صوبائی وزیرداخلہ کے اسکواڈ میں شامل موبائل کو حادثہ 1 اہلکارجاں بحق ، 5 زخمی

جمعہ 3 اپریل 2009 11:45

دادو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل ۔2009ء) صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے اسکواڈ میں شامل پولیس موبائل تیز رفتاری کے باعث الٹ جانے سے ایک اہلکار جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ شہید ذوالفقار علی بھٹوکی برسی میں شرکت کے لیے دادو سے گڑھی خدابخش بھٹو جارہے تھے کہ میہڑ کے قریب انڈس ہائی وے پر انکے قافلہ میں شریک ایک پولیس موبائیل تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔حادثہ کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار سلیم پٹھان موقہ پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں