سال 2014: دنیا کے مہنگے ترین گھر

اگر آپ کسی بڑے گھر میں رہنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو ادائیگی بھی بڑی کرنا ہوگی لیکن یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔دنیا میں موجود مہنگے ترین گھر صرف رقبے میں ہی بڑے نہیں ہوتے بلکہ انتہائی پرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ بھی ہوتے ہیں۔ حال ہی میں امریکی بزنس میگزین "فاربز" نے دنیا کے قیمتی ترین گھروں کی ایک فہرست مرتب کی ہے۔ جس کے مطابق سال 2014 کا دنیا کے مہنگے ترین گھر کا اعزاز ہندوستان کے ارب پتی بزنس مین مکیش امبانی کے ممبئی میں تعمیر گھر انتیلیا کے پاس ہے۔

جمعرات 28 جنوری 2016

Saal 2014 Dunya Kay Mehngay Tareen Ghar
اگر آپ کسی بڑے گھر میں رہنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو ادائیگی بھی بڑی کرنا ہوگی لیکن یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔دنیا میں موجود مہنگے ترین گھر صرف رقبے میں ہی بڑے نہیں ہوتے بلکہ انتہائی پرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ بھی ہوتے ہیں۔ حال ہی میں امریکی بزنس میگزین "فاربز" نے دنیا کے قیمتی ترین گھروں کی ایک فہرست مرتب کی ہے۔

جس کے مطابق سال 2014 کا دنیا کے مہنگے ترین گھر کا اعزاز ہندوستان کے ارب پتی بزنس مین مکیش امبانی کے ممبئی میں تعمیر گھر انتیلیا کے پاس ہے۔ اس گھر کے بارے میں آپ متعدد بار پڑھ چکے ہوں گے لیکن آج اس کا ذکر اس فہرست میں دنیا کے سب سے مہنگے ترین گھر کے حوالے سے کیا جارہا ہے۔ انڈیا کے شہر ممبئی میں تعمیر کیا جانے والا 27 منزلہ گھر معروف ہندوستانی کاروباری شخصیت مکیشن امبانی کی ملکیت ہے۔

(جاری ہے)

یہ گھر 4 ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس گھر میں تین ہیلی کاپٹر پیڈز موجود ہیں۔ یہ گھر متعدد پرتعیش سہولیات سے آراستہ ہے جس میں فٹنس جم بھی شامل ہے۔ اس گھر کی مالیت 1 بلین ڈالر ہے۔ فہرست میں دوسری پوزیشن فرانس میں واقع اس گھر کو حاصل ہے جس کے مالک Lily Safra ہیں۔ 20 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا یہ گھر بادشاہ لیوپولڈ دوئم کے پانی کے کنارے تعمیر کروائے گئے گھروں میں سے ایک ہے۔

بادشاہ نے یہ گھر اپنی متعدد بیویوں کے لیے تعمیر کروائے۔اس وقت اس گھر کی مالیت 750 ملین ڈالر ہے۔ 2008 میں روسی ارب پتی Mikhail Prokhorov نے اس گھر کو خریدنے کی کوشش کی تھی اور اس وقت اس کی قیمت 500 ملین یورو مقرر کی گئی تھی۔ لیکن بعد میں میخائل اس ڈیل سے دستبردار ہوگئے جس کے نتیجے میں انہیں 50 ملین یورو کے ڈپازٹ سے بھی ہاتھ دھونا پڑے۔ نیویارک کے علاقے Sagaponack میں واقع یہ گھر دنیا کا تیسرا مہنگا ترین گھر ہے اور عارضی ٹیکس اسسمنٹ کے مطابق اس گھر کی مالیت 248.5 ملین ڈالر ہے۔

اس گھر میں 29 بیڈروم, 3 سوئمنگ پول اور ذاتی پاور پلانٹ موجود ہے۔اس گھر کے مالک ارب پتی صنعت کار Ira Rennert ہیں جن کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 6 بلین ڈالر ہے۔ حال ہی لندن میں واقع ان اپارٹمنٹس میں ایک پینٹ ہاوٴس 237 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا ہے جس کے بعد یہ گھر دنیا کا چوتھا مہنگا ترین اپارٹمنٹ بن گیا ہے۔ یہ اپارٹمنٹ کسی مشرقی یورپی باشندے کو فروخت کیا گیا ہے جس کے بارے میں ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

لیکن مختلف اندازوں کے مطابق یہ بھی کوئی ارب پتی شخصیت ہی ہے۔ فہرست میں پانچویں پوزیشن بھی لندن کے ایک گھر ہی کو حاصل ہے جو کہ بھارتی اسٹیل ٹائیکون لکشمی متل کی ملکیت ہے۔ اس گھر کی مالیت 222 ملین ڈالر ہے جبکہ لکشمی متل کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 16.6 بلین ڈالر ہے۔ یہ گھر 2008 میں ارب پتی شخصیت Noam Gottesman نے لکشمی متل کو فروخت کیا تھا۔ دنیا کا چھٹا مہنگا ترین گھر بھی لندن کے One Hyde Park اپارٹمنٹس میں ہے جو کہ 2011 میں 221 ملین ڈالر کا خریدا گیا تھا۔

یہ اپارٹمنٹ یوکرین سے تعلق رکھنے والے امیر ترین فرد Rinat Ahkmetov نے خریدا تھا جن کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 11.8 بلین ڈالر ہے۔ 25 ہزار اسکوائر فٹ کے حامل اس اپارٹمنٹ میں بلٹ پروف شیشے نصب ہیں۔ فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کرنے والا گھر دنیا کی مشہور سافٹ وئیر کمپنی اوریکل کے مالک لیری ایلسن کی ملکیت ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس گھر کی مالیت 200 ملین ڈالر ہے۔

23 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا یہ گھر 2004 میں جاپانی طرز پر تعمیر کیا گیا جس کے باہر ایک مصنوعی جھیل بھی موجود ہے۔لیری ایلسن کے اثاثوں کی مالیت 51.4 بلین ڈالر ہے۔ لندن میں واقع یہ گھر روس کی ارب پتی کاروباری شخصیت Roman Abramovich کی ملکیت ہے اور اس گھر کی مالیت 140 ملین ڈالر ہے۔دنیا کے مہنگے ترین گھروں کی اس فہرست میں یہ آٹھویں پوزیشن پر ہے۔ اس عمارت میں دیگر جدید سہولیات کے علاوہ ٹینس کورٹ, ہیلتھ سینٹر اور آٹو میوزیم بھی موجود ہے۔

نویں پوزیشن پر آنے والے اس گھر کی مالیت تقریباً 130 ملین ڈالر ہے جبکہ یہ گھر سمندر کے کنارے تعمیر ہے۔یہ گھر Fla میں واقع Palm Beach کے کنارے پر تعمیر کیا گیا ہے اور یہ Ken Griffin کی ملکیت ہے اور ان کی اثاثوں کی مالیت 5.2 بلین ڈالر ہے۔ دنیا کی امیر ترین شخصیت بل گیٹس کے نام سے کوئی نہ واقف نہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے مہنگے ترین گھروں کی فہرست میں ان کا گھر دسویں پوزیشن پر ہے جس کی مالیت 120.5 ملین ڈالر ہے۔ بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 77.5 بلین ڈالر ہے۔ یہ ایک انتہائی جدید گھر ہے جس میں زیر آب میوزک سسٹم سے آراستہ ایک سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔اس گھر میں 2500 اسکوائر فٹ پر پھیلا ایک جم اور ایک لائبریری بھی موجود ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

Saal 2014 Dunya Kay Mehngay Tareen Ghar is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 28 January 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.