پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلی ون ڈے سیریز 1980-81میں کھیلی گئی

پیر 4 دسمبر 2006 15:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4نومبر۔2006ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلی ون ڈے سیریز 1980-81میں کھیلی گئی۔یہ میچ کراچی ،لاہور اورسیالکوٹ میں کھیلے گئے۔اس سیریز کے تینوں میچوں میں پاکستان کو شکست کاسامناکرنا پڑا۔ 1985-86میں دونوں ممالک کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی گئی ۔یہ میچ گوجرانوالہ ،لاہور ،راولپنڈی ،پشاور اورکراچی میں کھیلے گئے۔

یہ سیریز بھی مہمان ٹیم نے دو تین سے جیت لی تھی۔1986-87میں پاکستان میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز ویسٹ انڈیز نے چار ایک سے جیت لی تھی۔1990-91میں پاکستان اورویسٹ انڈیز کے مابین تین ون ڈے میچ کھیلے گئے۔سیریز کاپہلا ون ڈے کراچی اوردیگر دونوں میچ لاہور میں کھیلے گئے۔اس سیریز میں پاکستان کوکامیابی حاصل ہوئی اور اس طرح پاکستان کی ٹیم نے پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں شکست دی۔

(جاری ہے)

1991-92میں دونوں ممالک کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی گئی ۔ کراچی میں کھیلا گیا پہلا ون ڈے ویسٹ انڈیز نے جیت لیاجبکہ لاہور میں کھیلاجانے والا دوسرا میچ ٹائی رہا ۔سیر یز کاتیسر ااورآخری ون ڈے 24نومبر 1991کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا گیا۔اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے باؤلنگ کرنے کافیصلہ کیا ۔ویسٹ انڈیز نے کال ہوپر کے 57رنز کی بدولت 204رنز بنائے ۔

جواب میں پاکستان نے مقررہ اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 187رنز بنائے ۔اس طرح ویسٹ انڈیز نے 17رنز سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان کی طر ف سے انضمام الحق نے 60اور زاہد فضل نے 53رنز بنائے ۔یہ ون ڈے کی تاریخ کا 691واں میچ تھا۔چار نومبر 1997کو پاکستان اورویسٹ انڈیز کے مابین میچ کھیلا گیا ۔ جس میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوور میں 213رنز بنائے ۔جواب میں پاکستان نے مطلوبہ سکور 40.3اوور میں 2وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔پاکستان کی طرف سے سعید انورنے 108اور عامر سہیل نے 71رنز بنائے تھے۔یہ دونوں ممالک کے درمیان پاکستا ن میں آخری میچ تھا۔اب ان دونوں ٹیموں کے مابین نو سال بعد پہلا ون ڈے آج راولپنڈی میں کھیلاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں