دادو،بجلی کی مین لائن میں آگ لگنے سے آٹھ شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل

جمعرات 2 اگست 2007 22:49

دادو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2007ء) صوبہ سندھ کے شہر دادو میں بجلی کی مین لائن میں آگ لگنے کے بعد آٹھ شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ، میسکو ذرائع کے مطابق دادو گرڈ اسٹیشن میں نصب ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے ضلع دادو کے ستر سے زائد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ، میسکو حکام کے مطابق ٹرانسفارمر میں آگ لگنے کے بعد اردگرد دیگر آلات کو بھی نقصان پہنچا ، آگ بجھانے کیلئے دادو کے مختلف علاقوں سے فائر بریگیڈئر کو طلب کر لیا گیا ہے ، فائر بریگیڈئر کے عملے نے آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں ، میسکو حکام کے مطابق فوری طورپر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ، آگ لگنے سے تحصیل خیر پور ، ناٹھن شاہ سمیت دادو کے ستر سے زائد علاقوں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ، دادو کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر میسکو غلام حسین سموں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں سے بیشتر کو لاڑکانہ سے بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں