صدر چیمبر آف کامرس فیصل آباد محمد حنیف کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کو فیملی سپورٹ پروگرام کیلئے 30 لاکھ روپے کا چیک

بدھ 20 ستمبر 2006 21:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2006ء) چیمبر آف کامرس فیصل آباد کے صدر میاں محمد حنیف نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں وزیراعلیٰ کے فیملی سپورٹ پروگرام کیلئے فیصل آباد کی تاجر برادری کی طرف سے 30 لاکھ روپے کا چیک دیا میاں محمد حنیف صدر چیمبر نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا کہ فیصل آباد سے مخیر حضرات کے تعاون سے چیمبر زلزلہ آنے کے فوری بعد ایک ماہ میں 20 کروڑ وپے کا سامان پہلے بھی روانہ کر چکی ہے جس پر وزیراعلیٰ نے ان کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ فیصل آباد نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں