دادو میں ممکنہ سیلاب سے 217دیہات متاثر ہونے کا خدشہ

ہفتہ 31 جولائی 2010 23:09

دادو(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جولائی۔2010ء) سندھ کے ضلع دادو میں ممکنہ سیلاب سے دو سو سترہ دیہات کی اٹھانوے ہزار آٹھ سو اسی نفوس پر مشتمل آبادی اور سڑسٹھ ہزار مویشیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او دادو محمد اقبال میمن کے مطابق ضلع بھر کے حساس قرار دیئے گئے بندوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔ دادو میں بیالیس امدادی کیمپ قائم کئے گئے ہیں جبکہ ایک سو کشتیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ جبکہ امدادی کیمپوں کو فراہم کرنے کیلئے خوراک کا بھی ذخیرہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں