دادو کے قریب مسافر وین الٹ گئی، 2 خواتین سمیت 5 افراد ہلاک،17زخمی

جمعہ 22 ستمبر 2006 21:04

دادو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2006ء) دادو کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مسافر وین دادو سے کوٹری جا رہی تھی کہ دادو سے بارہ کلو میٹر دور خدا آباد کے قریب انڈس ہائی وے پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں امام علی، اس کی بہن عظیمہ، بسمہ اشرف، شاہنواز اور غلام سرور چانڈیو ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں کو داؤد اور بھان سعید آباد کے ہسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں پر 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور پولیس کے حکام موقع پر پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں