دادو میں چند کے علاوہ تمام اسٹیشنوں پرپولنگ مقررہ وقت پر شروع ہوئی

جمعرات 19 نومبر 2015 15:20

دادو ۔ 19 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 نومبر۔2015ء) سندھ میں دوسرے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا سلسلہ دادو میں اپنے مقررہ وقت پر شروع ہو گیا جبکہ چند پولنگ اسٹیشوں پر معمولمی وجوہات کے باعث اپنے مقررہ وقت پر شروع نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

دادو کے بٹھ محلہ بھرگڑی کالونی کی پولنگ اسٹیشن میں سابق سینیئر وزیر تعلیم پیر مظہرالحق کی بیگم ووٹ دینے کے بعد بھی پولنگ کے اندر موجود رہی اور اپنے بیٹے دانش مظہر کے حق میں کام کرتی رہی جس پر مخالفین نے اعتراضات کیے ہیں۔جوہی تحصیل میں یو سی واہی پاندھی ودیگر یوسیز پر ووٹنگ کا سلسلہ اپنے وقت پر شروع ہوا جو شام 5:30بجے تک جاری رہے گا ۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں