پاکستان کی ایٹمی صلاحیت

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام دنیا کا سب سے تیز رفتاری سے ترقی کرنے والا پروگرام ہے جو جلد ہی پاکستان کو دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ایٹمی ملک بنا دے گا اور پاکستان نے میزائل ٹیکنالوجی میں امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔ذوالفقار علی بھٹو نے کہ تھا کہ ” ہم گھاس کھا لیں گے لیکن اپنا ایٹمی پروگرام ضرور بنائیں گے۔“

ہفتہ 10 ستمبر 2016

Pakistan Ki Etmi Salahiyat
حفصہ شاہین:
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام دنیا کا سب سے تیز رفتاری سے ترقی کرنے والا پروگرام ہے جو جلد ہی پاکستان کو دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ایٹمی ملک بنا دے گا اور پاکستان نے میزائل ٹیکنالوجی میں امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو نے کہ تھا کہ ” ہم گھاس کھا لیں گے لیکن اپنا ایٹمی پروگرام ضرور بنائیں گے۔

“ اس سفر ک ی کتنی ہی مشکلات آئیں جن کا پاکستان نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ یہاں تک کہ امریکہ کے انتہائی دباوٴ ڈالنے کے باوجود پاکستان ایٹمی طاقت بنا۔ آج صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام نے مسلم دشمن طاقتوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ ہر چند مشرف کے دور میں چھوٹے ہتھیاروں کی تیاری ایک ایسا عمل تھا جس نے تمام ممالک کو یہ باور کروادیا کہ پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اور پاکستان بھی ہر مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم امریکہ اور روس کافی عشرے تک چھوٹے ایٹمی ہتھیار بنانے کے دعوے کرتے رہے جس میں امریکہ نے 43 کلو گرام وزن کا ایک ایٹمی ہتھیار بنایا جس کو آج تک دنیا کا سب سے چھوٹا ایٹمی ہتھیار سمجھا جاتا ہے۔ اس کو ایک بڑی توپ سے فائر کیا جا سکتا ہے۔ لیکن پاکستان کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ اس نے اتنے چھوٹے ایٹمی ہتھیار بنا لیے ہیں جو ایک بریف کیس میں لے جائے جا سکتے ہیں۔

حتیٰ کہ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان نے رائفل سے فائر کیے جانے والے انتہاء چھوٹے نیوکلیئر ہتھیار بنا لیے ہیں جن کو ”Nuclear Bulets “ کہا جاتا ہے ۔ یہ کسی بھی چھوٹے بم جتنی تباہی مچا سکتی ہیں۔ پاکستان دنیا کے ان چند گنے چنے ممالک میں شامل ہو چکا ہے جس نے ایسے ڈرون بنانے میں بھی کامیابی حاصل کر لی ہے جو حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

چند دن پہلے پاک فوج نے رات کے اندھیرے میں دہشت گردوں پر ڈرون حملہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ خبروں کے مطابق پاک فوج اب تک 250 زائد اس قسم کے ڈرون طیارے بنا چکی ہے اور ان کی تعداد میں متوقع اضافہ کی بھی امید ہے۔
بھارت کو اب اتک یہ یقین دلایا جا رہا تھا کہ جنگ کی صورت میں پاکستان ایٹمی حملہ نہیں کر ے گا۔ کیونکہ جواباََ اس کو بھی ایٹمی حملہ سہنا پڑے گا۔

اسی اعتماد کے سہارے بھارت پاکستان کے خلاف اپنی فوجی حکمت عملی ” Cold Star Doctrine “ کے نام سے تیار کررہا ہے۔ اس جنگی منصوبہ پر جہاں بھارت نے اربوں ڈالر خرچ کیے وہیں پاکستان کے سمال رینج بلیسٹک میزال ، ڈرون ٹیکنالوجی اور چھوٹے ایٹمی طیاروں نے اس جنگی حکمت عملی کو زمین بوس کر دیا ہے۔ناصرف بھارت کے لیے بلکہ یہ کچھ خاص ممالک کے لیے بھی پریشان کن بات ہے۔

امریکہ پاکستان نیوکلیئر ہتھیاروں کی جاسوسی کے لیے سالانہ 23ارب ڈالر خرچ کرتا ہے۔ اس کو اتنا علم ضرور ہے کہ پاکستان اس معاملے میں واقعی غیر معمولی کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ اور اس شک کو دور کرنے کے لیے جنرل راحیل شریف نے صاف لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ ” کولڈ سٹارٹ ہو یا ہاٹ سٹارٹ ، ہم تیار ہیں۔“ بلاشبہ آج پاکستان کسی بھی دوسرے ملک کو ایٹمی زبان سے یہ باور کروا سکتا ہے کہ جب بھی پاکستان کو سلامتی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو پاکستان بھی اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Pakistan Ki Etmi Salahiyat is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 10 September 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.