بی ایس سی آنرز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ 30ستمبر تک بڑھا دی گئی

بدھ 27 ستمبر 2006 16:02

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27ستمبر2006 )زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس نے بی ایس سی آنرز میں داخلہ کے خواہش مندطلباء وطالبات کیلئے فارم داخلہ جمع کرانے کی تاریخ 30ستمبر تک بڑھا دی ہے۔

(جاری ہے)

انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کاامتحان کم ازی کم 45فیصد نمبروں کے ساتھ پاس کرنے والے طلباء وطالبات بی ایس سی آنرزمیں داخلہ لینے کے اہل ہوں گے۔داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا انتخاب میرٹ پر کیاجائے گا اور اس سلسلہ میں کامیاب امیدواروں کی فہرست دواکتوبر کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس پر آویزاں کردی جائے گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں