فیصل آباد میں معمولی تلخی پر 2افراد کو قتل کردیا گیا

پیر 2 اکتوبر 2006 13:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین 2اکتوبر 2006) فیصل آباد کے علاقے محلہ رسول پورہ میں معمولی تلخی پر دو افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق محمد عثمان اور اس کے ایک ساتھی کی چند روز قبل محمد علی سے معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر پیر کے روز محمد علی اور ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد عثمان اور ایک راہ گیر موقع پر ہلاک ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں