دادو ،صالح شاخ کینال میں شگاف سے سیکڑوں ایکڑ اراضی متاثر

جمعہ 7 جون 2013 14:33

دادو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7جون 2013ء )دادو کے قریب صالح شاخ کینال میں 30فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو تحصیل میہڑ کے گاو ں گہاڑی کے قریب صالح شاخ کینال میں رات گئے 30فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس سے سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی ہے۔متاثرہ دیہات کے لوگوں نے کہاہے کہ محکمہ آبپاشی کو اطلاع دینے کے باجود کوئی بھی اہلکار نہیں آیا ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں