نوازشریف کا منی مارشل لاء لگانے والا فیصلہ ان کو جمہوریت کے لیے نقصاندہ سیاستدان ثابت کرے گا، پیر مظہر الحق

جمعہ 1 اگست 2014 21:43

دادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اگست۔2014ء) پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما اور پ پ پ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن پیر مظہرالحق سے نامور ادیب ڈاکٹر لائق زرداری اور ان کے بیٹے ادیب اور کالم نگار حاکم علی زرداری نے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کتاب بھی پیش کیا۔ اس موقع پر موجود میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی کی جاگیر نہیں بلکہ عوامی جاگیر ہے، پارٹی کے لیے قربانیاں دینے اور وفادار عہدیدارن اور ورکرز کو اکٹھا کر رہا ہوں تاکہ وہ پارٹی مفاد میں کام کریں جبکہ دادو میں پیپلز پارٹی میں گروپ بندی کی باتیں صرف اور صرف قیاس آرائیاں اور اخباری سرخیاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کے دادو کی عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو عزت بخشی ہے ہم لوگوں پر بھی فرض ہے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کریں اور بیروکریسی کو عوامی کام کرنے پر مجبور کریں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا منی مارشلا لگانے والا فیصلہ جمہوریت کے لیے سخت نقصاندہ ثابت ہو سکتا ہے، اس فیصلے سے یہ واضع ہو چکا ہے کے عوام اور ملک کے مسائل حل کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔

پیر مظہرالحق نے کہا کہ سابقہ قومپرست رہنما اور حالیہ نواز لیگ رہنما کرسی کی لالچ میں اپنی ہی پارٹی پر تنقید کرنے پر تلا ہوا ہے لیکن اس کو کچھ نہیں ملے گا اس کا جو پہلے اسٹیٹس تھا وہ شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو کی وجہ سے تھا لیکن فھر بھی اس نے پیپلز پارٹی سے غداری اس وجہ سے نواز لیگ والوں کو بھی ان سے وفاداری کی توقع نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں