دادو بس سانحہ ‘ایک اور زخمی چل بسا، ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی

پیر 4 مئی 2015 13:45

دادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں گزشتہ روز پیش آنے والے بس حادثے کے واقعے کا ایک اور زخمی چل بساجس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی۔

(جاری ہے)

اتوار کی صبح دادو سے کنڈوچکھی جانے والی بس پر 11 ہزار واٹ کی تار گرنے سے بس کو آگ لگی تھی سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کیچیف ایگزیکٹو آفیسر فرمان اللہ کے مطابق حادثہ بس کی چھت پر رکھے جہیز کے سامان کی وجہ سے پیش آیا تھا جو اوپر سے گزرتی 11کے وی کی تاروں سے ٹکرا گئی تھی۔ ذرائع نے بتایاکہ خیرپور ناتھن شاہ کے مقام پر 11کے وی بجلی تاروں کی اونچائی اسٹینڈرڈز سے کم تھی تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں