محکمہ صحت اور ڈاکٹرز خسرہ پر قابو پانے میں ناکام،جیک آباد میں مزید2بچے جاں بحق، کئی علاقوں میں ویکسین کی قلت سے بیماری کے مزید پھیلنے کا خدشہ

منگل 8 جنوری 2013 14:15

دادو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8جنوری 2013ء ) ملک بھر میں خسرہ کی وباء پر قابو نہیں پایا جاسکا۔منگل کو بھی مہلک وبا سے جیک آباد میں2بچے جاں بحق ہوگئے۔ کئی علاقوں میں ویکسین کی قلت سے بیماری کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں خسرے سے اموات کا سلسلہ رْک نہیں سکا۔ دادو کی مختلف تحصیلوں میں ویکسین کی کمی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ محکمہ صحت کے دفاتر بند ہونے سے بھی والدین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔بدین میں بھی صورت حال مختلف نہیں جہاں پانچ تحصیلوں میں ایک لاکھ35 ہزار بچوں کو ویکسین پلانے کی منصوبہ بندی کی گئی لیکن صرف30 ہزار بچوں کو ہی ویکسین فراہم کی جاسکی۔ تین دن سے ویکسینیشن کا سلسلہ بند ہے۔سانگھڑ میں بھی خسرہ کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پھْلیل گاوٴں اور مختلف دیہاتوں میں خسرہ پانچ بچوں کی زندگیاں نگل چکا ہے۔ راجن پور اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی خسرہ کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں