ضلع دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک ما ہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہو سکیں

پیر 6 اگست 2007 14:53

دادو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2007ء) دادوضلع میں سیلاب سے متا ثرہ علا قوں میں ایک ما ہ سے زیا دہ عرصہ گزرنے کے باوجود سرکا رکی طر ف سے امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہو سکیں ۔سینکڑوں متا ثرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اد ھر جو ہی شہر میں گاؤ ں خان سولنگی اوردیگر نے احتجاجی مظاہرہ کر تے الزام لگا یا کہ سرکا ری اہلکا ر اورمنتخب نمائندے اصل متاثرین کے بجائے اپنے من پسند افر اد کو امداد دے رہے ہیں ۔محکمہ صحت دادو کے ای ڈی او ڈاکٹر دھنی بخش نے بتا یا کہ اب تک 23000افر اد کا علاج کیا گیا جو جلد ی ،بخار ،گیسٹرواور دیگر بیما ریوں میں مبتلا تھے ۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں