائل فونزپر مصروف رہتا ہے اور ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے پر توجہ نہیں دی جاتی۔ میں انسپکٹر جنرل پولیس کو مخاطب ہوکر کہتا ہوں کہ وہ پنجاب کے ٹریفک نظام کو درست کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں، اب مزید مہلت نہیں دی جائے گی۔

کو ن نہیں جانتا کہ ملک میں جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنتے ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع ہوچکا ہے تو دھرنے دینے والے ایک بار پھر بلوں سے باہر نکل آئے ہیں، خدانخواستہ قوم کی قسمت کھوٹا کرنے کے درپے ہیں۔ آزاد کشمیر کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے بعد دھرنے کی نذر کیوں پڑگئے ہیں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کو ایک بار پھر دھرنے کی نذرکیوں کرنا چاہتے ہیں، قوم یہ ظلم اور زیادتی نہیں ہونے دے گی، دھرنا دینے والوں کی راہ میں سیسہ پلائی دایوربن کرکھڑے ہوں گے۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ محنت اور جذبے سے قوم کے نونہالوں کی آبیاری کرنے اور انہیں زیورتعلیم سے آراستہ کرنیوالے اساتذہ قوم کے ہیرواور ہم سب کیلئے قابل احترام ہیں، ہم ایسے اساتذہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ترقی کے جتنے بھی مینارکیوں نہ تعمیر کرلیں، تعلیم کو فروغ دئیے بغیر ترقبی بے معنی ہوگی۔ ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ گامزن کرنے کیلئے نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنا ہوگا۔

محنت اور جذبے سے کام کیا جائے تو کوئی رکاوٹ ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی ۔ دھرنوں نے ملک کا دھڑن تختہ کیا اب قوم کو نونہالوں کی کامیابی جیسی اچھی خبریں ملنی چاہئیں۔ دھرنا دینے والے عناصر کو دھرنے چھوڑ کر قوم کے ٹیلنٹ کو آگے لانے کیلئے کام کرنا چاہیے۔ دھرنے دینے والے عناصر اپنے صوبے میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو بہتر بنائیں۔

دھرنوں کے ذریعے قوم کا وقت ضائع نہ کیا جائے کیونکہ یہ قوم پہلے ہی زخم خوردہ ہے۔ ان خیالات کااظہار ماڈل ماڈل ٹاؤن میں میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنیوالے محنت کشوں کے بچوں کے اساتذہ کو انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول ہارون کی ہیڈٹیچر شاہدہ سعید اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شریف پورہ ملتان کی ٹیچر انیلہ مسعود کو ایک، ایک لاکھ روپے کا چیک اور لیپ ٹاپ دئیے۔

میٹرک پوزیشن ہولڈر طالبہ سمعیہ مجاہد کی حصول تعلیم میں معاونت کرنے والی اس کی بہن کیلئے بھی ایک لاکھ روپے کا علان کیا۔ میں اپنی طرف سے اور حکومت پنجاب کی طرف سے محترمہ سعید اور سمعیہ مجاہد کی ٹیچر انیلہ مسعود کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنے فرض سے بڑھ کر حق ادا کیااور ان بچیوں کومالی دشواریوں سے بے نیاز ہوکر آگے بڑھنے کا راستہ دکھایا۔

کم وسیلہ خاندانوں کی بچیوں کو تعلیم میں مدد ورہنمائی فراہم کرنیوالی اساتذہ قوم کی ہیرو اور ہمارے سروں کا تاج ہین۔ دھونوں نے معیشت کا دھڑن تختہ کیا، ترقی کے سفر میں روڑے اٹکائے جو سرسے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہیں اور احتساب کی بات کرتے ہیں۔ قوم ایسا سنگین مذاق برداشت نہیں کریکی۔ انہوں نے نہا کہ الزامات کی سیاست اور گھٹیاحربوں کے باوجود آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کا شاندار کامیابی ملی۔

آزاد کشمیر کے عوام کے فیصلہ قوم کی مجموعی سوچ کا عکاس ہے۔ دھرنا دینے کیلئے دنیا چاہتے ہیں اس سے بڑا ظلم اور دشمنی قوم سے ہونہیں سکتی۔ یہ عناصر چاہتے ہیں کہ ملک سے اندھیرے ختم نہ ہوں اور ملک آگے نہ بڑھے۔ دھرنا دینے والے اس دکھی قوم کے دکھوں میں اضافہ کرناچاہتے ہیں کیونکہ یہ عناصر قوم کی خوشی اور ترقی نہیں چاہتے۔ ترقی وخوشحالی اس قوم کا حق ہے اور قوم کسی کو ترقی اورخوشحالی کا راستہ نہیں روکنے دیگی۔

وزیراعلیٰ سے سویڈن کی سفیر انگریڈ جو ہانسن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شہباز شریف نے سویڈن کی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سویڈن کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات موجود ہیں دونوں ممالک کو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مزید اقدامات کرنا ہیں۔ سویڈن کی سفیر انگریڈ جوہانسن نے کہا کہ پاکستان خصوصاََ پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

چیئرمین اوپس گروپ، سویڈش اعلیٰ حکام، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور اعلیٰ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے سینئر صحافی جوادملک کے بھائی حماد ملک اور طالب فریدی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ امید کی جانی چاہیے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی صحیح مینٹی ننس کے بعد حادثات میں کمی اور مسافروں کی زندگیاں محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Lahore Main Teen Vehicle Inspection And is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 04 August 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.