سیہون سے دادو جاتے ہوئے مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی ،2 خواتین سمیت 4 افراد جاں ،20 زخمی

اتوار 23 مارچ 2014 13:10

دادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) سیہون سے دادو جاتے ہوئے مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مسافر بس سیہون سے دادو جارہی تھی کہ نصیرآباد کے علاقے خداآباد میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال دادو منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بس میں سوار تمام افراد سیہون میں زیارت کے بعد واپس جارہے تھے کہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث حادثے پیش آگیا۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں