ضلع دادو میں ایم این وی ڈرین میں مزید ایک اور شگاف، متعدد دیہاتوں کے زیر آب آنے کا خطرہ،، جعفر آباد میں سیلاب سے متاثر ہ افراد میں پندرہ ہزار کے امدادی چیکس آج تقسیم کیے جارہے ہیں
پیر 23 جولائی 2007 13:00
(جاری ہے)
گذشتہ شب پہاڑی علاقوں میں ہونیوالی بارشوں سے ایف پی بند پر سیلابی پانی کا دبائو بڑھ گیا ہے۔
سیلاب سے متاثرہ افراد آلودہ پانی کے استعمال کی وجہ سے گیسٹرو، ڈائریا، ملیریا اور دیگر جلدی امراض میںمبتلا ہوگئے ہیں۔ جعفر آباد سے نمائندے نے بتایا ہےکہ ضلع ناظم جعفر آباد خان محمد جمالی ایک تقریب میںصدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے اعلان کردہ پندرہ ہزار فی خاندان کے چیکس آج تقسیم کررہے ہیں جبکہ جھل مگسی، نصیر آباد اور جعفرآباد میں گذشتہ شب بارشوں سے متاثرہ افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ناظم جھل مگسی میر خالد خان مگسی کے مطابق ناری بینک کینال اور نور اللہ ندی میں سیلاب کا زور ٹوٹنے سے طغیانی میں کمی آئی ہے جبکہ جھل مگسی کا زمینی رابطہ ملک کے دیگر حصوں تاحال منقطع ہے، لیکن پاک فوج کے شعبے ایف ڈبلیو او کے انجیئنروں نے سڑکوں کی مرمت کا کام دوبارہ شروع کردیا ہے۔ گذشتہ شب بارشوں سے پٹ فیڈر کینال کا وسیع علاقہ زیر آب آگیا ہے ۔ اوچھ شاخ اور مان چوٹی کینال میں تیس سے پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے وسیع علاقے میں پانی کھڑا ہے۔ پٹ فیڈر کینال کے ایکس سی این عبدالستار لاسی نے و بتایا کہ گذشتہ روز ہونیوالی بارش کے دوران زمینداروں نے اپنے واٹر کورس بند کردیئے تھے جس کے نتیجے میں نہروںمیں پانی کی سطح بلند ہونے سے شگاف پڑے ہیں۔ ادھر دوسری جانب تربت، ضلع کیچ، ضلع گوادر اور ضلع پنجگور میں پچھلے اٹھارہ گھنٹوں سے ایران سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس سے متاثرہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہے ۔جبکہ واپڈا حکام کا کہنا ہےکہ ایران سے آنیوالی بجلی فنی خرابی کے باعث منقطع ہے جس کی بحالی میں مزید چوبیس گھنٹے لگ سکتے ہیں۔دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں
دادو: مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق
دادو سے سکھر آنے والا مسافر دوران سفر فوت ہوگیا ،ورثاء کی تلاش جاری
دادو ، والد کے پستول کی گولی لگنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق
فیصل آباد،شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
عدالت نے 3ملزمان کو 50،50پودے لگانے کی انوکھی سزا سنادی
پیپلز پارٹی کے نومنتخب دو ممبران اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا
ْسیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کا الزام، پی پی کے کامیاب امیدوار عرفان ظفر لغاری زیرِ حراست
ْسیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کا الزام، پی پی کے کامیاب امیدوار عرفان ظفر لغاری زیرِ حراست
پی ایس 82پر آزاد امیدوار پر جرمانہ
دادو سے تعلق رکھنے والے ملاح برادری کے افراد نے ڈکیتی کی وار دات اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف حیدرآباد ..
دادو میں باپ نے بیٹی کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مارلی
دادو،رینجرز کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی
دادو سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ