ڈیرہ غازی خان،سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف ڈنڈا بردار خواتین اور بچوں کا احتجاجی مظاہرہ ، بین الصوبائی کوئٹہ روڈ پر دھرنا دے کر بلاک کر دیا

بدھ 4 فروری 2015 21:05

ڈیرہ غازی خان( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) سوئی گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف ڈنڈا بردار خواتین اور بچوں کا احتجاجی مظاہرہ ، بین الصوبائی کوئٹہ روڈ پر دھرنا دے کر بلاک کر دیاتفصیلات کے مطابق سوئی گیس کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ خواتین ہاتھوں میں ڈنڈے اور احتجاجی بینر لے کر سوئی گیس آفس کے باہر احتجاج کرنے پہنچ گئیں خواتین نے اپنے سوئی گیس کے بل نذر آتش کر دیے اس موقع پر مشتعل خواتین محکمہ سوئی گیس اور حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی کرتے رہیں خواتین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صبح بچے بغیر ناشتہ کیے سکولوں کو جانے پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

تو دوسری جانب لکڑیوں کاایک من ایک ہزار روپے تک جا پہنچا ہے جو کہ ایک عام آدمی کی دسترس سے باہر ہیں تو دسری جانب ہر ماہ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے بھاری بھر کم بل بھی بھیجے جارہے ہیں ۔احتجاج میں شریک خواتین نے حکومت سے گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کامطالبہ کیااور پانچ گھنٹے کے طویل احتجاج کے بعد دھرنا و احتجاج ختم کرکے پر امن طور پر منتشر ہوگئے

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں