مہنگائی کی لہر،روزہ دار اذیت کا شکار

9 ارب سے زائد کا رمضان پیکج،318 سستے بازار قائم، رمضان کا اعلان ہوتے ہی اشیاء خوردنوش مارکیٹ سے غائب

منگل 6 جون 2017

Mehngayi Ki Lehar Rozadar Aziyat Ka Shikar
سید ساجد یزدانی:
رمضان المبارک کے آتے ہی ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار تیز ہو گئی،ٹماٹر کی قیمتیں کم ہوئیں تاہم کیلے،آلو،انڈے،گھی ،تیل ،دودھ دہی،مرغی دالوں کی قیمتیں بڑھ گئیں جس کے نتیجہ میں ہفتہ وار افراط زر کی شرح میں0.15 فیصد اضافہ ہوا،اس سے پچھلے ہفتے کی مہنگائی میں 0.06 فیصداضافہ ہواتھا جبکہ سال بہ سال مہنگائی 3.08 فیصد رہی جو گزشتہ ہفتے 2.77 فیصد تھی۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ عدادوشمار کے مطابق 25 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 29 اشیا کے داموں میں استحکام رہا۔گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ اضافہ کیلے کی قیمتوں میں 5.35 فیصد ہوا جس کے نتیجے میں کیلے کی اوسط قیمت 89.04 سے بڑھ کر93.80 روپے فی درجن ہو گئیں،آلو 4.29 فیصد بڑھ کر 37.19 روپے فی کلوگرام،انڈے 2.52 فیصد کے اضافہ سے 90.17 روپے فی درجن ،پکانے کا تیل 0.69 فیصد بڑھ کر 469.59 روپے فی 2.5 لیٹر ٹن ،وجیٹیبل گھی0.64 فیصد کے اضافے کے ساتھ 462.53 روپے فی ڈھائی کلوٹن،دہی 0.63 فیصد اضافے سے 97.05 روپے فی کلو اورچکن(زندہ) 0.46 فیصد بلند ورکر 162.97 روپے فی کلو ہوگئی،اس کے علاوہ دال چنا 0.40 فیصد،دال مسور0.34 فیصد،دال ماش0.31 فیصد ،نہانے کا صابن 0.29 فیصد،سرخ مرچ پسی ہوئی0.22 فیصد،تازہ دودھ 0.17 فیصد اور پیاز ایک ہفتے میں 0.04 فیصد مہنگی ہوئی۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ٹماٹر ایک ہفتے میں اور 4.02 فیصد کمی سے 29.16 روپے فی کلو گرام اور لہسن1.08 فیصد کمی کے سے225.93 روپے فی کلو ہوگیا ،اس کے علاوہ خشک دودھ 0.49 فیصد ،آٹا0.39 فیصد،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 0.36 فیصد،گڑ0.31 فیصد ویجی ٹیبل گھی(کھلا/تھیلی)0.10 فیصد اور گندم 0.07 فیصد سستی ہوگئی۔
رمضان کی تیاریوں کے سلسلے میں بازاروں میں رش بڑھ گیا تا ہم مساجد میں تراویح پر بھی رش بہت زیادہ تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے رمضان المبارک کی آمد پر پاکستانی عوام اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا ہے اللہ رب العزت کا شکر ہے ہمیں ایک بار پھر رمضان المبارک کی بابرکت ساعتیں نصیب ہوئی ہیں۔اور روزہ ایک فرض عبادت ہونے کے ساتھ اخلاقی نظم وضبط کی تربیت بھی ہے۔انہوں نے کہا یہ مقدس ماہ ہمیں خو د احتسابی،اخلاص،ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے۔

ماہ رمضان میں ان افراد کو نہیں بھولنا چاہیے جو ہماری توجہ کے مستحق ہیں اور صاحب ثروت لوگوں کو غرباء مساکین،بیواؤں اور یتیموں کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہیے۔رمضان المبارک سے ایک روز قبل لاہور میں پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کا آغاز ہوگیا۔دکانداروں نے رمضان المبارک کی خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو سبزیاں اور پھل مقررہ نرخوں سے 100 روپے سے زائد تک فروخت کئے۔

بیشتر علاقوں کے صارفین نے رابطہ کر کے بتایا کے دکانداروں نے ان کو ایک کلو کچا چھلکا آلو جس کی مقررہ قیمت34روپے ہے 45 روپے فی کلو تک فروخت کیا ہے پیاز 21کی بجائے 32 روپے،ٹماٹر 17 کی بجائے30 ،ادرک چائنہ100 روپے فی کلو کی بجائے 150،بینگن 18 کی بجائے 27 ،کھیرادیسی27کی بجائے 37 ،کریلے25 کی بجائے35،پالک20 کی بجائے30،ٹینڈے دیسی 42کی بجائے 52،لیموں دیسی 179 کی بجائے 300 ،میتھی47 کی بجائے55،بندگوبھی20 کی بجائے40،پھول گھوبی35 کی بجائے55،سبز مرچ 53کی بجائے80،شملہ مرچ 38 کی بجائے50،اروی 58کی بجائے 65،بھنڈی 44 کی بجائے 60 مٹر100 کی بجائے150،پھلیاں رواں58 کی بجائے 80 فی کلو تک فروخت کی گئیں۔


پھلو میں ایک کلوسیب کا لا کولوپہاڑی 166 کی بجائے 250،سیب امری96کی بجائے140،سیب سفید 85 کی بجائے 125،تربوز18فی کلو کی بجائے 30 ،خوبانی سفید176 کی بجائے250 روپے،خربوزہ گول 27 کی بجائے 40،کیلا اول درجن 102 کی بجائے160،کیلا دوئم درجن 69 کی بجائے 100،فالسہ160کی بجائے260،کھجور اصیل139 کی بجائے 200 ،کھجور ایرانی 156کی بجائے250، امرود79 کی بجائے120،خربوزہ 55 کی بجائے 75 ،آلوبخارا 214 کی بجائے300 ،آم سندھڑی110 کی بجائے175 ،آم سہارنی 90 کی بجائے 150،آم دوسیری 110 کی بجائے 175،آڑو اول 136 کی بجائے 200،آڑو دوئم 85 کی بجائے140،روپے کلو میں فروخت کئے گئے۔

صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے رمضان المبارک کی آمد پر پاکستانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ تمام پاکستانی اپنے اندر اتحاد و اتفاق،برادشت،رواداری،خیرخواہی اور احترام انسانیت کے جذبہ پر مبنی اعلیٰ صفات پیدا کریں رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا نیکیوں کے موسم بہار یعنی رمضان المبارک کی آمد پر وہ پاکستانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

توقع کرتے ہیں کہ اس ماہ مبارک کے دوران ہم رحمتیں سمیٹ کر اللہ کی رضا کے حق دار بن جائیں گے۔رحمتوں اور برکتوں کے ان ایام میں کمزروں ضعیفوں اور ناداروں کی اس طرح مدد کرنی ہے کہ وہ مستقل طور پر اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔قوم کے نام پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ رمضان المبارک کی آمد پر رتمام اہل اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

میری دعا ہے ہم سب کی زندگی میں اس طرح کے مبارک مواقع باربار آتے رہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رمضان المبارک کے آغاز پر پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا اللہ ہم پر اپنی رحمتیں جاری رکھے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جس میں پوری دنیا کے مسلمان روزے رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں،رمضان ہمیں نیکی اور اعتدال پسندی کی تعلیم دیتا ہے۔

میئر لندن صادق خان نے مانچسٹر اور لندن میں مارے جانے والوں کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کردی۔ویڈیو پیغام میں رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر لندن کے میئر نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ صیام کی مبارکباد پیش کی ہے۔تمام مذاہب کا احترام کریں،باہمی ہم آہنگی کی فضا کو برقرار رکھیں۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اردو میں ماہ رمضان کی مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کینیڈامیں مقیم مسلمانوں کا اس ملک کی ترقی میں بہت بڑا ہاتھ ہے۔اس مقدس مہینے میں لوگ مسجدوں اور گھروں میں اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اکٹھے ہوں گے۔رمضان کا مہینہ مسلمانوں کے لئے بہت اہم ہوتا ہے جہاں اس ماہ مسلمان روزے اور نماز ادا کرتے ہیں اور مستحقین کے ساتھ ہمدردی اور ان کی مختلف طریقوں سے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر پاکستان سمیت دیگر ممالک میں موجود امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے برکتوں وفضیلتوں سے بھرا یہ مہینہ ہمیں تقویٰ،صبر،رواداری او ر ایثار کا درس دیتا ہے۔پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زارداری نے بھی رمضان المبارک کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور اس مبارکباد مہینے میں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے طلبگار ہوں۔


وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے 9 ارب روپے سے زائد کا تاریخی رمضان پیکج دیا جائے گا۔سستے آٹے کی فراہمی پر 8 ارب 78کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائیگی جس کے تحت رمضان المبارک میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 125 روپے کی سبسڈی سے 250 روپے میں ملے گا جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 250 روپے کی سبسڈی سے 500 روپے میں دستیاب ہوگا۔

صوبہ بھر میں 318 سے زائد سستے بازار قائم کئے گئے ہیں۔ماڈل بازار بھی رمضان بازاروں کے طور پر کام کریں گے۔سستے رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس قائم کردی گئی ہیں اور ان زرعی فیئر پرائس پر چنے کی دال،بیسن،کھجور،سیب،اور کیلا مارکیٹ سے 20 روپے کم قیمت پر ملے گا،اسی طرح گھی،کوکنگ آئل،چکن ،انڈے اور چینی بھی مارکیٹ سے کم نرخوں پردستیاب ہوگی۔


سحر افطار کیلئے صوبہ بھر میں 2 ہزار سے زائد مدنی دستر خوان قائم کئے گئے ہیں اوران دستر خوانوں پر مفت سحر افطار کا اہتمام کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ پھلوں،سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں نمایاں طورپرآویزاں ہونی چاہیے اور عوام کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل پرائس بورڈ لگائے جائیں۔

اشیاء کی کوالٹی کیساتھ وافردستیابی ہر صورت یقینی ہونی چاہیے اور رمضان پیکج کے تحت فراہم کئے جانیوالے ریلیف کے ثمرات عوام تک ہر صورت پہنچنے چاہیئں۔اشیا کے معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیر اعلی نے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں سے ایک روپیہ آؤٹ ڈور پرچی فیس فوری طور پرختم کرنے کا حکم دے دیا ہے جس پر عملدرآمد کے لئے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ او ر سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر نے تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کرانے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

حکم کا اطلاق دیہی اور بنیادی مراکز صحت پر بھی ہوگا۔ وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18 کی ترجیحات کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔سالانہ ترقیاتی پروگرام صوبے کی پائیدار ترقی کا محورہوگا۔اور عوامی کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیاجائے گا۔جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے ریکارڈ فنڈ رکھے جائیں گے۔

اور جنوبی پنجاب کے عوام کو خوشحالی کیلئے بڑے پروگراموں پر عملدرآمد جاری رہے گا۔
علاوہ ازیں باب پاکستان کے منصوبے کے مختلف امور کیلئے جائرہ اجلاس وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں باب پاکستان کے منصوبے کا ابتدائی ماسٹر پلان پیش کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے منصوبے کے ابتدائی ماسٹر پلان کی منظوری دے دیتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے کے پہلے مرحلے پرکام کا آغاز کیلئے فوری طور پرضرروی امور طے کئے جائیں اور دیگر ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کے ساتھ سوئمنگ پول بھی بنائے جائیں۔

رمضان بازاروں میں چینی،گھی،مرغی کا گوشت،پھل،سبزیاں اور انڈے بھی مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن ان رمضان بازاروں میں 15 ہزارٹن چینی مارکیٹ سے 8 روپے کم ریٹ پر فراہم کرے گی اور ایک کلو اور دو کلو کی پیکنگ میں چینی 57 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی۔پاکستان بناسپتی مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن فی کلوگرام/فی لیٹر 10 روپے کم نرخ پر گھی اور خوردنی آئل فراہم کرے گی جبکہ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن رمضان بازار میں 10 روپے فی کلو جبکہ انڈے5 روپے درجن سستے فروخت کرے گی۔


وزیر اعلیٰ نے رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کی آڑ میں لوٹ مار،مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے اور غیر امعیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کاعزم کیا ہے۔اور اس امرکا بھی اعادہ کیا ہے کہ حکومت رمضان المبارک کے دوران کسی کو بھی زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔اس طرح عام آدمی کو بھرپور فائدہ حاصل ہوگا۔

تمام رمضان بازاروں میں خصوصی طور پر شکایت سیل قائم کئے گئے ہیں،جہاں صارفین کسی بھی شکایت کی صورت میں رابطہ کرکے فوری طور پر اس کا ازالہ کرواسکتے ہیں۔
سکیورٹی کے نظام کو موثر بنانے کے لئے رمضان بازاروں میں واک تھرو گیٹ بھی لگائے گئے ہیں اور پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔تاکی ان رمضان بازاروں میں سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنایا جاسکے۔رمضان بازاروں کا قیام صوبے کے غریب عوام کے لئے نہ صرف رمضان پیکج ہے بلکہ حکومت پنجاب کی جانب سے ایک ریلیف کا میسج بھی ثابت ہوگا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Mehngayi Ki Lehar Rozadar Aziyat Ka Shikar is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 06 June 2017 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.