نفرت کا تیزاب

مغرب کے ایک ماہر نفسیات کاقول ہے کہ نفرت کی مثال ایک قسم کے تیزب کی سی ہے۔ اگر اس تیزاب کو ایک عام برتن میں رکھا جائے تو وہ برتن کو اس سے زیادہ نقصان پہنچائے گا، جتنا اس کو جس پر وہ ڈالا جانے والا ہے۔

جمعہ 9 ستمبر 2016

Nafrat Ka Taizaab
مولانا وحید الدین خاں :
مغرب کے ایک ماہر نفسیات کاقول ہے کہ نفرت کی مثال ایک قسم کے تیزب کی سی ہے۔ اگر اس تیزاب کو ایک عام برتن میں رکھا جائے تو وہ برتن کو اس سے زیادہ نقصان پہنچائے گا، جتنا اس کو جس پر وہ ڈالا جانے والا ہے۔
اگر آپ کسی کے خلاف بعض اور نفرت ہوجائے اور آپ اس کو نقصان پہنچانے کے درپے ہوجائیں تو جہاں تک آپ کا تعلق ہے، آپ کے سینے میں تورات دن ہر وقت نفرت کی آگ بھرکتی رہے گی، مگر دوسرے شخص پر اس کا اثر صرف اس وقت ہوگا، جب آپ عملاََ اس کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوجائیں گے، مگر ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے کہ آدمی کسی کو وہ نقصان پہنچاسکے، جو اس کو وہ پہنچانا چاہتا ہے۔

نفرت کے تحت عمل کرنے والے کامنصوبہ بیشتر حالات میں ناکام رہتا ہے۔

(جاری ہے)


مگر جہاں تک نفرت کرنے والے کا تعلق ہے، اس کے لیے دو میں سے ایک عذاب ہر حال میں مقدر ہے، جب تک وہ اپنے انتقامی منصبوے میں کامیاب نہیں ہوتا، انتقام کی آگ میں مسلسل جلتا رہتا ہے اور اگر بالفرض کامیاب بھی ہوجائے تو اس کے بعد اس کاضمیر اس کوملامت کرتا رہتا ہے۔ وہ اپنے حریف کو قتل کرکے خود اپنے چین کو بھی ہمیشہ کے لیے قتل کردیتا ہے۔

انتقام کے جنون میں اس کانسانی احساس دبا رہتا ہے، مگر جب حریف پر کامیابی کے نتیجے میں اس کاانتقامی جوش ٹھنڈا پڑتا ہے تو اس کے بعد اس کا ضمیر جاگ اٹھتا ہے اور ساری عمراس کو ملامت کرتا رہتا ہے کہ تم نے بہت برا کیا۔
#فوجداری کے ایک وکیل نے ایک بار راقم الحروف کو بتایا کہ میرا سابقہ زیادہ ترایسے لوگوں سے پڑتا ہے، جن پر قتل کا الزام ہوتا ہے، مگر میں نے اپنی زندگی میں جتنے بھی قاتل دیکھے ، سب کو میں نے بے چین اور بے قرار پایا۔

قتل کے بعد وہ اپنے قتل پر بہت پشیمان تھے۔ وقتی جوش میں آکر انھوں نے قتل کردیا، مگر جب جوش ٹھنڈا ہوا تو ان کا دل انھیں ملامت کرنے لگا۔ یہی ہر مجرم کاحال ہوتا ہے۔
کوئی مجرم خود کو احساس جرم سے آزاد نہیں کرپاتا۔ جرم کے بعد ہر مجرم کا سینہ ایک نفسیاتی قید خانہ بن جاتا ہے، جس میں وہ مسلسل سزا بھگتتا رہتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ منفی کاروائی سب سے پہلے اپنے خلاف کاروائی ہے۔ منفی کاروائی کانقصان آدمی کی اپنی ذات کولازمی پہنچتا ہے ، خواہ وہ دوسروں کو پہنچے یانہ پہنچے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Nafrat Ka Taizaab is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 09 September 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.